ایک اور ضروری بات؛ دیگر سیاسی خاندانوں کی نسبت عمران خان کے بچے سیاست میں نہیں ہیں۔ اب وہ یہود و ہنود کیا دہریے ہو جائیں، اس سے عوام کو کچھ فرق نہیں پڑتا۔ قائد اعظم کی بیٹی مسلمان ہونے کے باوجود ایک پارسی کیساتھ بیاہ کرکے چلی گئی تھی۔ کیا اس سے انکی ساخت یا اہمیت پر کوئی اثر پڑا؟
جمائما اور اسکے بچوں پر سیاسی تنقید کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ وہ خان بننے سے قبل گولڈ سمتھ تھے۔ یعنی جدی پشتی برطانیہ کے رئیس خاندانوں میں سے تھے۔ اس دولت کو حاصل کرنے کیلئے انکے آباؤ اجداد نے انگریز ڈکٹیٹرز کے بوٹ پولش نہیں کیا اور نہ ہی ملکی خزانے کو لوٹ کر پانامہ میں تجوریاں بھری ہیں۔
شریف خاندان جس مقصد کیلئے سیاست کرتا ہے وہ عمران خان کو جمائما کیساتھ شادی کے وقت ہی مل گیا تھا۔ اسکے باوجود برطانوی محلات کی عیش عشرت و آرام چھوڑ جمائمہ مسلمان ہوکر پاکستان آئی۔ یہاں کئی سال گزارے۔ اپنے شوہر کیساتھ ہر قسم کی قربانیاں دی۔ اب ٹائلوں کے جعلی مقدمہ کے بعد انکی پاکستان سے متعلقہ برداشت ختم ہو گئی تو اسمیں عمران خان کا کیا قصور ہے؟
Jemima Khan snaps up £15m stately home sold by financier to pay his ex-wife | Daily Mail Online