سوچ کا سفر ---------تبصرہ جات لڑی

بہت شکریہ ۔۔ چلیں اس کو مطالعے میں رکھوں گی ۔۔۔۔۔ اچھے مشورے کا تہ دل سے شکریہ



لکھتی تو میں ہوں ۔۔۔۔۔ اور آپ کی حوصلہ افزائی پر ممنون بھی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ یہ بتایے آپ بھی شیخ ہیں؟ اور یہ بات صد فی صد درست ہے کہ شیخ حضرات کاروباری ہوتے ہیں جہاں علم حاصل کرنا بے کار سمجھا جاتا ہے

جی ہاں الحمد للہ میں شیخین میں سے ہوں یعنی کہ "شیخ " ہوں۔ میں زندگی میں جن پڑھے لکھے شیخین سے ملا ہوں ان میں سب سے ۔ پہلے میرے والدِ محترم ہیں، دوسرے ایک دوست اشفا ق صاحب ہیں ایک سکول کے ہیڈ ماسٹر اور تیسر ی ۔پوزیشن پر شا ید آپ ہیں۔ ورنہ ہر طرف کاروبار ، کاروبار اور صرف کاروبار :)ویسے آج کل شیخین میں سے بہت سے لوگ پڑھائی لکھائی کی جانب مائل ہو رہے ہیں ۔
۔
 

عباد اللہ

محفلین
بہنا عجز بیان ایسی شے ہے کہ بڑے سخنور اس کا شکار ہو جاتے ہیں اور اس عجز کی اس سے بہتر کیا مثال ہے کہ خود آپ کو یا کسی اور کو آپ کے مفہوم کی ترسیل کے لئے وہ بات اختیار کرنی پڑے جس کا شائبہ تک نفسِ مضمون میں نہ ہو ۔ قطع نظر اس کے کہ آپ کس صنف کو اپنے خیال کی ترسیل کے لئے اختیات کرتی ہیں عبارت جزوی یا کلی طور پر اگر آپ کے معنی کو بیان نہیں کرتی تو اس عاجزی سے تو میر کہ خدائے سخن کہلاتے ہیں ہر گز بری نہیں ہیں
شعر دیکھئے
مگس کو باغ میں جانے نہ دیجو
کہ ناحق خون پروانے کا ہو گا
اگر اس شعر کو کامل مان لیا جائے کہ اس چیستان کی تفہیم میں دور کی کوڑی اساتذہ نے بہم پہنچائی ہے تو پھر بھی عام قاری اس معنی کو سمجھنے پر قدرت نہیں رکھتا ۔
آپ کے یہاں بھی بہت سی ایسی باتیں پڑھی جا سکتی ہیں جو تفصیل طلب ہیں ۔عروض کے جھنجٹ میں کیوں پڑتی ہیں کہ نظم کی نسبت نثر ان مفاہیم کی تفہیم کے لئے بہترین پیرائیہ ہے۔ غیر ممکن نہیں کہ ان مفاہیم کو عروض کی پابندیوں کے ساتھ بیان کر دیا جائے لیکن اس کے لئے غیر معمولی ریاضت کی ضرورت ہے جس کے بغیر تجربات مستحسن نہیں
امید ہے آپ اسے مثبت طور پر لیں گی
 

عباد اللہ

محفلین
مجموعی طور پر بہت عمدہ کلام ہے داد قبول فرمائیے
میری رائے میرا ذاتی خیال ہے جس میں غلطی کا احتمال بہر کیف موجود ہے
آپ میری گزارشات کو نظر انداز کر سکتی ہیں
منور، مطہر محمدﷺ کی سیرت
تصور سے بڑھ کےحسیں انکی صورت

