کوئی سیاق و سباق؟ یہ حمزہ عباسی کون ہے؟ کس نے کس کو ہیک کیا؟
یوں تو لمبا ہے لیکن ہائی لائٹس ملاحظہ ہوں باقی آپ سمجھدار ہیں-
92 کا ورلڈ کپ، عمران خان نے سنگل ہینڈڈلی جتوایا-
کینسر ہسپتال بنوایا-
94 سیاست کا آغاز پارٹی کا نام تحریک انصاف
(فاسٹ فاروڈ)
2015 ریحام خان سے دوسری شادی
2015 ریحام خان کو طلاق
ریحام خان نے اس تجربے پر کتاب لکھنے کا عندیہ دیا- جسکا تذکرہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے بھی کیا-
گاہے بگاہے ریحام خان کی انصافی سوشل میڈیا کی جانب سے ٹرول کیا جاتا رہا بیلو دی بیلٹ بلکہ بیلو دی ٹخنے
کل مریکا میں ریحام خان کی حسین حقانی سے ملاقات-
ملک و قوم کے عظیم سپوتوں کی نظر میں دو عدد ملک دشمن افراد کی ملاقات جو وہاں عظیم الشان وطن کے متعلق یہودی و نصرانی کے ایما پر سازش تیار کر رہے-
(کتاب پبلش کے آخر مراحل میں ہے)
لہذا کل سے وطن عزیز کے عظیم سپوتوں نے کل سے سوشل میڈیا پر دونوں کو خوب لتاڑا-
ریحام نے غصے میں یا پھر سوچی سمجھی سازش کے تحت یہ پوسٹا
تو جواب آں غزل کے طور پر وطن و مذہب کے عظیم و واحد مجاہد و ایکٹر و اینکر و سب سے بڑا کر کپتان خان کے جیالے جناب حمزہ علی عباسی کا جوابی وار یہ ٹویٹ- وغیرہ وغیرہ