جاسم محمد
محفلین
اسرائیلی صحافی نے فلائیٹ ریڈار 24 نامی سروس ویب سائٹ کا حوالہ دیا ہے۔ جو دنیا بھر میں اُڑتے جہازوں کا سفری راستہ ہمہ وقت آن لائن اپڈیٹ کرتا ہے۔ اس لئے یہ بات تو طے ہے کہ کوئی اسرائیلی جہاز براستہ عمان، اسلام آباد اترا تھا۔ اس میں کون سوار تھا اور دس گھنٹے کیا کرتا رہا۔ اس کی تلاش جاری رکھیں۔ حکومت کو دباؤ ڈالیں کہ وہ اس معاملہ کی تحقیق کرے۔ البتہ اگر اس سارے کیس میں آپ کی ہردل عزیز ایجنسیاں اور ادارے شامل ہیں تو پھر بھول جائیں کہ سچ کبھی سامنے آئے گا۔۔ موجودہ بالا ٹویٹ تو محض اسرائیلی صحافی کا مفروضہ ہیں فی الوقت۔