سیاسی منظر نامہ

زیک

مسافر
کل رات خان صاحب واہ کینٹ میں جلسہ کرنے آئے۔ خلائی مخلوق کے تھری سٹار نے بنفس نفیس خان صاحب کو بیرئیر نمبر 2 (واہ کینٹ انٹرینس) پر معہ مکمل فوجی پروٹوکول کے رسیو کیا اور جلسے کے بعد سی آف بھی ۔ جلسے سے پہلے پی او ایف کے سرکاری ہوٹل میں ڈنر بھی دیا گیا۔
اور ہاں اس سے یہ ہر گز نا سمجھا جائے کہ انتخابات فوج اور عدلیہ کی زیر نگرانی آزادانہ، منصفانہ اور شفاف نہیں ہو رہے۔ :)
تھری سٹار یعنی چیئرمین؟ یا کوئی اور تین ستاروں والا بھی ہوتا ہے اب واہ میں؟

میرے واہ کے دوستوں میں سے اکثر عمران کے کٹر حامی ہیں۔
 
تھری سٹار یعنی چیئرمین؟ یا کوئی اور تین ستاروں والا بھی ہوتا ہے اب واہ میں؟

چیئرمین صاحب معہ وائس پریزیڈنٹ واہ کینٹونمنٹ بورڈ، علاوہ ازیں 4 سٹاف کاریں (آپ کو پتا ہی ہوگا کہ سٹاف کار کس رینک سے اتھرائز ہوتی ہے)، 6 سول کلرڈ ویگو ٹائپ ڈالے۔ پی او ایف سیکورٹی اور ٹریفک کنٹرول کی گاڑیاں اس کے علاوہ تھیں۔
 
ربیع م

محفلین
پرویز خٹک تو چار ہاتھ آگے نکل گئے ہیں۔
پرویز خٹک نے بیان دیا ہے کہ میں جہاں بھی PPP کا جھنڈا لگا دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں یہ ضرور کسی __ کے بیٹے نے لگایا ھو گا۔
خٹک صاحب پہلے پی پی پی میں تھے یا کسی اور جماعت میں؟
 
خٹک صاحب پہلے پی پی پی میں تھے یا کسی اور جماعت میں؟
میں ذاتی طور پر کے پی کے سے کچھ دوستوں کو جانتا ہوں، جو پی ٹی آئی جوائن کرنے سے پہلے پی پی پی میں تھے۔ بلکہ کچھ کے والدین ابھی بھی پیپلز پارٹی میں ہے۔
ایک نے تو خٹک کو ہی ووٹ دیا تھا 2013 میں۔
 
اے خان میاں ،سعادت بھائی ذرا سُن کر کنفرم کیجئیے گا کہ واقعی ہی طوائف کا بچہ کہا ہے یا پھر عذاب کی نوید دی ہے؟

پرویز خٹک تو چار ہاتھ آگے نکل گئے ہیں۔
پرویز خٹک نے بیان دیا ہے کہ میں جہاں بھی PPP کا جھنڈا لگا دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں یہ ضرور کسی __ کے بیٹے نے لگایا ھو گا۔
 
Top