سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
مجید چچا ووٹ ڈال کے پولنگ بوتھ سے باہر آئے اور پولنگ ایجنٹ سے دریافت کیا کہ کیا میری زوجہ بھی اپنا ووٹ ڈال گئی ہیں یا نہیں ؟؟

پولنگ ایجنٹ نے لسٹ دیکھی اور بتایا کہ ابھی کچھ دیر پہلے ہی وہ اپنا ووٹ ڈال کے جا چکی ہیں ۔۔

چچا نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور کہنے لگے کہ کاش میں بھی کچھ دیر پہلے ہی پہنچ جاتا۔۔تو ملاقات ہو جاتی ۔۔

پولنگ ایجنٹ نے حیرانگی سے پوچھا کہ کیا آپ لوگ ایک ساتھ نہیں رہتے ۔۔؟؟

چچا بولے ۔۔۔ دراصل انہیں فوت ہوئے 15 سال ہو چکے ہیں، مگر میں نے دیکھا ہے کہ جب بھی الیکشن ہوں، وہ ووٹ ڈالنے ضرور آتی ہیں ۔۔
 
ربیع م

محفلین
سڑکیں میٹرو وغیرہ سے متاثر ہونے والے ہم نہیں ہیں۔
کے پی کے میں کیا متاثر کن ہے؟ اپنے ذاتی تجربہ کی روشنی میں بتائیے میرا تقریبا ہر دو ماہ بعد چکر لگتا رہتا ہے مجھے تو ایسا کچھ بھی نظر نہیں آیا.
پولیس کے محکمہ میں اصلاحات کا بہت زیادہ دعویٰ کیا جاتا ہے جبکہ کی پی کے پولیس سے زیادہ کرپٹ پولیس شاید ہی کوئی ہو پنجاب پولیس کا حال بھی بہت برا ہے لیکن کے پی کے پولیس تو بس الامان والحفیظ
 
عباس اعوان

اگر کے پی والوں نے کچھ بھی نہیں کیا تو اس کا مطلب ہے پنجاب والوں کو کھلی چھوٹ ہے ؟
 
دو دن سے تویتر الباکستان پر کچھ پرو اصطبلشمنٹ صحافی و میڈیائی اینکتوروں کو ایک دم سے شدید قسم کی لوڈ شیڈنگ آ گئی ہے۔

سیلری ڈے کے نزدیک خالی پیٹے پورا دن عوام کی باتیں سننا، بڑا حوصلہ اے وئی۔
Dec_F_ip_W0_AAAcz_D.jpg

جویریہ صدیقی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اینکر ارشد شریف کی تیسری زوجہ اور احکامات خلائی مخلوق واٹس ایپ گروپ کی سرگرم ممبر ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں لوڈ شیڈنگ پر سب سے زیادہ ٹویٹس انھی خاتون نے کیں۔

ایک ن لیگی کارکن نے انھیں ٹویٹ رپلائی (ٹریپ) کیا اور انھوں نے اوپر والی تصویری ٹویٹ۔۔۔۔ ری ٹویٹ کر دی ۔ بس تب سے سوشل میڈیا پر ٹائم چُکیا جا ریا اے

جویریہ صدیقی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اینکر ارشد شریف کی تیسری زوجہ اور احکامات خلائی مخلوق واٹس ایپ گروپ کی سرگرم ممبر ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں لوڈ شیڈنگ پر سب سے زیادہ ٹویٹس انھی خاتون نے کیں۔
محترمہ شادی سے پہلے ن لیگ کی حمایت میں ٹویٹ کرتی رہی ہیں۔ پھر ارشد شریف سے شادی ہو گئی۔
 
مجید چچا ووٹ ڈال کے پولنگ بوتھ سے باہر آئے اور پولنگ ایجنٹ سے دریافت کیا کہ کیا میری زوجہ بھی اپنا ووٹ ڈال گئی ہیں یا نہیں ؟؟

پولنگ ایجنٹ نے لسٹ دیکھی اور بتایا کہ ابھی کچھ دیر پہلے ہی وہ اپنا ووٹ ڈال کے جا چکی ہیں ۔۔

چچا نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور کہنے لگے کہ کاش میں بھی کچھ دیر پہلے ہی پہنچ جاتا۔۔تو ملاقات ہو جاتی ۔۔

پولنگ ایجنٹ نے حیرانگی سے پوچھا کہ کیا آپ لوگ ایک ساتھ نہیں رہتے ۔۔؟؟

چچا بولے ۔۔۔ دراصل انہیں فوت ہوئے 15 سال ہو چکے ہیں، مگر میں نے دیکھا ہے کہ جب بھی الیکشن ہوں، وہ ووٹ ڈالنے ضرور آتی ہیں ۔۔
جو لوگ یہ لطیفہ ن لیک پر فٹ کر کے ہنس رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے ہی ہوتی ہے ۔
 
سین خے

محفلین
محفل پر نئی سیاسی لڑی کھولنے کے لئے جو حوصلہ چاہیے وہ کم ہی ارکان میں ہے۔

میں اکثر نئی لڑیاں کھولا کرتا تھا لیکن اب پاکستانی سیاست میں دلچسپی کافی کم ہے۔

ویسے آپ کو کسی کا انتظار کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ خود اس موضوع پر لڑی کھول لیں اور پھر جو مراسلے یہاں سے منتقل کرنا چاہتی ہیں انہیں رپورٹ کر دیں

ہمت و حوصلے سے متعلق بالکل درست فرمایا :)
میں بنا دیتی پر آج کل وقت کی کمی کی بدولت کم کم ہی محفل میں لاگ ان ہوتی ہوں۔ اب یہ کافی نامناسب بات محسوس ہوتی ہے کہ لڑی بنا کر غائب ہو جایا جائے یا پھر کچھ خود شریک نہ کیا جائے :)
 
یو ٹرن مارنے کے بعد خان صاحب نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے پروفیسر حسن عسکری کا نام پیش کر دیا۔
عسکری بینک اور عسکری سیمنٹ کے بعد عسکری نگران وزیر اعلیٰ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top