سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زیرک

محفلین
اناڑی کا کھیلنا کھیل کا ستیاناس
نیب آرڈیننس ترمیمی آرڈیننس بزنس کمیونٹی کے نام پر لایا گیا لیکن اس کی آڑ میں حکومتی مافیا کو سہولت دی گئی ہے۔
تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ
"ہمارا تو نیب سے کوئی تعلق نہیں ہے، تاجروں کے مسائل کا تعلق تو FBR کے ساتھ ہے"۔
قارئین اسے کہتے ہیں اناڑی کا کھیلنا کھیل کا ستیاناس، بالآخر بندر نے اپنی ہی دُم کو ہی آگ لگا دی ہے۔
 

زیرک

محفلین
نیب ترمیمی آرڈی ننس چھچھوندر کے گلے میں ہڈی بن گیا ہے
یہ کسی کے باپ کا پیسہ نہیں قومی خزانے کا پیسہ ہے، یہ کسی آرڈی ننس سے کھانے نہیں دیا جائے گا۔ قارئین یہ ہے پاکستان کا پہلا وزیراعظم جو سرِ عام قومی میڈیا پر یہ اعلان کرتا ہے کہ "وہ اپنے دوستوں کو سزا سے بچانے کے لیے نیب آرڈیننس لایا ہے"۔ آرڈی ننس اس لیے لائے جاتے ہیں کہ عوامی فلاح کے لیے جلد از جلد قوانین مرتب کیے جائیں تاکہ عوامی فلاح کا کام جاری رہ سکے، یہاں تو عوامی فلاح کے نام پر چوروں ٹولے کو نوازا جا رہا تھا اور نوازا جا رہا ہے۔ ایسا قانون جو عوامی و اجتماعی فلاح کی بجائے گروہی یا شخصی فائدے کے لیے بنایا جائے اسےتو عدالتِ عظمیٰ میں بیک جنبشِ قلم کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے اور اگر آئین کے آرٹیکل 25 کی رو سے فیصلہ دیا گیا اور کوئی کمپرومائز نہیں کیا گیا تو وزیراعظم کا بیان ہی ان کے خلاف گواہی ثابت ہو گا اور پھر جھوٹ کی بنیاد پر کھڑی عمارت اپنے ہی وزن تلے زمین بوس ہو جائے گی۔
تب کہا جاتا تھا "آپ کے باپ کا پیسہ ہے؟" کہ اسے بھول جائیں۔
آج ہم بھی کہتے ہیں "آپ کے باپ کا پیسہ ہے" اسے آرڈی ننس کی آر میں ہضم نہیں کرنے دیں گے۔
 

زیرک

محفلین
صرف معیشت کا پہیا چلانے اور سرکاری مشینری رواں رکھنے کیلئے بزنس مین کو کچھ ریلیف فراہم کر دیا ہے۔
تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ
"ہمارا تو نیب سے کوئی تعلق نہیں ہے، تاجروں کے مسائل کا تعلق تو FBR کے ساتھ ہے"۔
اب بولو؟ جھوٹ کا چورن نہیں بکے گا، اپنی دکان بند کر دو
 

زیرک

محفلین
"ہم NRO پر یقین نہیں رکھتے، ہم آرڈیننس کے حامی ہیں"
ہمارا نیا نعرہ ہے
"جنہیں چور کہتے ہیں وہ #NABOrdinance کی مخالفت کر رہے ہیں، جبکہ خان صاحب اس ڈاکہ پر مبارکبادیں وصول فرما رہے ہیں۔ نیو #NABOrdinance کے تحت خان صاحب یہاں ٹھیکے دیں گے، جبکہ بچے وہاں کمیشن وصول فرمائیں گے"۔
"اپوزیشن کو جیلوں میں بھرنے کے بعد جب اپنے ممبران کے احتساب کی باری آئی تو نیب قانون ہی بدل دیا گیا، رہبرِ انقلاب ہو تو ایسا"۔ حامد خان
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
"آرڈیننس آ نہیں رہا، آرڈیننس آ چکا ہے، اب آپ دل کھول کر چوری کریں، بس اثاثے بچوںم بہنوں اور اہلیہ کے نام پر بنائیں"۔ جسٹس وجیہہ الدین احمد
 

زیرک

محفلین
عمران خان کے کارنامے جواری کا کھیلنا کھیل کا ستیا ناس
پنجاب میں وسیم اکرم پلس کو لایا گیا، نتیجہ پنجاب کا بیڑہ غرق
اس کے بعد خان صاحب کی نئی فخریہ پیشکش حاضرِ خدمت ہے #NROplus
اس کا مطلب یہ ہے نعوذباللہ میرے منہ میں خاک پاکستان کا بیڑہ غرق
 

زیرک

محفلین
پلاسٹک کے انصافینز کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ افسوس تحریک انصاف ن لیگ اور پی پی پی کی طرح پارٹی کے اندھے غلام پیدا نہ کر سکی
میں نے کئی تائب پوٹیاز تک جناب کا یہ تبصرہ پہنچایا ہے، قسم سے انہوں نے جو کچھ جواب میں آپ کو انعام دیا ہے، وہ اگر یہاں لکھ دوں تو میں نے بین ہو جانا ہے۔ سمجھے یا نہیں سمجھے؟
 

