سیاسی منظر نامہ

ثمین زارا

محفلین
دھمکیاں کون لگا رہا ہے؟ :)
یہ تو زرداری کی وہ سیاست ہے جو بےنظیر کے مرنے کے بعد ہے ۔ ساری زندگی بےنظیر کی مخالفت کر کے ووٹ مانگنے والے کی بیٹی آج بلاول کے پیچھے اس کے قدموں میں بیٹھی بےنظیر کو سب سے زیادہ تکالیف نوازشریف نے دیں ۔ ان کو ہر طرح سے برباد کیا ۔ آج ان کی برسی پر نون لیگ کا میلہ لگایا گیا ۔ یہ ظلم ہے بے نظیر کی روح کے ساتھ ۔۔
 
آخری تدوین:

بابا-جی

محفلین
یہ تو زرداری کی وہ سیاست ہے جو بےنظیر کے مرنے کے بعد ہے ۔ ساری زندگی نےنظیر کی مخالفت کر کے ووٹ مانگنے والے کی بیٹی آج بلاول کے پیچھے اس کے قدموں میں بیٹھی بےنظیر کو سب سے زیادہ تکالیف نوازشریف نے دیں ۔ ان کو ہر طرح سے برباد کیا ۔ آج ان کی برسی پر نون لیگ کا میلہ لگایا گیا ۔ یہ ظلم ہے بے نظیر کی روح کے ساتھ ۔۔
بے نظیر کو سب سے زیادہ تکلِیف ضیاء نے پُہنچائی۔
 

جاسم محمد

محفلین
اففف ۔ ۔ بات ہے سمجھ کی ۔
43-B52603-6-B67-40-A1-BE95-D46415-A99-DB9.jpg
 
عوام آہستہ چلے۔ آگے جمہوری انقلاب آ رہا ہے :)

ایسی دھمکی تو کبھی ہمارے سیاسی مخالفین نے بھی نہیں دی،بلاول مولانا پر برہم
By ویب ڈیسک Last updated دسمبر 26, 2020 2
4-20.jpg


میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات سامنے آگئے، جی یو آئی کے سربراہ کے لاڑکانہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ہونے والے جلسے میں شرکت کرنے سے انکار کرنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا تھا کہ سندھ میں ہماری مرضی کے افسر لگائے جائیں، انکار پر انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہماری مرضی کا افسر نہیں لگایا جائے گا تو ذوالفقارعلی بھٹو کے مزار پر دھرنا دیا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مطالبات پر شدید برہم ہوئے اور دھمکی دینے پر کہا کہ جس طرح کی جے یو آئی دھمکی دے رہی ہے اس طرح کی دھمکیاں تو کبھی سیاسی مخالفین کی جانب سے بھی نہیں دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کیمپ کراچی ضلع وسطی میں بطور ڈسٹرکٹ کمشنر تعیناتی بھی جے یو آئی کی فرمائش پر کی گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ کمشنر کی تعیناتی کے بعد جے یو آئی نے سیاسی بنیادوں پر سندھ میں افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا ایک بار پھر سے مطالبہ کردیا ہے۔
اگر یہی حالات رہے تو فضل ڈیزل مکمل پاگل ہوجائے گا۔۔
 
Top