وہ نبیوں کے سردار ، ولیوں کے رہبر
جہاں میں کوئی انس ان کا ہے ہمسر
دوسرا مصرع توجہ چاہتا ہے انس کا یہ استعمال قدرے گراں گزرا ہر شخص کی جمالیات کا الگ پیمانہ ہوتا ہے آپ اسے میری کور ذوقی بھہ کہہ سکتی ہیں
مجھے مصرعے میں سوالیہ تاثر بھی عنقا نظر آتا ہے
مقامِ حرا ، معرفت سے ضُو پائی
نبوت سے ظلمت جہاں کی مٹائی
نبوت سے ظلمت مٹائی اچھا خیر
مزمل مدثر کے القاب پائے
دلاسے کو جبرئیل پھر پاس آئے
مزمل کا وزن درست نہیں باندھا اسی طرح مدثر کا بھی کہ ان کا وزن فعولن(221) نہیں مفعولن (222) ہے
یوں بھی شعر دولخت ہے مذمل مدثر کے القاب کا جبریل کے دلاسے سے کیا تعلق؟
منور ،منقی تجلی سے سینہ
دلِ بینہ سے پایا سب نے سفینہ
اول تو میرے خیال میں دلِ بینا میں ا گرانا درست نہیں لیکن اگر جائز بھی ہو تو دلِ بینا سے سفینہ پانا کے کیا معنی ہوئے؟

چراغِ الوہی جلا مثلِ خورشید
ہدایت کا رستہ ہے تمجیدو توحید
یہاں بھی دولختی کا احساس غالب ہے​
خُدا کی حقیقت سبھی کو بتائی
نہیں شرک سے بڑھ کے کوئی برائی
یہاں عجزِ بیان ہے یا دولختی کچھ تو ہے!!

سبھی میں یقیں کر دیا تم نے پیدا
زمانے کا ہر بندہ تم پر ہے شیدا
میں تو اسے مقدم جانتا ہوں
با خدا دیوانہ باش و با محمد ہوشیار
آپ کا معاملہ بہر کیف آپ بہتر سمجھتی ہیں

اویسی ، بلالی صحابہ کی نسبت
محمد کی الفت نے دی ان کو رفعت
درست
محبت کا میٹھا کنواں ہیں محمد
کیے دیتے کینہ دھواں ہیں محمد
اس شعر کو میں سمجھ نہیں سکا

مرا دل بھی اسمِ محمد سے چمکے
سبھی تارے اسمِ محمد سے دمکے
امین
 

نور وجدان

لائبریرین
عباد اللہ بھائی

آپ کی رائے کا بے حد شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی بات " با خدا دیوانہ ... " والی.بات دل پہ لگی. اس کو کافی دیکھ بھال کے پوسٹ کروں گی. سلامت رہیں
.بے حد شکریی
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
محمد خرم یاسین ایک سوال ہے ۔۔شیخین شیخ کی جمع ہے یا اس سے مراد کچھ اور بھی لیا جاسکتا ہے ۔
دخل در معقولات کے لیے معذرت

شیخین یقینا شیخ کی جمع ہے، لیکن اسلامی تاریخ میں ان کا خاص استعمال بھی ہے۔

شیخین خلفائے راشدین میں سے حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے لیے مخصوص ہے یعنی جب ان کو اکھٹے بیان کرنا ہو اسی طرح فقہہ میں یہ امام ابوحنیفہ اور امام ابو یوسف سے مخصوص ہے۔ آئمہ حدیث میں امام بخاری اور امام مسلم کے لیے، ان آخری دو کو شیخان بھی کہتے ہیں۔
 
دخل در معقولات کے لیے معذرت

شیخین یقینا شیخ کی جمع ہے، لیکن اسلامی تاریخ میں ان کا خاص استعمال بھی ہے۔

شیخین خلفائے راشدین میں سے حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے لیے مخصوص ہے یعنی جب ان کو اکھٹے بیان کرنا ہو اسی طرح فقہہ میں یہ امام ابوحنیفہ اور امام ابو یوسف سے مخصوص ہے۔ آئمہ حدیث میں امام بخاری اور امام مسلم کے لیے، ان آخری دو کو شیخان بھی کہتے ہیں۔

جی ہمارا سلسلہ قریش سے جا ملتا ہے اس لیے اس نسبت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔بہر حال کہاں وہ کہاں ہم گناہگار۔ نشاندہی کا شکریہ۔ اب سے مزید احتیاط ہوگی ۔انشا اللہ :)
 

