ہاہاہاہا،اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس جواب ہے ہی نہیں ۔ یہ میں بھی مانتی ہوں کہ نعمت اللہ خان کے پروجیکٹ مصطفٰی کمال نے جاری رکھے اور یقیناً یہ بہت اچھی بات ہے لیکن نعمت اللہ خان کے سب کاموں کا کریڈٹ اپنے کھاتے میں ڈال لینا سرا سر نا انصافی ہے ۔ میرا آپ سے اسی بات پر اختلاف ہے ۔ کبھی ان کے بنائے ہوئے پل کو خطرناک کہا جا رہا ہے کبھی یہ کہا جا رہا ہے کہ نعمت اللہ نے صرف پارک بنائے کبھی کہا گیا کہ نعمت اللہ خان کے شاباش نعمت اللہ خان لکھے بینرز لگائے گئے ۔ کراچی میں پارک بالکل نہیں تھے لوگوں کے پاس تفریح کے لیے ساحل سمندر ہی واحد جگہ تھی اب الحمداللہ ہر علاقے میں پارک ہیں اور یہ صرف نعمت اللہ نے نہیں بلکہ مصطفٰی کمال نے بھی بنوائے ہیں جو اچھا کام ہے ۔ ہر علاقے کی ہر سڑک اور ہر آبادی میں بینرز یا بورڈز آویزاں ہیں جس میں الطاف حسین مصطفٰی کمال کو سر پر ہاتھ رکھ کر سراہ رہے ہیں ۔ بینرز نظر آ جاتے ہیں یہ کیوں نظر نہیں آتا ۔
اب یہ کہا جا رہا ہے کہ نعمت اللہ پیپرز میں کام چھوڑ گئے ۔ ایک اور نیا الزام ۔ بھائیو!! چلو ایسا کرو کہ مصطفٰی کمال کے ایسے کام بتاؤ جن کی تکمیل نعمت اللہ خان نے پچاس فی صد سے کم کی ۔ کیا اب بھی نہیں بتاؤ گے ۔ جہاں تک بات ہے کہ نعمت اللہ نے اپنے علاقوں میں کام کیے تو مجھے ان علاقوں کی نشاندہی کر دیں کہ انہوں نے کراچی کے کن علاقوں میں کام نہیں کیا مجھے تو کراچی میں ہر طرف ان کے کام نظر آ رہے ہیں اس طرح تو پورا کراچی نعمت اللہ خان کا ہوا ۔ جو یقیناً ہے بھی ۔
نمعت اللہ خان چار سال پہلے کراچی کے ناظم تھے لیکن لوگ آج بھی انہیں یاد کرتے ہیں ۔ آخر اس کی کوئی وجہ بھی تو ہو گی ۔ آج بھی ایم کیو ایم نعمت اللہ خان کو ہر سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ لیکن آج بھی نعمت اللہ خان کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔ حالانکہ ان کے نام کی ساری تختیاں حیلے بہانوں سے اتار دی گئی ہیں یا توڑ دی گئی ہیں لیکن لوگوں کے دلوں میں جو مقام ہے وہ کم نہیں ہوا ۔ ایک طرف ایم کیو ایم کے ہمدرد در و دیوار،پرنٹ میڈیا اور کیبل پر بیک وقت تین تین چار چار ویڈیو چینلز پر مسلسل مصطفٰی کمال کی تشہیر کرتے ہیں اور دوسری طرف نعمت اللہ خان کے بارے میں نہ میڈیا اور نہ کوئی اور زریعہ ابلاغ کچھ کہتا ہے لیکن لوگ ہیں کہ پھر بھی نعمت اللہ خان کو یاد رکھے ہوئے ہیں ۔ فرصت ملے تو ذرا اس پر غور کریں کہ ایسا کیوں ہے ۔
میرے اس سوال کا جواب نہیں دیا آپ نے کہ مصطفٰی کمال کے ایسے منصوبے بتائیں جو موصوف نے شروع کر کے پایا تکمیل تک پہنچائے ہوں ۔ اور ساتھ میں نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر آپ چند ایسے بڑے کام بتا دیں تو میں اپنی غلطی تسلیم کر لوں گی ۔ کیا غیر جانبداری ثابت کرنے کے لیے اس بڑی بات ہو سکتی ہے ۔ میرے محترم بھائیو !! امید ہے اب آپ آئیں بائیں شائیں کی بجائے ثبوت کے ساتھ حاضر ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ نئے منصوبے کیوںشروع کرتا؟ جب پلان موجود تھے؟ پھر آپ کہتے کہ جی جماعت کے منصوبے تھے اس لیے روک دیے۔ یہ تو اس کی بڑآئی ہے۔ اس پر کوئی پابندی تو نہیں تھی۔ مگر اس نے وہی منصوبے جاری رکھے۔ جو بہقول آپ کے نعمت بھائی کے ہیں۔
نعمت بھائی اگر بعد میں آتے اور مصطفی کے تمام بہترین پلان روک کر کام شروع کرتے تو کیا یہ بہتر ہوتا؟ انھیں ہر طرف سے مار ہی پڑتی۔ تو بھائی آپ کیوں چاہتے ہو کہ مصطفی یہ غلطی کرے۔ یا کرتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عجیب جماعتی قسم کی سوچ ہے