سیاسی منظر نامہ

شمشاد

لائبریرین
43-B52603-6-B67-40-A1-BE95-D46415-A99-DB9.jpg
یہ تو لگتا ہے کہ بھجن گائے جا رہے ہیں۔
 
ثمین زارا

محفلین
غیب کا علم نہیں۔ فتوی ظاہر پر ہی لگتا ہے۔ مجھے تو پاکستان کے تمام سیاست دان جنت کے آخری طبقے میں دکھائی پڑتے ہیں۔ آج تڑپنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔۔۔:)
یہ ایک سمبولک بات ہے بھئی ۔ یعنی ساری زندگی بے نظیر کو دکھ دینے والے اس کی ہی برسی پر آ کر اس سے محبت کا دعویٰ کر رہے ہیں اور اس کی اولاد کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ نواز شریف کی تو ویڈیو بھی موجود ہے کہ مجھے بے نظیر کو دیکھ کر غصہ آتا ہے یا گڑھی خدابخش کے بارے میں اول فول وغیرہ ۔ کم از کم برسی میں سیاست نہیں ہونی چاہئے تھی ۔
 
ثمین زارا

محفلین
مریم نانی تو پاگل ہو چکی ہے :)
یہ ہاہاہا اور وہ بھی تین مرتبہ ۔
بلاول نہیں آیا ۔ ہاہاہا
مولانا نہیں آئے۔ ہاہاہا
مریم نہیں آئی ہاہاہا
مجھے بھی بہت عجیب لگا کہ یہ خاتون تو ہر طرح فارغ ہیں ۔ کوئی برسی میں یہ سب کرتا ہے ۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
جھے بھی بہت عجیب لگا کہ یہ خاتون تو ہر طرح فارغ ہیں
اسی لئے مرشد عمران خان نے کافی سال قبل مریم نواز کو سیاست کی “پرسن آف دی سیریز” قرار دیا تھا۔ ن لیگ کو جتنی بری طرح اس نے تباہ کیا ہے، یہ کام کوئی اور کر ہی نہیں سکتا تھا :)
 
جاسم محمد

محفلین
اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے جمہوریت کے علمبردار نہیں ہوسکتے، وزیراعظم
نمائندہ ایکسپریس پير 28 دسمبر 2020

2123060-imrankhan-1609151187-104-640x480.jpg

ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت جمہوریت کے علمبردار نہیں ہوسکتے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اداروں کے مضبوط ہونے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداروں پر اپنی سیاست چمکانے کیلئے انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے، ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں۔

بابر اعوان نے معاشی استحکام اور کورونا سے بچاؤ کی حکومتی پالیسیوں کو حکومت کی اہم کامیابیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندھیرے فروشوں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
حکومت کا فوج مخالف بیانات پر رہنما جے یو آئی مفتی کفایت کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے

2123167-muftikifayetjuifleader-1609168695-602-640x480.jpg

فوج مخالف بیانے کا موثر جواب دیا جائے، وزیراعظم کی ترجمانوں کو ہدایت (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: حکومت نے جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم نے ترجمانوں کو فوج مخالف بیانیے پر موثر جواب دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، خصوصاً پی ڈی ایم تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر مقدمہ قائم کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ فوج مخالف بیانیے پر موثر جواب دیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے اثاثے کیسے بنائے کتنے بنائے عوام کو آگاہ کیا جائے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اپوزیشن مجھ سے این آر او کیلیے فوج پر دباؤ ڈال رہی ہے، وزیراعظم
ویب ڈیسک پير 28 دسمبر 2020

2123166-imrankhannew-1609169549-771-640x480.jpg

پی ڈیم ایم ہمارے لیے مسئلہ نہیں، ہم عوام مسائل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو معلوم ہے عمران خان این آر او نہیں دے گا اس لیے پاک فوج پر دباؤ ڈال رہے ہیں، پی ڈی ایم کا مسئلہ دھاندلی ہوتا تو انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیتے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، خصوصاً پی ڈی ایم تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ترجمانوں سے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا کوئی مستقبل نہیں، بات چیت اور مسائل کے حل کا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے لیکن اب تک اپوزیشن نے پارلیمنٹ کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا، اپوزیشن بھی عوام کو جواب دہ ہے جس نے ڈھائی سال میں قانون سازی میں حصہ نہیں لیا۔

