سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
حریم شاہ نے ننگ دھڑنگ تاریک والوں کی دیسی کہانیاں بھی بیان کرنا شروع کر دی ہیں، فورم کی قدغنیں اجازت نہیں دیتیں ورنہ ایک آدھ نمونہ یہاں ضرور لگاتا۔
شیخ رشید کہتا تھا "نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے"، اب شیخو کی اپنی سیاست حریم شاہ کے موبائل میں بند ہے،جس دن ساری حقیقت کھلی پھر یہ کسی کو منہ دکھانے جوگا نہیں رہے گا۔
شہباز شریف، اسحاق ڈار، حمزہ شہباز کی کئی کئی بیویاں اور اسکینڈلز ہیں۔ کیا اس سے ان کی سیاست ختم ہو گئی؟
 
جاسم محمد

محفلین
اس تصویر میں کیا غلطی ہے؟
EM5b-O11-X0-AEb-Tu.jpg
 
زیرک

محفلین
پٹواری اور جیالے 40 سالوں میں تائب نہیں ہوئے۔ یہ کونسا انوکھا پاکستانی قبیلہ ہے جو محض 15 ماہ میں تائب ہو گیا ہے؟
جو مہاتما کو واقعی اچھا سمجھ کر گئے تھے لیکن اسے بھی کرپشن عرف کوئلے کی دلالی میں منہ کالا کرتے دیکھا تو تائب ہو گئے ہیں۔
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
اپوزیشن کو جیلوں میں بھرنے کے بعد نیب نے کتنی ریکوری کی؟
بقول چیئرمین نیب، نیب نے ڈیڑھ سو ارب ریکور کیے،
یہ ریکوری اس لیے ممکن ہوئی کہ یہ واحد ادارہ تھا جس کے ہاتھ نہیں بندھے تھے، آرڈی ننس کے بعد اس کے بھی ہاتھ بندھ گئے، ہنڑ کر لو کمائیاں۔
 
زیرک

محفلین
کون کون سے دوست ہیں جن کو نوازا گیا ہے؟ کورٹ میں جا کر ثابت کریں

کس کس کو نوازا گیا ہے۔ ثابت کریں

نیب کی 15 ماہ میں کی کارکردگی بتائیں۔ یہ کیس کھول دیا وہ کیس کھول دیا۔ ریکوری کتنی کی؟
عارف حبیب، جہانگیر ترین، پرویز خٹک بڑی لمبی لسٹ ہے، ثابت کرنے کی ضرورت ہی نہیں کیسز موجود ہیں، بطور ثبوت وزیراعظم کا بیان قومی میڈیاپر موجود ہے، بس قانون پر عمل درآمد کروانے والی عدالت ہو تو عمارت کو گرنے میں دیر نہیں لگے گی۔
 
زیرک

محفلین
کس کس کو سہولت دی گئی ہے۔ ان کے نام سامنے لائیں

تاجر ٹیکس چوری کرتے ہیں ہیں تو ان کے کیس ایف بی آر دیکھے گی۔ نیب کاکیاکام؟
تم نئے آرڈی ننس کی عینک سے دیکھ رہے ہو، میں اس قانون کی نظر سے دیکھ رہا ہوں جسے پارلیمان نے بنایا ہے کسی چپڑاسی نما صدر نے نہیں۔
 
زیرک

محفلین
جب اپنے ہی لفافے جگتیں کرنے لگیں تو سمجھیں خاتمہ نزدیک ہے
صابر شاکر: "لاہورمیں زبردست کام چل رہا ہے، ابھی تک کسی نے عثمان بزدار کی شکایت نہیں کی"۔
مبشر لقمان: "آپ کو دھند پڑنے کی وجہ سے نظر نہیں آ رہا"۔
 
زیرک

محفلین
صدر نے تو صرف دستخط کرنے ہوتے ہیں۔ اصل آرڈیننس کا اجراء کابینہ کرتی ہے
عقل کل انسان اس چپڑاسی کے سگنیچر کے بغیر کوئی آرڈی ننس صرف لفظ ہوتے ہیں سگنیچر عرف گھگھی مارنے کے بعد وہ عارضی قانون بنتا ہے۔
 
آخری تدوین:

زیرک

محفلین
تائب لفافہ صابر شاکر: "نیب آرڈیننس عدالتوں سے انڈو ہو جائے گا، عمران خان مافیا کے گھیرے میں ہیں جس میں بزنس مافیا کے دوست، بیوروکریٹس، بزنس کارٹل کے لوگ شامل ہیں۔ اگر عمران نے آئندہ 3 ماہ میں انقلابی اقدام نہ کئے تو پھرنئے الیکشن کے سوا کوئی حل نظر نہیں آتا جس کے بعد اگلے سال نئی حکومت معاملات دیکھے گی"۔
 
