سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
ہمیں نہ گھبرانے کا کہہ کر کپتان خود گھبرا گیا ہے۔:)
اصل گھبراہٹ تو عین میرٹ پر بھرتی اقتصادی ماہرین کی عالمی ٹیم کے مستعفی ہونے پر ہونی چاہیے تھی۔ اگر کپتان نے اسے برداشت کر لیا تھا تو یہ مقامی اسد عمر کس کھیت کی مولی ہے :)
 
ابوعبید

محفلین
اصل گھبراہٹ تو عین میرٹ پر بھرتی اقتصادی ماہرین کی عالمی ٹیم کے مستعفی ہونے پر ہونی چاہیے تھی۔ اگر کپتان نے اسے برداشت کر لیا تھا تو یہ مقامی اسد عمر کس کھیت کی مولی ہے :)
اس نے تو برداشت کر لیا تھا لیکن آپ سے برداشت نہیں ہو رہا ۔ میری مانیں تو دودھ میں جلیبیاں ڈال کر کھائیں اس سے قوت مدافعت بڑھتی ہے ۔

نوٹ : مچھر بھگانے والی جلیبیاں :p
 
اصل گھبراہٹ تو عین میرٹ پر بھرتی اقتصادی ماہرین کی عالمی ٹیم کے مستعفی ہونے پر ہونی چاہیے تھی۔ اگر کپتان نے اسے برداشت کر لیا تھا تو یہ مقامی اسد عمر کس کھیت کی مولی ہے :)
اپنے کپتان کو ایک بات بتا دیں، پاکستان سے اسے کوئی پائے کا مسلمان معاشی ماہر نہیں ملتا، تو بےشک یہودی، مسیحی یا کسی اور ملک کا مسلمان لے آئے، لیکن کوئی قادیانی ہر گز ہر گز قبول نہیں ہو گا۔ :)
 
اصل میں مسئلہ یہ ہے کہ دنیا میں تمام کے تمام پائے کے ماہرین معاشیات صرف قادیانی ہیں ۔ یہودی مسیحی اور مسلمان بے چارے تو معیشیت کی الف ب سے بھی واقف نہیں ہیں ۔ اس لیے سارا زور عاطف میاں پہ ہے ۔ :sneaky:
بندہ لا جتی لوے :beating:
 
جاسم محمد

محفلین
اپنے کپتان کو ایک بات بتا دیں، پاکستان سے اسے کوئی پائے کا مسلمان معاشی ماہر نہیں ملتا، تو بےشک یہودی، مسیحی یا کسی اور ملک کا مسلمان لے آئے، لیکن کوئی قادیانی ہر گز ہر گز قبول نہیں ہو گا۔ :)
اوکے۔ آپ کا یہ امتیازی سلوک والا تعصب پر مبنی بیان مقتدر حلقوں تک پہنچا دیا گیا۔ اب وہ جانیں اور ان کا کام :)
 
اوکے۔ آپ کا یہ امتیازی سلوک والا تعصب پر مبنی بیان مقتدر حلقوں تک پہنچا دیا گیا۔ اب وہ جانیں اور ان کا کام :)
جتنے راگ آپ نے عاطف میاں کی حمایت میں گائے تھے اور اب تک گائے جا رہے ہیں، اس کے مقابلے میں تو یہ کچھ بھی نہیں ہے۔
 
سید عمران

محفلین
اوکے۔ آپ کا یہ امتیازی سلوک والا تعصب پر مبنی بیان مقتدر حلقوں تک پہنچا دیا گیا۔ اب وہ جانیں اور ان کا کام :)
تعصب تو غیر مسلموں کو ہے مسلمانوں سے۔۔۔
جبھی تو ایک کروڑ مسلمان بلا کسی قصور کے ٹھکانے لگادئیے!!!
 