عمران خان کا کہنا تھا اپوزیشن رہنماؤں کو معلوم ہے عمران خان این آر او نہیں دے گا اس لیے پاک فوج پر دباؤ ڈال رہے ہیں، پی ڈی ایم کا مسئلہ دھاندلی ہوتا تو انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیتے، پی ڈیم ایم ہمارے لیے مسئلہ نہیں، ہم عوام مسائل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا، پی ڈی ایم غیر فطری تحریک ہے، آج تک عوام کسی کے ذاتی مفادات کے لیے نہیں نکلی، ان کے کہنے پر نیب قانون تبدیل کرلیتے تو آج یہ سڑکوں پر نہ ہوتے، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اداروں کے مضبوط ہونے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداروں پر اپنی سیاست چمکانے کے لیے انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پر جمہوریت کے علم بردار نہیں ہوسکتے، ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

بابر اعوان نے معاشی استحکام اور کورونا سے بچاؤ کی حکومتی پالیسیوں کو حکومت کی اہم کامیابیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندھیرے فروشوں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں۔
 
ثمین زارا

محفلین
حکومت کا فوج مخالف بیانات پر رہنما جے یو آئی مفتی کفایت کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے

2123167-muftikifayetjuifleader-1609168695-602-640x480.jpg

فوج مخالف بیانے کا موثر جواب دیا جائے، وزیراعظم کی ترجمانوں کو ہدایت (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: حکومت نے جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم نے ترجمانوں کو فوج مخالف بیانیے پر موثر جواب دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، خصوصاً پی ڈی ایم تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر مقدمہ قائم کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ فوج مخالف بیانیے پر موثر جواب دیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے اثاثے کیسے بنائے کتنے بنائے عوام کو آگاہ کیا جائے۔
سچ میں بہت ہی بدصورت سوچ ہے ان صاحب کی ۔ ان کو کسی کی کرپشن اور غلط باتیں نظر نہیں آتیں سوائے فوج اور پی ٹی آئی کے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
یہ ہاہاہا اور وہ بھی تین مرتبہ ۔
بلاول نہیں آیا ۔ ہاہاہا
مولانا نہیں آئے۔ ہاہاہا
مریم نہیں آئی ہاہاہا
مجھے بھی بہت عجیب لگا کہ یہ خاتون تو ہر طرح فارغ ہیں ۔ کوئی برسی میں یہ سب کرتا ہے ۔
ہاہا ہا تو بہت ہی مضحکہ خیز انکے رونے پہ ہنسی آتی ہے ۔انکا وہ حال ہے ؀
آ عندلیب مل کے کریں آہ و زاریاں
تو ہائے نواز پکار میں چلاؤں ہائے زرداری
 
جاسم محمد

محفلین
سچ میں بہت ہی بدصورت سوچ ہے ان صاحب کی ۔ ان کو کسی کی کرپشن اور غلط باتیں نظر نہیں آتیں سوائے فوج اور پی ٹی آئی کے ۔
خبردار! فوج اور ایجسنیوں کے حق میں کوئی بات نہ کی جائے وگرنہ آزادی اظہار والے منفی ریٹنگ دیں گے :)
 
سیما علی

لائبریرین
خبردار! فوج اور ایجسنیوں کے حق میں کوئی بات نہ کی جائے وگرنہ آزادی اظہار والے منفی ریٹنگ دیں گے :)
پھر گلاس کی بات کر لی جائے یا جوتی کی کہاں سے آئی یہ جوتی کس نے منگوائی یہ جوتی کیا کہہ رہی ہے یہ جوتی؟؟؟؟؟؟؟
Eef6AwZ_d.jpg
 
ثمین زارا

محفلین
خبردار! فوج اور ایجسنیوں کے حق میں کوئی بات نہ کی جائے وگرنہ آزادی اظہار والے منفی ریٹنگ دیں گے :)
اب منفی ریٹنگ کی کوئی پرواہ نہیں رہی بس کبھی کبھی نعرے لگانے کا دل چاہتا ہے مثلآ
محفلین کو عزت دو
منفی ریٹنگز بند کرو
منفی ریٹنگز، دہشت گردی
زیک باجوہ، ہائے ہائے وغیرہ وغیرہ
 
آخری تدوین:
Top