سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
سنا ہے چینی فواد چوہدری کے گٹے گوڈے پکڑ کر وہ ہیلی کاپٹرٹیکنالوجی مانگ ریے ہیں جو 55 روپے میں 1 کلومیٹر اڑتا ہے...

ویسے کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اندازاً ہیلی کاپٹر پر اس قسم کی پرواز کا کتنا خرچہ آ سکتا ہے۔

اور یہ کہ اسے زمینی سفر کے مقابلے میں کیسے دیکھا جائے؟
 
ویسے کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اندازاً ہیلی کاپٹر پر اس قسم کی پرواز کا کتنا خرچہ آ سکتا ہے۔

اور یہ کہ اسے زمینی سفر کے مقابلے میں کیسے دیکھا جائے؟

IMG_20180828_144238.jpg

بشکریہ
 
ویسے تحریک انصاف کے معیار کے مطابق ہی پرکھیں تو کیا ہی اعلٰی بات ہے کہ میٹر ریڈر اب پیپلز پارٹی کے اہم ترین فیصلے کرتا ہے- وغیرہ وغیرہ :)

میٹر ریڈر نے دو دن قبل ہی اخراجات کا صحیح تخمینہ لگا کر بتا دیا تھا۔ اس وقت انصافیوں کی چیخیں نکل رہی تھیں۔ اب آرام ہے
Imran’s Bani Gala to PM House travel costs Rs3 lac, claims Khursheed Shah
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کے پی کے میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے جیتی ہے۔ کچھ نہ کچھ تو عوام نے بہتری اور تبدیلی محسوس کی ہوگی جو اتنا ووٹ پڑ گیا۔
دو تہائی سے تو پچھلے انتخابات میں بھی لوگ جیتے تھے جن کے حلقے کھلوانے کے لیے شور بھی مچایا گیا تھا۔ میں تو آپ کے ذاتی خیالات بمع ثبوت کی منتظر تھی خصوصا اس صورت میں جب آپ خود کو تحریک انصاف کے نمائندے کے طور پر متعارف بھی کرواتے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین

تحریک انصاف نے کے پی کے میں بہت سی اصلاحات کی ہیں جن میں پولیس اور صحت ریفارم سر فہرست ہے۔
Police second most trusted institution in Khyber Pakhtunkhwa: survey
KP’s healthcare secret
 
فرحت کیانی

لائبریرین
تحریک انصاف نے کے پی کے میں بہت سی اصلاحات کی ہیں جن میں پولیس اور صحت ریفارم سر فہرست ہے۔
Police second most trusted institution in Khyber Pakhtunkhwa: survey
KP’s healthcare secret
اور یہ جو بی بی سی والوں نے لکھا تھا؟
’پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا میں قوانین صرف کاغذوں تک محدود‘
 
جاسم محمد

محفلین
اور یہ جو بی بی سی والوں نے لکھا تھا؟
درست لکھا ہے۔ یہ قوانین کرپشن سے متعلق ہیں جو اسمبلی سے پاس ہو گئے لیکن ابھی تک عمل در آمد نہیں ہو سکا۔ آپ کو یاد ہوگا تحریک انصاف نے صوبے میں احتساب کمیشن بھی بنایا تھا۔ وہ وفاقی احتسابی ادارہ نیب سے ٹکرا گیا اور بند کرنا پڑا۔ کچھ انتظامی مسائل ہیں جو حل ہونے باقی ہیں۔ اور کوئی وجہ نہیں ہے۔
 
یعنی کرپشن ختم ہونے کی امید نہ ہی لگائی جائے۔ تو پھر باقی کیا بچا؟
 
جاسم محمد

محفلین
یعنی کرپشن ختم ہونے کی امید نہ ہی لگائی جائے۔ تو پھر باقی کیا بچا؟
نیب اور احتساب کمیشن دو ایک جیسے اداروں کے ٹکراؤ کی وجہ سے ان قوانین کو لاگو کرنے میں مسائل آ رہے تھے۔ اب وفاقی ادارہ اور صوبائی ادارہ دونوں تحریک انصاف حکومت کے نیچے ہیں۔ اس لئے امید ہے بہتری آئے گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top