سیاسی منظر نامہ

اے خان

محفلین
کسی سے ملنے گیا تھا کچھ عرصہ قبل لگ بھگ ڈیڑھ سال پہلے کی بات ہے شناختی کارڈ گم ہو گیا وہ بنوانے کیلئے رپٹ درج کروانا تھی.
کافی عرصہ سے سستی آڑے آتی رہی اب سوچا ہمت کر کے بنوا ہی لوں.
ابھی تک بغیر شناختی کارڈ کے تھے
 
کل رات خان صاحب واہ کینٹ میں جلسہ کرنے آئے۔ خلائی مخلوق کے تھری سٹار نے بنفس نفیس خان صاحب کو بیرئیر نمبر 2 (واہ کینٹ انٹرینس) پر معہ مکمل فوجی پروٹوکول کے رسیو کیا اور جلسے کے بعد سی آف بھی ۔ جلسے سے پہلے پی او ایف کے سرکاری ہوٹل میں ڈنر بھی دیا گیا۔
اور ہاں اس سے یہ ہر گز نا سمجھا جائے کہ انتخابات فوج اور عدلیہ کی زیر نگرانی آزادانہ، منصفانہ اور شفاف نہیں ہو رہے۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین
کل رات خان صاحب واہ کینٹ میں جلسہ کرنے آئے۔ خلائی مخلوق کے تھری سٹار نے بنفس نفیس خان صاحب کو بیرئیر نمبر 2 (واہ کینٹ انٹرینس) پر معہ مکمل فوجی پروٹوکول کے رسیو کیا اور جلسے کے بعد سی آف بھی ۔ جلسے سے پہلے پی او ایف کے سرکاری ہوٹل میں ڈنر بھی دیا گیا۔
لگے ہاتھوں گارڈ آف آنر بھی پیش کر دیا جاتا تو مناسب تھا۔ :)
 
لگے ہاتھوں گارڈ آف آنر بھی پیش کر دیا جاتا تو مناسب تھا۔ :)
جو تپ عوام میں آہستہ آہستہ چڑھ رہی ہے، مجھے ڈر ہے کہ ان جرنیلوں اور سیاستدانوں کو عوام نے کوئی ایسا گارڈ آف آنر دینے کا فیصلہ کر لینا ہے جو رومانیہ کے چاؤشسکو کو ملا تھا۔
 
ستر کے انتخابات کا نتیجہ آپ نے قبول نہیں کیا، ملک دولخت ہوگیا ۔
گیارہ سال ضیاء کےذریعےآپ پیپلزپارٹی کے خاتمے کی کوشش کرتے رہے، ضیاء کے جاتے ہی پیپلزپارٹی کی حکومت آگئی۔
نو سال مشرف نے دو پارٹیوں کو باہر رکھا اور ان دونوں نے باری باری حکومتیں بنائیں۔
مان لیں آپ کو یہ کام نہیں آتا، کچھ اور کریں۔

منقول​
 
فرقان احمد

محفلین
جو تپ عوام میں آہستہ آہستہ چڑھ رہی ہے، مجھے ڈر ہے کہ ان جرنیلوں اور سیاستدانوں کو عوام نے کوئی ایسا گارڈ آف آنر دینے کا فیصلہ کر لینا ہے جو رومانیہ کے چاؤشسکو کو ملا تھا۔
کوئی دن جاتا ہے کہ یہ لاوا پک جائے گا تاہم فی الوقت اس کے آثار صرف سوشل میڈیا پر ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔
 
Top