سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
15 میں سے 8 وزیر مشرف کیبنٹ کے
5 میں سے 3 مشیر مشرف کیبنٹ کے
پنجاب کا سپیکر مشرف کا دست راست اور وزیر اعلٰی قاف لیگ سے ابھرا-

لوکو پلاٹ خرید لو جلدی جلدی بہت بزنس آنے والا ہے-

 

عثمان

محفلین
کبھی سنتے تھے کہ افواہیں کیسے سچ بنائی جاتی ہیں یا وہ بات کہ جھوٹ اتنا بولو کہ وہ سچ لگنے لگے۔ سوشل میڈیا پر شاہ کے وفادار اپنے اپنے شاہ کو 'بدھا' ثابت کرنے کے لیے ایسے ایسے پوائنٹ سامنے لاتے ہیں کہ الاماں۔
شیروانی پہن کر حلف لیا گیا ورنہ سادگی کے کیسے کیسے قصیدے لکھے جانے تھے۔ :)
 
پورے بھارت میں کوئی شخص نوجوت سِدّھو سے زیادہ زور سے لطیفے پر نہیں ہنس سکتا۔ بھارت نے نوجوت سِدّھو کو پاکستان کے سب سے بڑے لطیفے پر ہنسنے کے لیے بھیجا ہے۔

منقول
 

جاسمن

لائبریرین
کافی افسوسناک صورتحال ہے۔
اور زیادہ افسوسناک شرمندگی کا احساس تک نہ ہونا ہے۔
اور مزید ازیادہ افسوسناک یہ جانتے ہوئے بھی کہ پوسٹ جعلی ہے، محض اس لیے شئر کرنا کہ میرے مؤقف کی حمایت یا مخالف کے موقف کی مخالفت میں ہے۔
اور بلامبالغہ تمام پارٹیوں کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اس کام میں ملوث ہیں۔

پوسٹ پوسٹ ہے، خواہ جعلی ہو یا اصلی۔:)
 

جاسمن

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ محفل پر اس کی نشاندہی کے لئے ایک الگ لڑی ہونی چاہیے کہ جس میں جعلی اکاؤنٹ بمقابلہ اصلی اکاؤنٹ پیش کیے جائیں۔

میرے جیسے لوگوں کے لئے جو سوشل میڈیا بہت ہی کم استعمال کرتے ہیں، یہ سب نئی اور حیران کن معلومات ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
ویسے تو پچھلے کچھ سالوں سے عید کے تیسرے دن چھٹی کا رواج نہیں ہے۔ یہ پہلی دفعہ ایسا نہیں ہوا۔
مجھے اس لیے اچھی طرح معلوم ہے کہ اسلام آباد میں ہی ہونے کی وجہ سے ہر سال عید کے تیسرے دن دفتر میں موجود ہوتا ہوں۔ :)

دوسرا یہ کہ ہر سرکاری و غیر سرکاری دفتر میں سالانہ چھٹیاں ہوتی ہیں، تو بندہ ایک چھٹی اپلائی کر دے۔ :)

سارے بندے اپلائی کریں گے بھائی صاحب!
صاحب کس کو چھٹی دے اور کِس سے معذرت کرے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top