زیرک

محفلین
جی آ، اس امر کی تصدیق کیلیفورنیا کی ایک عدالت کر چکی ہے۔
حریم شاہ نے ننگ دھڑنگ تاریک والوں کی دیسی کہانیاں بھی بیان کرنا شروع کر دی ہیں، فورم کی قدغنیں اجازت نہیں دیتیں ورنہ ایک آدھ نمونہ یہاں ضرور لگاتا۔
شیخ رشید کہتا تھا "نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے"، اب شیخو کی اپنی سیاست حریم شاہ کے موبائل میں بند ہے،جس دن ساری حقیقت کھلی پھر یہ کسی کو منہ دکھانے جوگا نہیں رہے گا۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
برطانیہ نےایک ڈکٹیٹر کو لٹکا دیا، نتیجہ وہ آج کہاں سے کہاں پہنچ گئے؟
آج بریگزیٹ میں پھنسا پڑا ہے
https://www.independent.co.uk/news/long_reads/brexit-boris-farage-decade-a9254381.html
چین نے فوجیوں کے کاروبار کرنے پہ پابندی لگائی، نتیجہ آج چین ورلڈ اکنامک پاور ہے
چینی کمیونسٹ پارٹی میں کی جانے والی ہوش ربا کرپشن فوجیوں کی کسر پوری کر دیتی ہے
Chinese official caught with 13.5 tonnes of gold and £30bn in bribes | Daily Mail Online
ترک عوام نے ڈکٹیٹروں کو سڑکوں پہ گھسیٹ کر ان پر مقدمے چلائے، وہ آج اپنی ہائبرڈ کاریں بنا رہے ہیں
ترکی میں سارے حکومت مخالف صحافی جیلوں میں بند ہیں
Turkey convicts, gives prison sentences to journalists who criticized Erdoğan
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
نیب آرڈیننس ترمیمی آرڈیننس بزنس کمیونٹی کے نام پر لایا گیا لیکن اس کی آڑ میں حکومتی مافیا کو سہولت دی گئی ہے۔
کس کس کو سہولت دی گئی ہے۔ ان کے نام سامنے لائیں
"ہمارا تو نیب سے کوئی تعلق نہیں ہے، تاجروں کے مسائل کا تعلق تو FBR کے ساتھ ہے"۔
تاجر ٹیکس چوری کرتے ہیں ہیں تو ان کے کیس ایف بی آر دیکھے گی۔ نیب کاکیاکام؟
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان کا پہلا وزیراعظم جو سرِ عام قومی میڈیا پر یہ اعلان کرتا ہے کہ "وہ اپنے دوستوں کو سزا سے بچانے کے لیے نیب آرڈیننس لایا ہے"۔
کون کون سے دوست ہیں جن کو نوازا گیا ہے؟ کورٹ میں جا کر ثابت کریں
آرڈی ننس اس لیے لائے جاتے ہیں کہ عوامی فلاح کے لیے جلد از جلد قوانین مرتب کیے جائیں تاکہ عوامی فلاح کا کام جاری رہ سکے، یہاں تو عوامی فلاح کے نام پر چوروں ٹولے کو نوازا جا رہا تھا اور نوازا جا رہا ہے۔
کس کس کو نوازا گیا ہے۔ ثابت کریں
تب کہا جاتا تھا "آپ کے باپ کا پیسہ ہے؟" کہ اسے بھول جائیں۔
آج ہم بھی کہتے ہیں "آپ کے باپ کا پیسہ ہے" اسے آرڈی ننس کی آر میں ہضم نہیں کرنے دیں گے۔
نیب کی 15 ماہ میں کی کارکردگی بتائیں۔ یہ کیس کھول دیا وہ کیس کھول دیا۔ ریکوری کتنی کی؟
 

فاخر رضا

محفلین
یہ زیرک نامی مولانا فضل الرحمن کا نمائندہ ہر لڑی کی ریڑھ لگا رہا ہے. بالآخر وقت آگیا ہے کہ اسے نظرانداز کی سنہری فہرست کا حصہ بنا دیا جائے. خدا حافظ زیرک اب مجھے تم کبھی دکھائی نہیں دو گے. اللہ نگہبان
 

جاسم محمد

محفلین
عمران خان کے کارنامے جواری کا کھیلنا کھیل کا ستیا ناس
پنجاب میں وسیم اکرم پلس کو لایا گیا، نتیجہ پنجاب کا بیڑہ غرق
اس کے بعد خان صاحب کی نئی فخریہ پیشکش حاضرِ خدمت ہے #NROplus
اس کا مطلب یہ ہے نعوذباللہ میرے منہ میں خاک پاکستان کا بیڑہ غرق
نیب کی اب تک کی کارکردگی بتائیں۔ 1999 سے کام کر رہا ہے۔ کتنی ریکوری کی ہے؟
نیب نے 20 سالوں میں 324 ارب روپے کی ریکوری کی، جبکہ پنجاب حکومت نے صرف 15 ماہ میں 132 ارب کی ریکوری کر لی، حیرت انگیز انکشافات
 

جاسم محمد

محفلین
جی آ، اس امر کی تصدیق کیلیفورنیا کی ایک عدالت کر چکی ہے۔
تصدیق
0ccf6a3cebfe11d58771bcdc15b97955--imran-khan-reham-khan.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top