سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
تین روز قبل ملتان سے ایک ن لیگی ٹکٹ ہولڈر کے گودام پر چھاپہ مارا گیا اور اسے مار پیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ٹکٹ واپس کرے۔ شنید تھی کہ ایسا مشفقانہ برتاؤ ’ریاست‘ کی طرف سے ہوا ہو گا لیکن آج پتا لگا کہ ایسا محکمہ زراعت والوں نے کیا ہے۔ :)
سوچی پیاں آں کہ محکمہ زراعت کو کیا دلچسپی ہوسکتی ہے کسی نامزد امیدوار سے پارٹی ٹکٹ واپس کروانے میں ؟؟ :thinking:
شاید محکمہ زراعت بھی اب ’ریاست‘ بن گیا ہے۔
اوہ۔۔۔۔۔۔۔ اب سمجھ آیا۔
یہ جمہوریت نامی کیڑے کو تلف کرنے کے لیے سپرے کیا گیا ہے۔
 

یاز

محفلین
چیف جسٹس نے کہا ہےکہ معاٖ ف کرائے گئے قرضو ں سے واپس ملنے والی رقم سے ڈیم تعمیر کررہے ہیں اور ملک میں فوری طور پر 2 ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس نے گزشتہ روز ڈیمز کے ماہرین کے ساتھ اہم اجلاس کیا تھا جس میں ملک میں ڈیموں کی تعمیر پر بات چیت کی گئی تھی۔اسٹیک ہولڈر سے بھی بات چیت ہوگئی ہےجلد خوشخبری دوں گا، معاف کئے گئے قرضوں سے54 ارب وصول ہونگے۔
 
بات پیرنی تک نہ لیکر جائیں، اگر پیرنی کی بات کرنا ہے تو پہلے والی خواتین پوری کریں ۔
آپ کی بات بھی مناسب ہے لیکن ہزاروں عمران خان، تعلیمی نظام اور تعلیمی نظام، وزارت عظمی سے مشروط ہیں تو ایسے میں ضرورت صرف پیرینیوں کی ہی رہ جائے گی۔
 
آپ کی بات بھی مناسب ہے لیکن ہزاروں عمران خان، تعلیمی نظام اور تعلیمی نظام، وزارت عظمی سے مشروط ہیں تو ایسے میں ضرورت صرف پیرینیوں کی ہی رہ جائے گی۔
لیکن پیرنی کی قدم بوسی تک کپتان نے اور کہاں کہاں ٹھوکریں کھائیں وہ قربانیاں آپ نظر انداز نہیں کر سکتے ۔
 

ربیع م

محفلین
آئی ایس آئی کا نام تبدیل کرکے
"محکمہ زراعت پاکستان"
رکھدیا گیا ہے۔ آئندہ اسی نام سے پکارا اور لکھا جائے
(پبلک سروس میسج)
 

سین خے

محفلین
سارے (بریلوی مکتبپ فکر کے علماء) ہی سجدہ تعظیمی کو حرام سمجھتے ہیں، اور سجدہ عبادت کو شرک، اور رکوع کی حد تک تعظیما جھکنے کو مکروہ تحریمی (یعنی حرام کے قریب)
اور مجھے اس بات کی حیرت ہوئی کہ آپ کو اتنی مشہور بات کا نہیں پتا ۔

بالکل درست فرمایا! اخبار جہاں کے اسلامی سوالات والے صفحے کے جواب مفتی عبداللہ دیتے تھے (اگر تو مجھے ٹھیک نام یاد ہے) وہ بریلوی تھے اور ان کے یہاں میں نے کبھی ایسی کوئی بات نہیں پڑھی۔ اس کے علاوہ لاتعداد بریلوی علماء کے اس حوالے سے لیکچر سنے اور پڑھے لیکن کہیں بھی اس طرح کی حرکات کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

ایک مسئلہ اور بھی ہے کہ دیگر مسالک کے جو شدت پسند پیروکار ہیں، میں نے ان کو ایک دوسرے کے لئے کافی عجیب عجیب باتیں پھیلاتے دیکھا ہے۔ مسئلہ عدم برداشت کا بھی ہے۔
 
آخری تدوین:
FB_IMG_1530467963227.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top