سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
تجزیہ نگار فقۂ شاہدیہ مسعودیہ سے تعلق رکھتا ہو گا یقیناً۔

آپ نے دیکھے ہوئے کچھ روشنی ڈالیں-
میں نے جو گوگل وغیرہ کیا اسکے مطابق اول تو یہ دریا ہی نہیں بلکہ نالے ہیں جو ایک دریا میں گرتے ہیں جو انڈیا داخل ہوتا تو ہے البتہ کچھ آگے پھر پاکستان میں داخل ہو جاتا ہے-
 

یاز

محفلین
آپ نے دیکھے ہوئے کچھ روشنی ڈالیں-
میں نے جو گوگل وغیرہ کیا اسکے مطابق اول تو یہ دریا ہی نہیں بلکہ نالے ہیں جو ایک دریا میں گرتے ہیں جو انڈیا داخل ہوتا تو ہے البتہ کچھ آگے پھر پاکستان میں داخل ہو جاتا ہے-
جی تقریباً ایسا ہی ہے۔
پانی کے بہاؤ میں بنیادی اہمیت watersheds کی ہوتی ہے۔
برزل پاس سے مشرقی جانب والا پانی لامحالہ اسی جانب والے دریا یا نالے میں ہی جائے گا۔ میرے خیال سے یہ پانی کشن گنگا میں جاتا ہے، جو تاؤبٹ سے قریب پھر پاکستان والے کشمیر میں آ کر دریائے نیلم کہلاتا ہے۔
بڑا پانی، کالا پانی وغیرہ چھوٹے چھوٹے نالے ہیں۔ ایکوسسٹم کو برباد کرنے کے لئے ان کا رخ موڑنے کی سعی کی جا سکتی ہے۔
 
آخری تدوین:
تین روز قبل ملتان سے ایک ن لیگی ٹکٹ ہولڈر کے گودام پر چھاپہ مارا گیا اور اسے مار پیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ٹکٹ واپس کرے۔ شنید تھی کہ ایسا مشفقانہ برتاؤ ’ریاست‘ کی طرف سے ہوا ہو گا لیکن آج پتا لگا کہ ایسا محکمہ زراعت والوں نے کیا ہے۔ :)
سوچی پیاں آں کہ محکمہ زراعت کو کیا دلچسپی ہوسکتی ہے کسی نامزد امیدوار سے پارٹی ٹکٹ واپس کروانے میں ؟؟ :thinking:
شاید محکمہ زراعت بھی اب ’ریاست‘ بن گیا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top