سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
تجزئیے اور تبصرے

خبر: ملک میں نظام بدلنا ہے تو اقتدار میں آنا ضروری ہے، اقتدار میں تب آئیں گے جب ہم اچھے امیدوار لائیں گے : عمران خان
سلیس اردو ترجمہ: میں وزیر اعظم بننا چاہتا ہوں، لوٹوں اور امپائر کے بل پر ہی سہی۔
تبصرہ: انوکھا لاڈلا، کھلن کو مانگے چاند

خبر: سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تو اسے فوجی قیادت کے ساتھ کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
سلیس اردو میں ترجمہ: وزیر اعظم بنادو بے شک کنٹرول اپنے پاس دکھو۔
تبصرہ: لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔

خبر: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگراں حکومت کو تجویز دی ہے کہ ‘وہ سیاست نہ کرے اور مسلم لیگ (ن) کے حق میں اپنا کردار ادا کرنا بند کرے’
سلیس اردو میں ترجمہ: ‏ذلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ کی بلیک لسٹ سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ نےاپنے ای سی ایل اور بلیک لسٹ قوانین کی بظاہر خلاف ورزی کی ،اورذلفی بخاری کیلئے یہ سب چند منٹوں میں ایک اعلیٰ شخصیت کے کہنے پرکیاگیا۔ نمائندہ خصوصی جیو نیوززاہد
تبصرہ: الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے
 
خبر: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگراں حکومت کو تجویز دی ہے کہ ‘وہ سیاست نہ کرے اور مسلم لیگ (ن) کے حق میں اپنا کردار ادا کرنا بند کرے’

یہ رونا دھونا دو نگران وزرا کے بیانات کے بعد شروع ہوا تھا۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا ’ اس وقت 21 سے 22 ہزار میگاواٹ بجلی جنریٹ ہو رہی ہے‘ اور ملک میں 28 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ’ ملک کی اکانومی درست سمت میں بڑھ رہی ہے، دیوالیہ ہونے کا کوئی خدشہ نہیں اور جی ڈی پی گروتھ 5.8 فیصد ہے‘۔

سلیس اردو میں ترجمہ: ‏ذلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ کی بلیک لسٹ سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ نےاپنے ای سی ایل اور بلیک لسٹ قوانین کی بظاہر خلاف ورزی کی ،اورذلفی بخاری کیلئے یہ سب چند منٹوں میں ایک اعلیٰ شخصیت کے کہنے پرکیاگیا
اب رہا ذلفی بخاری کا نام ای سی ایل وغیرہ سے نکلنا اور کرنا اس کا سفر ہمراہ کپتان اور پنکی پیرنی صاحبہ کے۔۔۔۔۔ تو۔۔۔ اس کے پیچھے ن لیگ کا ہاتھ ہے۔
 
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے حلف نامے میں 2 بیویوں کا اعتراف کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل سمانیوز کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے ، سعد رفیق کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا ذکر ہے ، ان کی ایک بیوی کا نام غزالہ سعد رفیق اور جبکہ دوسری بیوی شفق حرا ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ بعد سابق وفاقی وزیر ریلوے کی دوسری شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی ،آج انہوں نے کاغذات نامزدگی میں باقاعدہ طور پراعتراف کر لیاہے۔ڈاکٹر شفق حرا اینکر پرسن ہیں اور سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی )پر پروگرام کرتی ہیں۔

لگتا ہے اس الیکشن بڑے راز کھلنے والے ہیں ،
 
وسیم بادامی : خان صاحب نے بی بی سی انٹرویو میں کے پی کے میں کیے ترقیاتی کام کیوں نہیں گنوائے؟

ابرارالحق: وہ دراصل وقت کم تھا اور فہرست بہت طویل، اس لیے۔

ابرارالحق یو بیوٹی۔۔۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین

اللہ ایسے الیکشنوں سے ہر دوست دشمن کو بچائے۔ :)
 
یاز

محفلین
وسیم بادامی : خان صاحب نے بی بی سی انٹرویو میں کے پی کے میں کیے ترقیاتی کام کیوں نہیں گنوائے؟