جاسم محمد

محفلین
جب اپنے ہی لفافے جگتیں کرنے لگیں تو سمجھیں خاتمہ نزدیک ہے
صابر شاکر: "لاہورمیں زبردست کام چل رہا ہے، ابھی تک کسی نے عثمان بزدار کی شکایت نہیں کی"۔
مبشر لقمان: "آپ کو دھند پڑنے کی وجہ سے نظر نہیں آ رہا"۔
چلیں جلد یا بدیر یہ حکومت ختم ہو جائے گی۔ پھر کیا ہوگا؟ نئی حکومت میں بھی یہی نااہل پاکستانی ہوں گے۔ تب آپ ان کے خلاف اسی طرح تنقید کے نشتر برسانا شروع کر دیں گے۔ان کو چلتا کرکے نئی حکومت آئے گی جو دوبارہ نااہل پاکستانیوں پر مشتمل ہوگی۔ جس پر آپ کا وہی پرانا رونا دھونا ہوگا کہ یہ بھی نااہل ہیں گھر جائیں۔ اور پھر آپ کسی نئی حکومت کے گیت گانے لگیں گے۔ اور اس کو مسیحا بنا کر پیش کر رہے ہوں گے۔
پچھلے ۷۲ سال سے یہی کچھ تو ہو رہا ہے۔ ہر آنے والے کی تعریفیں اور ہر جانے والے کو گالیاں۔ ایک دفعہ اور سہی۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
تائب لفافہ صابر شاکر: "نیب آرڈیننس عدالتوں سے انڈو ہو جائے گا، عمران خان مافیا کے گھیرے میں ہیں جس میں بزنس مافیا کے دوست، بیوروکریٹس، بزنس کارٹل کے لوگ شامل ہیں۔ اگر عمران نے آئندہ 3 ماہ میں انقلابی اقدام نہ کئے تو پھرنئے الیکشن کے سوا کوئی حل نظر نہیں آتا جس کے بعد اگلے سال نئی حکومت معاملات دیکھے گی"۔
اس حکومت کو چلتا کرنے کے بعد نئی حکومت میں جو تنقید سے بالا تر اہل ترین فرشتے صفت لوگ آ رہے ہیں جلدی سے ان کی لسٹ فراہم کریں۔ تاکہ ہم ان کے ہاتھ پر بیعت کرکے ملک کی تشکیل نو میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
الیکشن کے سوا کوئی حل نظر نہیں آتا جس کے بعد اگلے سال نئی حکومت معاملات دیکھے گی"۔
تین ماہ بعد اس نئے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کیا ترکی، چین، ملائشیا سے اہل ترین، تنقید سے بالاتر، فرشتہ صفت امیدوار آ رہے ہیں؟ یا اس الیکشن میں بھی یہی پرانے نااہل ترین پاکستانی ہی امید وار ہوں گے؟ جن پر تنقید تنقید کر کر آپ کے کیبورڈ گھس گئے لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی
 
مجھے معلوم ہے تمہیں تین ماہ بعد کے الیکشن کا سن کر ہارٹ اٹیک ہوا ہے،ٹینشن کم کرنے کی کوئی دوا لو۔
 
زیرک

محفلین
اس حکومت کو چلتا کرنے کے بعد نئی حکومت میں جو تنقید سے بالا تر اہل ترین فرشتے صفت لوگ آ رہے ہیں جلدی سے ان کی لسٹ فراہم کریں۔ تاکہ ہم ان کے ہاتھ پر بیعت کرکے ملک کی تشکیل نو میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
اب ان نالائقوں کو ساری عمر سر پر نہیں بٹھا سکتے ناں، ان سے کاروبار حکومت نہیں چل رہا تو کسی اور نے تو آنا ہے ناں، آپ ٹینشن کم کرنے کی دوا لو یار۔
 
زیرک

محفلین
پھر آپ کسی نئی حکومت کے گیت گانے لگیں گے۔ اور اس کو مسیحا بنا کر پیش کر رہے ہوں گے۔
میں بغیر پرکھے سگے بھائی کی تعریف نہیں کرتا، یہ سیاسی کمینے اس قابل کہاں کہ ان کی تعریف کروں، ہاں کسی ایک اچھے کام جو غلطی سے کسی سے ہو جائے ضرور کیا کرتا ہوں، شخصیت پرستی کی بیماری نہ ہے نہ آئندہ ہو گی، جناب میں یہ بیماری بدرجۂ اتم پائی جاتی ہے اس سے پہلے کہ بڑھ کر کینسر بن جائے آپ اس کا علاج کرواؤ۔
 
جاسم محمد

محفلین
مجھے معلوم ہے تمہیں تین ماہ بعد کے الیکشن کا سن کر ہارٹ اٹیک ہوا ہے،ٹینشن کم کرنے کی کوئی دوا لو۔
اب ان نالائقوں کو ساری عمر سر پر نہیں بٹھا سکتے ناں، ان سے کاروبار حکومت نہیں چل رہا تو کسی اور نے تو آنا ہے ناں، آپ ٹینشن کم کرنے کی دوا لو یار۔
جن کو اس حکومت کی وجہ سے بار بار ہارٹ اٹیک ہو رہے ہیں وہ تو یہ ہیں۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top