سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
fs.jpg

یہ اوبر کینیڈا سے ڈرائیور پروفائل سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ کوئی کینڈین محفلین یا ایم کیو ایم سپورٹر کسی طرح اس کی تصدیق کر سکتا ہے ؟
ویسے موصوف کے پاس کینیڈا کی شہریت موجود تھی۔
 
یاز

محفلین
کسی نے صحیح کہا تھا کہ "حالت یہ ہے کہ ریاست کے تمام ستون سوشل میڈیا کے پیچھے لگ کر مذاق بنے ہوئے ہیں۔"

تازہ ترین یہ ہے کہ سوشل میڈیا پہ شورو غوغا سن کر چیف جسٹس نے پانی کے مسئلے پہ بھی سو موٹو لے لیا ہے۔
 
آخری تدوین:

سوشل میڈیا کے شور میں جرمن ایمبیسیڈر بھی شامل ہیں۔ اور شور بلاجواز نہیں ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
سیاستدان کا سیاسی سٹیند اور چیز ہوتی ہے اور ذاتی نظریات الگ ۔ آجکل گھاگ سیاستدان دونوں چیزوں کو الگ الگ رکھتے ہیں ۔ عوام کے سامنے جب یہ ساستدان آتے ہیں تو موقع کی مناسبت سے کوئی مؤقف اختیار کر لیتے ہیں ۔ عمران کو دیکھ لیجئے ان کے اپنے حب الوطنی کے لیکچر ختم نہیں ہوتے مگر بچے خالص ولائیتی ماحول میں پرورش پا رہے ہیں ۔ مریم نواز کہتی ہے کہ میرے بھائیوں کو پاکستانی عدالت پکڑ نہیں سکتی کیونکہ وہ تو برٹش نیشنل ہیں، نواز اہلحدیثوں میں جائے تو خود اہلحدیث بن جاتا ہے، بریلویوں کے مدرسے میں جائے تو بریلوی بن جاتا ہے ۔ مگر اس کی اصل ذاتی سوچ کیا ہے ، اللہ بہتر جانے ۔ میں نے ایک بریلوی عالم کی کتاب میں پڑھا تھا کہ الطاف حسین مولانا مودودی کے مذہبی خیالات سے متاثر ہے ۔ سیکولر ہونا اس کا سیاسی سٹینڈ ہے اور وہی اس کو سیاسی طور پرسوٹ بھی کرتا ہے۔
الیکشن جیتنے سے پہلے سیاستدان ہوا کا رخ دیکھ کر موقف اختیار کرتے ہیں اور الیکشن ہو جانے کے بعد ملکی و عالمی ایسٹیبلشمنٹ کا رخ دیکھ کر موقف ترتیب دیا جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
چوہدری صاحب میں نے سنا تھا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ونگ بہت مضبوط ہے، میں چونکہ ٹوئیٹر بالکل استعمال نہیں کرتا اور فیس بُک بھی بس واجبی سی، سو کچھ کہہ نہیں سکتا۔ لیکن اردو محفل پر میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ نے "اِس کام" میں پی ٹی آئی کو شکستِ فاش دے رکھی ہے! :)
 
آداب آداب۔:)

میاں جی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم چند سال پہلے تک بہت مضبوط تھی۔ اُس وقت باقی جماعتوں نے اس طرف توجہ نہیں دی تھی تو ہر طرف ان ہی کا طوطی بولا کرتا تھا اور بے تحاشہ فیک اکاؤنٹس کی مدد سے اپنی مرضی کا پراپیگنڈا بھی چلا لیتے تھے۔

اب جیسے پارٹی روزانہ کی بنیاد پر سیاسی چوپال میں دو چار ہائی کلاس بونگیاں مارہی دیتی ہے ویسے ہی ان کی سوشل میڈیا ٹیم اور والنٹئیرز سے بھی سرزد ہوتی ہیں۔ تازہ ترین وجی ہوئی چول ملاحظہ فرمائیں۔
Screenshot_2018_06_01_15_29_57.png

جولائی 2013 سے مارچ 2017 تک ’شبنم‘ کا یہ ’اصلی‘ اکاوئنٹ صرف کچھ مخصوص پوسٹس لائیک کرتا رہا پھر لمبی تان کر سو گیا۔ جیسے ہی فاروق بندیال والا قضیہ شروع ہوا تو ایک دم سے جاگا اور اپنی پہلی ٹویٹ کر ڈالی اور لگ بھگ 11 ہزار فالورز بھی حاصل کر لیے۔ :cool:
 
ٹویٹر نے نام اور ہینڈل بدلنے کی سہولت دے کر اس دو نمبری کا راستہ کھولا ہوا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
آداب آداب۔:)

میاں جی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم چند سال پہلے تک بہت مضبوط تھی۔ اُس وقت باقی جماعتوں نے اس طرف توجہ نہیں دی تھی تو ہر طرف ان ہی کا طوطی بولا کرتا تھا اور بے تحاشہ فیک اکاؤنٹس کی مدد سے اپنی مرضی کا پراپیگنڈا بھی چلا لیتے تھے۔

اب جیسے پارٹی روزانہ کی بنیاد پر سیاسی چوپال میں دو چار ہائی کلاس بونگیاں مارہی دیتی ہے ویسے ہی ان کی سوشل میڈیا ٹیم اور والنٹئیرز سے بھی سرزد ہوتی ہیں۔ تازہ ترین وجی ہوئی چول ملاحظہ فرمائیں۔
Screenshot_2018_06_01_15_29_57.png

جولائی 2013 سے مارچ 2017 تک ’شبنم‘ کا یہ ’اصلی‘ اکاوئنٹ صرف کچھ مخصوص پوسٹس لائیک کرتا رہا پھر لمبی تان کر سو گیا۔ جیسے ہی فاروق بندیال والا قضیہ شروع ہوا تو ایک دم سے جاگا اور اپنی پہلی ٹویٹ کر ڈالی اور لگ بھگ 11 ہزار فالورز بھی حاصل کر لیے۔ :cool:
چلیں بندیال کا ذکر ہوا تو، کہتے ہیں وہ پچھلے کئی سالوں سے نون لیگ میں تھا لیکن جیسے ہی اس نے ہجرت کی اُس کا "امیر المومنین" کا معاف کیا ہوا کیس بھی سامنے آ گیا اور ساتھ میں شبنم بھی۔ :)
 
چلیں بندیال کا ذکر ہوا تو، کہتے ہیں وہ پچھلے کئی سالوں سے نون لیگ میں تھا
بندیال پی ٹی آئی کی لانڈری میں دُھلنے کی کوشش میں پکڑا گیا اور مخالف سوشل میڈیا ٹیموں نے خوب لتے لینے شروع کر دئیے تو پارٹی نے کول ڈاؤن، جوابی کارروائی اور جواز بنا کے فوراً کارکنوں کو نئی بتی کے پیچھے لگا دیا ۔

وہ خوشاب کا مقامی ٹرانسپورٹر ہے، اس کا کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی سروکار نہیں رہا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top