ابرارالحق: وہ دراصل وقت کم تھا اور فہرست بہت طویل، اس لیے۔

ابرارالحق یو بیوٹی۔۔۔۔۔۔
ایک ارب تو درخت تھے۔ گنواتے گنواتے عمر بیت جاتی۔
 
یاز

محفلین
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے حلف نامے میں 2 بیویوں کا اعتراف کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل سمانیوز کے مطابق سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے ، سعد رفیق کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا ذکر ہے ، ان کی ایک بیوی کا نام غزالہ سعد رفیق اور جبکہ دوسری بیوی شفق حرا ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ بعد سابق وفاقی وزیر ریلوے کی دوسری شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی ،آج انہوں نے کاغذات نامزدگی میں باقاعدہ طور پراعتراف کر لیاہے۔ڈاکٹر شفق حرا اینکر پرسن ہیں اور سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی )پر پروگرام کرتی ہیں۔

لگتا ہے اس الیکشن بڑے راز کھلنے والے ہیں ،
یہ بھی خوب ہے ویسے۔
کل کو انجمنِ بیویاں مطالبہ کر سکتی ہے اپنے اپنے شوہروں سے کہ جاؤ ذرا کاغذاتِ نامزدگی تو جمع کرا کے آؤ۔
 
وہی جس میں ایک بوڑھی عورت تھی اور ایک بادشاہ تھا :p
ایک بادشاہ اعلان کر دیتا ہے جو اُسے اتنی لمبی کہانی سنائے جسے سنتے سنتے وہ سو جائے تو اسے پوری سلطنت دے دے گا اور اگر بادشاہ کے سونے سے پہلے کہانی ختم ہو گئی یا کہانی باز سو گیا تو مار دیا جائے گا۔ مملکت سے سلطنت کے متمنی بہت سے کہانی باز آتے ہیں اور مرحوم و مغفور ہوتے جاتے ہیں۔ یہ صورتحال دیکھ کر ایک بڑھیا آجاتی ہے اور وہ کہانی سنانا شروع کرتی ہے۔

بڑھیا : بادشاہ سلامت، ایک گودام ہوتا ہے، اس میں 10 ہزار بوری چاول، 10 ہزار بوری ماش کی دال، 10 ہزار بوری ۔۔۔۔۔ اینڈ سو آن۔ گودام کے دائیں والے روشندان میں ایک چڑیا آتی ہے، اندر جھانکتی ہے، پُھر کر کے اڑتی ہے اور ایک چاول کی بوری پر بیٹھ جاتی ہے، وہاں سے اپنی چونچ میں چاول کا ایک دانہ لیتی ہے، پُھر سے اڑتی ہے اور روشندان کے راستے باہر نکل جاتی ہے۔

بادشاہ : پِھر

بڑھیا :چڑیا پھر واپس روشندان میں آتی ہے، اندر جھانکتی ہے، پُھر کر کے اڑتی ہے اور ایک چاول کی بوری پر بیٹھ جاتی ہے، وہاں سے اپنی چونچ میں چاول کا ایک دانہ لیتی ہے، پُھر سے اڑتی ہے اور روشندان کے راستے باہر نکل جاتی ہے۔

بادشاہ ۔ پِھر

بادشاہ بڑھیا سے۔۔۔۔ اس سے آگے بھی چلو۔

بڑھیا۔۔۔ بادشاہ سلامت جان کی امان پاؤں تو عرض یہ ہے کہ ابھی گودام میں دس ہزار بوری چاول پڑے ہیں، وہ ختم ہوں گے تو پھر دال ماش کی دس ہزار بوریاں ہیں۔۔۔۔پھر ۔۔۔۔۔۔ پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بادشاہ سلامت: اچھا چھا۔۔۔آگے سناؤ۔

پھر دونوں مسلسل جاگتے رہتے ہیں، (بادشاہ سلطنت کے جانے کے خوف سے اور بڑھیا موت کے ڈر سے) تیسرے چوتھے روز حالت یہ ہوجاتی ہے ۔۔۔۔کہ ۔۔ جب غنودگی میں بادشاہ کو تھوڑی سے ہوش آتی ہے تو بولتے ہیں۔

’پِھر‘

بڑھیا آواز سنتی ہے تو ایک دم سے جواب دیتی ہے ۔۔۔

’ پُھر‘
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top