ابوعبید

محفلین
جتنے راگ آپ نے عاطف میاں کی حمایت میں گائے تھے اور اب تک گائے جا رہے ہیں، اس کے مقابلے میں تو یہ کچھ بھی نہیں ہے۔
جاسم بھائی وہ واحد محفلین ہیں جنہیں ایک طرف سے زچ کیا جاتا ہے اور لاجواب کیا جاتا ہے تو فوراََ اپنی ہی بات کی مخالفت میں جواز لے آتے ہیں ۔ :)
جیسے بندہ اپنے ہی بال نوچے اور کہے : ہور مارو مینوں :D
 
جاسم محمد

محفلین
تعصب تو غیر مسلموں کو ہے مسلمانوں سے۔۔۔
جبھی تو ایک کروڑ مسلمان بلا کسی قصور کے ٹھکانے لگادئیے!!!
جی جی ماضی میں جب مسلمان دنیا کی امامت کر رہے تھے تو ان کے فاتحین غیرمسلمین کے ساتھ بالکل فرشتوں جیسا سلوک کرتے تھے۔ محمود غزنوی کے ہندوستان پر ۱۷ حملے کیوں بھول جاتے ہیں؟
 
سید عمران

محفلین
جی جی ماضی میں جب مسلمان دنیا کی امامت کر رہے تھے تو ان کے فاتحین غیرمسلمین کے ساتھ بالکل فرشتوں جیسا سلوک کرتے تھے۔ محمود غزنوی کے ہندوستان پر ۱۷ حملے کیوں بھول جاتے ہیں؟
کیا بے قصور شہریوں کا اس طرح قتل عام کیا جیسا آپ لوگ مسلمانوں کا کررہےہیں؟؟؟
گھر میں موجود شیر خوار بچوں پر بم گرارہے ہیں!!!
 
جاسم محمد

محفلین
عاطف میاں کی نیک نیتی اور حب ا لوطنی کے قصے تو ہر جگہ مشہور ہیں ۔ حد ہوتی ہے بے تکی لاجک کی :LOL:
پوری دنیا ڈاکٹر عاطف میاں کی اقتصادی شعبہ سے متعلق قابلیت کی متعرف ہے۔ اور وہ جو دو دیگر پکے مسلمان ماہرین نے ڈاکٹر عاطف میاں کو عہدہ سے ہٹانے پر اقتصادی مشاورتی کونسل سے احتجاجا استعفی دیا تھا۔ ان میں سے ایک دنیا کی سب سے اعلی یونیورسٹی ہارورڈ میں ایک پوری فیکلٹی کے سربراہ لگ گئے ہیں۔ جبکہ دوسرے کو حال ہی میں یورپی یونین نے اپنے سب سے بڑے اقتصادی ایوارڈ سے نوازا ہے۔
پوری دنیا غلط ہے۔ بس پاکستانی ٹھیک ہیں :)
 
انصافی بی لائک: دیکھیں کپتان نے کارگردگی کی بنیاد پر استعفٰی لیا، کیا پہلے کبھی ایسا ہوا ہے؟ دیکھیں کتنا ہینڈسم ہے اور پرچی سے دیکھ کر استعفٰی بھی نہیں لیتا، نیز انگریجی میں لکھا استعفٰی سمجھ لیتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ

میرے خیال میں مُلک و قوم کے وسیع تر مفاد میں وزیرِ خزانہ سمیت ساری وزارتیں مشارتیں کپتان کو ہی تھما دی جائیں۔
اوہ کیہ کہندے نیں کہ "رُلنا تے ہیگا ای اے، باقی اک واری چس تے آ جاوے"
 
سید عمران

محفلین
پوری دنیا ڈاکٹر عاطف میاں کی اقتصادی شعبہ سے متعلق قابلیت کی متعرف ہے۔ وہ جو دو دیگر پکے مسلمان ماہرین نے ڈاکٹر عاطف میاں کو ہٹانے پر اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفی دیا۔ ان میں سے ایک دنیا کی سب سے اعلی یونیورسٹی ہارورڈ میں ایک پوری فیکلٹی کے سربراہ لگ گئے ہیں۔ جبکہ دوسرے کو حال ہی میں یورپی یونین نے اپنے سب سے بڑے اقتصادی ایوارڈ سے نوازا ہے۔
پوری دنیا غلط ہے۔ بس پاکستانی ٹھیک ہیں :)
عاطف میاں جن کے ہیرو ہوں گے سو ہوں گے۔۔۔
لیکن ہمیں زیرو کرنے کے لیے ہی آتے!!!
 
جاسم محمد

محفلین
کیا بے قصور شہریوں کا اس طرح قتل عام کیا جیسا آپ لوگ مسلمانوں کا کررہےہیں؟؟؟
جی بالکل۔ جہاد کے نام پر بے قصور ہندوؤں کا قتل عام کیا گیا اور ان کے مندروں کو توڑا گیا۔ سومنات کا مندر توڑنے پر خطے کے مسلمان آج بھی فخر محسوس کرتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top