سیاسی منظر نامہ

نجم سیٹھی کے 29 مارچ اور اس سے پہلے ہوئے شو میں بنی گالہ کی کچھ اندرونی تلخ نوائیاں اشارے کنائے میں بتائیں گئیں۔ شاید وہ بری لگ گئیں۔ کلپ ملا تو شئیر کروں گا۔

البتہ وزیر کوتاہ نظر کی کُھلی ڈُلی دھمکی اس ٹویٹ میں ملاحظہ ہو سکتی ہے۔

جاسم محمد

محفلین
چینل 24 پر رات نشر ہوئی بُڑ بُڑ کہانی کے بعد کچھ شہروں سے چینل کی نشریات کیبل سے غائب ہونے کی اطلاعات۔ کیبل آپریٹرز وجہ بتانے سے قاصر ہیں۔
سول ملٹری بڑ بڑ کی حد تک تو بات ٹھیک ہے۔ البتہ وزیر اعظم کی ازدواجی زندگی پر چڑیا چھوڑنا کوئی اچھی بات نہیں۔ کسی کی نجی زندگی کو سیاست کا حصہ نہیں بنانا چاہیے۔
 
پہلے تو یہ مان لیں کہ سیاستدان کا کچھ بھی نجی نہیں ہوتا اس کی مکمل زندگی عوامی ہوتی ہے۔ نکاح, پاکپتن دربار کے دورے اور خاتون سوئم اول کے سرکاری اداروں کے دوروں کی رپورٹ میڈیا پر ہی نشر کروائی جاتی رہی ہے۔ مزید یہ کہ خبر کا میڈیا پر نشر ہونا سیاست نہیں صحافت ہے۔
 
خاتون اوّل کا پبلک میں نکلنے پر رپورٹ کرنا ایک بات ہے۔ البتہ بنی گالہ کے ڈرائنگ روم کی خبریں پبلک کرنا بالکل الگ چیز ہے۔ ہر انسان کو پرائویسی کا حق حاصل ہے۔ اور خاتون اوّل یا وزیر اعظم اس حق سے ماورا نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ آپ کے دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیتنے والے وزیر اعظم کی اصل اوقات تھی 1997 میں۔ جب اس قدر بھرپور عوامی طاقت کے باوجود میاں صاحب آئی ایس آئی کا کچھ نہیں بگاڑ سکے۔ تو اب جیل میں نیلسن مینڈیلا بن کر کیا اکھاڑ لیں گے؟ ووٹ کی اتنی عزت کافی ہے یا اور کروں؟ :)
Capture.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
تبدیلی کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے۔ پی کے ایل آئی کے ایم ڈی نے بالآخر نظام سے تنگ آ کر استعفیٰ دے دیا۔

نئی حکومت نے آتے ساتھ ہی سب سے پہلے ڈاکٹر عاطف میاں جیسے قابل ترین ماہر اقتصادیات سے استعفیٰ لیا۔ پھر پنجاب آئی ٹی بورڈ کے قابل ترین چیئرمین سے۔ اور اب اسٹیٹ آف دی آرٹ لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کے ایم ڈی سے استعفیٰ۔ یہ ملک کدھر جا رہا ہے؟ اس کا کوئی والی وارث بھی ہے یانہیں؟
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خان ترین ایک بار پھر آمنے سامنے
شیئر ٹویٹ
ویب ڈیسک پير 1 اپريل 2019
1614815-jhangerandshahx-1554114176-578-640x480.jpg

جہاں بھی جاتا ہوں وزیراعظم عمران خان کی مرضی اور خواہش پر جاتا ہوں،جہانگیرترین

لاہور : پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان ایک بار پھر لفظی گولا باری شروع ہوگئی ہے۔

وزیر خارجہ اور رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں تاہم وہ سرکاری اجلاسوں میں بیٹھ کر اپوزیشن کو باتیں کرنے کا موقع دے رہے ہیں، جب جہانگیر ترین سرکاری میٹنگ میں بیٹھتے ہیں تو مریم نواز کو بولنے کا موقع ملتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب جہانگیر ترین سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو وہ چیف جسٹس کے فیصلے کی تضحیک کرتے ہیں کیونکہ وہ اس فیصلے کے بینچ میں شریک تھے لہذا میری گزارش ہے کہ جہانگیر ترین ایسا نہ کریں کہ جس سے انگلیاں اٹھیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اعتراض پر جہانگیر ترین نے جواب میں کہا کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں وزیراعظم عمران خان کی مرضی اور خواہش پر جاتا ہوں، سیاسی معاملات کے حوالے سے میں صرف اور صرف وزیر اعظم کو جواب دہ ہوں، پاکستان کی خدمت میرا حق ہے اور اس حق کو شاہ محمود سمیت کوئی بھی مجھ سے چھین نہیں سکتا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جہانگیر خان ترین نے ٹوئٹ میں کہا کہ میری زندگی میں صرف ایک ہی شخص ہے جسکو میں جواب دہ ہوں، اس شخص کا نام عمران خان ہے، میں عمران خان کے برے اور اچھے وقت میں ساتھ کھڑا رہا اور آخری سانس تک عمران خان کے ساتھ رہوں گا، کوئی اپنے ذاتی مقصد کی وجہ سے کچھ بھی بولے مجھے فرق نہیں پڑتا۔
 
یہ ترین صاحب خان سے پہلے شاید 'صرف' چوہدریوں یا پھر 'صرف' مشرف کو جوابدہ تھے۔ خیر یہ ہوں یا کوئی اور, جواب دہی کی مرضی تو نکے دا ابا ای فائنل کرتا ہے۔
 
میں خود قریشی گروپ سے ہوں۔ جہانگیر ترین کی پارٹی کیلئے خدمات سے انکارنہیں۔ لیکن عدالتی فیصلہ کا احترام بہرحال لازم ہے۔ چاہے ہمیں پسند آئے یا نہ آئے۔
یہاں شاہ محمود کا موقف بالکل درست ہے کہ جہانگیر ترین کو کابینہ کی میٹنگز میں شامل ہونے کا کوئی آئینی و قانونی حق نہیں۔ ہاں پارٹی معاملات شوق سے چلا سکتے ہیں۔ کون روک رہا ہے۔ البتہ حکومتی معاملات میں شمولیت غلط ہے۔
 
قریشی کو اوقات میں رکھنے کے لیے ترین کی موجودگی ضروری ہے۔

ایک اور نکتہ نظر۔۔۔

جاسم محمد

محفلین
زبردست خبر
Today we removed 103 Pages, Groups and accounts for engaging in coordinated inauthentic behavior on Facebook and Instagram as part of a network that originated in Pakistan. The individuals behind this activity used fake accounts to operate military fan Pages; general Pakistani interest Pages; Kashmir community Pages; and hobby and news Pages. They also frequently posted about local and political news including topics like the Indian government, political leaders and military. Although the people behind this activity attempted to conceal their identities, our investigation found that it was linked to employees of the ISPR (Inter-Service Public Relations) of the Pakistani military
 
فرقان احمد

ڈھول سپاہیا نے آنچ اک ذرا زیادہ لگا دی ہو گی یا میٹھا کچھ زیادہ کر دیا ہو گا ۔۔۔!
 
Top