سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
خلائی مخلوق بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ریزروسٹس کو آن ڈیوٹی کرنے والی سکیم کا نام رکھا ہے mobilization exercise۔ :cool:

سیدھا سیدھا ضربِ باجوہ ہی رکھ لیتے تو بلڈی سویلینز نے کیا کر لینا تھا۔ :)
 
عثمان

محفلین
فوج کی مرضی کے خلاف پاکستان میں پالیسی سازی ہوتی ہی کب ہے جو اب ایک مخصوص جماعت کی ایسی غیر معمولی طرف داری کی ضرورت آن پڑی؟
 
زیک

مسافر
فوج کی مرضی کے خلاف پاکستان میں پالیسی سازی ہوتی ہی کب ہے جو اب ایک مخصوص جماعت کی ایسی غیر معمولی طرف داری کی ضرورت آن پڑی؟
حب علی نہیں بلکہ بغض معاویہ والا معاملہ ہے۔ جیسے آئی جے آئی بنانے کا مقصد ان پارٹیوں کی حمایت نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کو روکنا تھا۔ اسی طرح فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ نواز شریف کو اقتدار سے باہر رکھنا ہے
 
Di_Kt_J7b_Xc_AA3w_Y4.jpg

700 ارب۔۔۔۔ ہالوئے
چیف صاحب، ڈیموں کے لیے ایویں چندہ اکٹھا کر رہے ہیں، ملتان میٹرو کو سیل کروا دیں۔​
 
محمد وارث

لائبریرین
اطلاع گمشدگی!
اسلام آباد سے ایک معروف "صحافتی شخصیت" جناب صالح ظافر گزشتہ چند ہفتوں سے لاپتا ہیں۔ آخری بار انہیں روزنامہ جنگ کے پانچویں صفحے پر ایک کالمی خبر کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ جس کسی کو ملے، اگلی حکومت کے حوالے کردے! شکریہ
 
یاز

چنگا پھڑیا جے۔
میں کل پرسوں ہی ان شخصیت کی بابت سوچ رہا تھا کہ سوئچ تو مارنا ہی مارنا ہے، لیکن ٹائمنگ کیا ہو گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top