سیاسی منظر نامہ

فرقان احمد

محفلین
آٹھ ماہ تو گزر چکے ہیں۔ ہماری دانست میں یہ وقت ناکافی ضرور ہے تاہم ابتدائی سطح کا تخمینہ ضرور لگایا جا سکتا ہے۔ ہم موجودہ حکومت کو ایک سو میں سے بمشکل بیس یا پچیس نمبر دے سکتے ہیں۔ دراصل، موجودہ حکومت سے عوام کی توقعات بہت زیادہ ہیں اور اس تناظر میں کارکردگی بہت زیادہ خراب اور ناقص ہے۔ عوام کے اندر شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ دراصل، عمران خان صاحب کی تگڑی اپوزیشن نے پچھلی حکومت کو 'چوکس'کر رکھا تھا اور وہ کسی حد تک ڈیلیور کر رہے تھے تاہم موجودہ اپوزیشن کا حال پتلا ہے اور مضبوط اپوزیشن نہ ہونے کے سبب سرکار عوامی توقعات کے بوجھ میں دبے ہونے کے باوجود، اب بھی کنٹینر پر سوار ہونے کی شدید خواہش رکھتی ہے تاہم اسے دھکا دے کر پھر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچا دیا جاتا ہے اور آئے دن انہیں یقین دلانا پڑتا ہے کہ اب آپ حکومت میں ہیں اور نظام آپ نے چلا کر دکھانا ہے۔ فی الحال حکومت کی پہلی اور آخری ترجیح احتساب ہے اور اس احتساب کے دائرے کے باہر جو کچھ ہے، اس سے موجودہ حکومت کو کچھ خاص سروکار نہ ہے۔ حکومتی نظام بیوروکریٹس اور خاکی فرشتے چلائے ہوئے ہیں اور عمران خان صاحب ہمیں کہیں پر بھی دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ شاید وہ اپوزیشن لیڈر کے روپ میں ہی زیادہ سجتے تھے۔ تاہم، ابھی حتمی رائے قائم کرنا یقینی طور پر قبل از وقت ہے۔ اصلاحِ احوال کے لیے موجودہ حکومت کے پاس اچھا خاصا وقت ہے۔ شاید کوئی معجزہ ہو ہی جائے ۔۔۔!
 
دیکھا ہے کہ رات گئے G-10 اسلام آباد ناکے پر سندھ سے تبدیلی والی ایک ڈانسنگ کار پھر سے پکڑی اور چھوڑی گئی ہے۔ بوجوہ ویڈیو شراکت کے قابل نہیں۔
۔۔۔

یہ ہمیں کیا ہوتا جا رہا ہے ؟
 
فلسفی

محفلین
دیکھا ہے کہ رات گئے G-10 اسلام آباد ناکے پر سندھ سے تبدیلی والی ایک ڈانسنگ کار پھر سے پکڑی اور چھوڑی گئی ہے۔ بوجوہ ویڈیو شراکت کے قابل نہیں۔
۔۔۔

یہ ہمیں کیا ہوتا جا رہا ہے ؟
انتہائی افسوس ناک۔ جب حلال کو مشکل اور حرام کو آسان بنا دیا جائے تو ایسے معاشرے پھر ایسی ہی گراوٹ کا شکار ہوتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
پشاور بی آر ٹی مسلسل سست روی کا شکار ہے۔ البتہ مکمل ہو جانے کے بعد تمام شہریوں کے قائم آئے گا۔ زمینی عملہ کے مطابق ابھی اسے مکمل ہونے میں ۱ ماہ اور لگ سکتے ہیں

کام آتا تو بات تھی، قائم آیا تو کیا؟
 
فرقان احمد

محفلین

مکالمے میں اپنا نمبر دیجیے، ویڈیو وٹس ایپ پر بھیجتا ہوں۔ دیکھ کر ڈیلیٹ کردینا :LOL:
اول تو مفتی صاحب دیکھیں گے ہی نہیں ۔۔۔! تاہم، یہ وقوعہ پیش آیا تو پھر ڈیلیٹ کاہے کو کریں گے ۔۔۔! یعنی کہ خواہ مخواہ ۔۔۔!
 
سید عمران

اک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا!!!
 
فلسفی

محفلین
اول تو مفتی صاحب دیکھیں گے ہی نہیں ۔۔۔! تاہم، یہ وقوعہ پیش آیا تو پھر ڈیلیٹ کاہے کو کریں گے ۔۔۔! یعنی کہ خواہ مخواہ ۔۔۔!
برائی دیکھیں گے نہیں تو پتہ کیسے چلے گا کہ حالات کس نہج پر آگئے ہیں۔ چلیں نفرت کی نگاہ سے دیکھ لیں گے۔ :p
 
فرقان احمد

محفلین
Top