سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
406deb2d-c0b1-4600-9080-6c9a2403a884-jpeg.548485
:LOL:
 

جاسمن

لائبریرین
ایک سیاسی لیڈر کسی گاؤں میں گیا، گاؤں والوں نے خوب آؤبھگت کی.
لیڈر نے کہا:
آپکے کوئ مسائل ہیں تو مجھے بتائیں؟
گاؤں کے بھولے لوگوں نے کہا کہ ہمارے دو مسائل ہیں، ایک تو یہ کہ ہمارے گاؤں میں ایک بھی ڈاکٹر نہیں.
لیڈر مسکرایا اور فوراً جیب سے موبائل نکال کر کسی سے بات کی اور گاؤں والوں سے کہا آپکا یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے میری بات ہوگئ ہے اور جلد ہی آپکے گاؤں میں ڈاکٹر آجاۓ گا.
گاؤں والوں نے لیڈر کو دیکھا لیکن کہا کچھ نہیں!
لیڈر نے پھر کہا کہ اب اپنا دوسرا مسئلہ بتائیں؟
گاؤں والوں نے دھیرے سے کہا:
ہمارا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اس گاؤں میں کسی موبائل فون کا نیٹ ورک نہیں ہے..!!
 

محمد وارث

لائبریرین
بڑے شریف کی ضمانت اور چھوٹے شریف کا نام ای سی ایل سے خارج اور جاسم "شریف" صاحب کی کوئی لڑی نہیں ابھی تک! آج کا منگل پاکستانی کی سیاسی تاریخ میں "منگل شریف" کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top