سیاسی منظر نامہ

سین خے

محفلین
حکومت پر فوج کا دباؤ ہے کہ پشتین کو غدار وطن، دہشت گرد بنا کر پیش کرو۔ یہ اشتہار اسی دباؤ کی کڑی ہے۔

مجھے حکومت کا دبنا سمجھ نہیں آیا۔ کہیں تو ان کو انکار کرنا پڑے گا۔ اس طرح تو ہر ناجائز بات منوا لی جایا کرے گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس طرح تو ہر ناجائز بات منوا لی جایا کرے گی۔
جی بالکل۔ حکومت کے پہلے 29 دنوں میں اس کی رٹ کہیں نظر نہیں آ رہی۔ ڈاکٹر عاطف میاں کا تنازعہ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر عوامی رد عمل، پشتین کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنا ، وزارتوں اور بیروکریسی میں پرانے بابے بھرتی کرناوغیرہ کمزور حکومت کی علامت بنتے جا رہے ہیں۔ بعد کا پتا نہیں۔ اب تک تحریک انصاف حکومت نے جو اپنی رٹ قائم کی ہے۔ وہ گورنر ہاؤسزکو پبلک ڈومین میں کھول دینے اور وزیر اعظم کی کاریں فروخت کر دینے سے زیادہ نہیں ہے۔ مزید محنت کی ضرورت ہے۔ ایسا زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔
 
عاطف میاں کے معاملے میں تو چلیں پھر بھی سمجھ آتا ہے کہ حکومت ایسے متنازعہ معاملے کے نتائج بھگتنے کی پوزیشن میں نہیں تھی لیکن منظور پشتین؟ منظور پشتین دہشت گرد نہیں ہیں۔ ہر اپنے حق کی بات کرنے والے کو کب تک ہم دباتے رہیں گے؟ یہ سب انتہائی غلط ہے۔ یہ کسی صورت نہیں ہونا چاہئے تھا۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
منظور پشتین کوئی دہشت گرد نہیں ہیں۔
خبر کا ہر رُخ دیکھنا ضروری ہے۔ منظور پشتین کے حامیوں نے بچوں کو لاٹھیاں، بندوقیں تھما کر ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کر وایا۔ توڑ پھوڑ کی۔ جواب میں فوج کی فائرنگ سے مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔ اس اشتعال انگیزی کو میڈیا کا ایک سیکشن پشتونوں سے ظلم اور دوسرا غدار بنا کر پیش کر رہا ہے۔ جبکہ دونوں مفروضے ہی غلط ہیں۔
پشتین کی سیاست پر تنقید کرنا جائز ہے کیونکہ سویلینز کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کسی صورت درست نہیں۔ دوسری طرف فوجی چیک پوسٹس پر ہونے والی مبینہ زیادتیوں پر بھی تنقید ہونی چاہئے۔ اسکا یہ مطلب نہیں کہ دونوں فریق ایک دوسرے کو غدار اور دہشت گرد بنا کر پیش کریں۔
 
کیا دھرنے کے دوران خان صاحب نے ریڈ زون کی طرف مارچ نہیں کروایا تھا؟ اگر ایسا کچھ ہوا بھی ہے تو اس پر کیس بنتا ہے۔ اس طرح اشتہارات چلانے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔ ہزاروں بار مارچ کیا جاتا ہے اور ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے۔ پاکستان میں عالمی اداروں کی جانب سے دہشت گرد قرار دئیے گئے افراد آزادی سے چلتے پھرتے رہتے ہیں۔ الیکشن میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ لیکن کسی کے لئے اشتہار نہیں چلایا جاتا۔
 
جاسم محمد

محفلین
۔ لیکن کسی کے لئے اشتہار نہیں چلایا جاتا۔
سابقہ لیگی حکومت تحریک انصاف کی ریڈ زون میں توڑ پھوڑ کے خلاف اشتہارات چلا چکی ہے۔ بہرحال کسی کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنا بھی غلط ہے۔ یہ فوج کا بیانیہ ہے جسے مزید تقویت دینا درست نہیں۔
 
جی آپ نے اچھا یاد دلایا کہ خان صاحب کے لئے بھی ن لیگ نے اشتہارات چلائے تھے۔ لیکن یہ بات یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ منظور پشتین کا معاملہ تھوڑا مختلف ہے۔ منظور پشتین ہمارے یہاں کے پسے ہوئے طبقے کی نمائندگی کر رہے ہیں اور وہ سالوں پر محیط زیادتی کو سب کے سامنے لا رہے ہیں۔ ایسے شخص کو دہشت گرد قرار دینے سے صرف عوام میں غصہ ہی بڑھے گا۔
 
حفصہ

محفلین
یکم مئی 2013 کو پاکستان کی کل یومیہ پیداوار بتائیں۔
پاکستان کی موجودہ کل یومیہ پیداوار بتائیں۔
پاکستان کی موجودہ کل ڈیمانڈ بتائیں۔
Pakistan Electricity Production | 2003-2018 | Data | Chart | Calendar
پاکستان میں شارٹ فال عموماً 6ہزار تک ہوتا ہے۔
باقی کی 6 ہزار بجلی کدھر گئی ؟
پنجاب قومی اسمبلی کی نشستیں کتنی ہیں؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
سابقہ لیگی حکومت تحریک انصاف کی ریڈ زون میں توڑ پھوڑ کے خلاف اشتہارات چلا چکی ہے۔ بہرحال کسی کو دہشت گرد بنا کر پیش کرنا بھی غلط ہے۔ یہ فوج کا بیانیہ ہے جسے مزید تقویت دینا درست نہیں۔
واقعی؟
کیا ان اشتہارات کے بارے میں مزید معلومات مل سکتی ہے؟
 
Top