نور وجدان

لائبریرین
بہت خوب بہت اچھی تحریر ہے ۔۔۔ہمیں بھی فن تحریر سکھا دیں ۔۔۔

جزاک اللہ ..میں تو بس لکھتی ہوں جو لکھا جاتا ہے. آپ کو پسند آیا تو جی خوش و شاد ہوا ....اللہ سب سے اچھا سکھانے والا ہے. اللہ تعالیٰ آپ کو علم وہنر عطا فرمائے آمین
 
جزاک اللہ ..میں تو بس لکھتی ہوں جو لکھا جاتا ہے. آپ کو پسند آیا تو جی خوش و شاد ہوا ....اللہ سب سے اچھا سکھانے والا ہے. اللہ تعالیٰ آپ کو علم وہنر عطا فرمائے آمین
آپ صرف اچھی نہیں بہت اچھی ہیں ہر ہر چیز میں ۔۔۔اللہ آپ کو سلامت رکھے اور حاسدین سے بچائے آمین
 

ربیع م

محفلین
دخل در معقولات کے لیے معذرت

شیخین یقینا شیخ کی جمع ہے، لیکن اسلامی تاریخ میں ان کا خاص استعمال بھی ہے۔

شیخین خلفائے راشدین میں سے حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے لیے مخصوص ہے یعنی جب ان کو اکھٹے بیان کرنا ہو اسی طرح فقہہ میں یہ امام ابوحنیفہ اور امام ابو یوسف سے مخصوص ہے۔ آئمہ حدیث میں امام بخاری اور امام مسلم کے لیے، ان آخری دو کو شیخان بھی کہتے ہیں۔
متفق!
ايك سوال : جمع یا تثنیہ
یا عربی میں تثنیہ کو بھی جمع کہا جاتاہے ؟
شکریہ ۔
 

فہد مقصود

محفلین
کون جانے محبت کا درد


وہ پاک ذات ﷺ جو اللہ تعالیٰ کی محبوب ہے ، اس جہاں کو یکساں محبوب رکھتی ہے . کیسے ...! بابا بلھے شاہ رح کو ان کے استادِ گرامی نے مسجد میں بوقت جمعہ مٹھائی کی تقسیم کا کہا. آپ نے پوچھا..

اے محترم ! کس طرز پر تقسیم کروں : اللہ تعالیٰ کی طرز پر یا حضرت محمدﷺ کی طرز پر.... یہ سوال استادِ گرامی سمجھ نا پائے اور کہ دیا اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر .. .! اور آپ نے تقسیم میں ''تضاد'' رکھا..! استاد محترم نے ''تضاد'' کی وجہ ٌوچھی تو کہا اللہ کی تقسیم تضاد پر چلتی ہے اور نبی کی تقسیمﷺ مساوات پر.....! اللہ تعالیٰ کے دینے اور نہ دینے میں حکمت پوشیدہ ہے اور شکوہ مناسب لگتا ہی نہیں جبکہ نبیﷺ کی تقسیم میں میں مساوات ہے .. جو آئے گا ، جس طریق کا پیروکار ہوگا اس کو جناب نبی پاکﷺ سے مساوات کی بنیاد پر ملے گا اور اس مساوات سے دنیا میں محبت کا رنگ ایسا نکھرنا ہے ، ایسا نکھرنا ہے کہ سب کا طریق ہی ایک ہوجانا ہے .. سب کا قبلہ ہی ایک ہوجانا ہے ... سب نے راستہ سیدھا کر لینا .... یہ محبت کو تقاضہ ہے اور اس تقاضے کو ہم بھلا بیٹھے ہیں .. یہ تقاضا کیا محبت کی جہاں میں ترغیب نہیں دیتا ؟ دیتا ہے...! کوئی سمجھے تو سہی ...! کوئی مانے تو سہی ...! کوئی تو سمجھے ...! سمجھنا بالکل اسی طرح جس طرح '' جاننا اور نہ جاننا'' برابر نہیں ہوسکتا ہے َ؟

انا لله وانا اليه راجعون! یہ واقعہ آپ نے جس کتاب سے نقل کیا ہے، براہ مہربانی اس کا حوالہ عنایت فرما دیجئے۔

کافی "دلچسپ" لڑی ہے!!!
 
Top