سینیٹ ووٹ‌ کی خریداری: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آگئی

جاسم محمد

محفلین
یہ اپریل 2018 کی خبر ہے۔ دھوکہ کسی اور کو دیجیے گا اس وقت 2021 چل رہا ہے۔
۲۰۱۸ میں جو تحریک انصاف کے ممبران سینیٹ الیکشن میں بک گئے تھے ان کی فہرست جاری کر کے نکال دیا گیا تھا۔ آپ نے ان کی فہرست مانگی تھی جو دے دی گئی۔
اب جو ۲۰۲۱ کے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے ممبران بکے ہیں ان کی بھی فہرست جاری کر کے نکال دیا جائے گا۔ انتظار فرمائیے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوسکتی ہے اس پر الیکشن کمیشن یا عدالت نے مک مکا کیا ہوا ہے۔
چوروں، حرام خوروں کا بنایا ہوا آئین و قانون ہے۔ نظام کی اصلاح کیسے ہو۔ پی ڈی ایم نے تحریک انصاف کی سینیٹ میں اکثریت روکنے کیلئے ہر ممکن حربہ آزما کر دیکھا۔ مگر بالآخر جیت وزیر اعظم عمران خان کی ہی ہوئی۔
 
الف نظامی

لائبریرین
۲۰۱۸ میں جو تحریک انصاف کے ممبران سینیٹ الیکشن میں بک گئے تھے ان کی فہرست جاری کر کے نکال دیا گیا تھا۔ آپ نے ان کی فہرست مانگی تھی جو دے دی گئی۔
اب جو ۲۰۲۱ کے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے ممبران بکے ہیں ان کی بھی فہرست جاری کر کے نکال دیا جائے گا۔ انتظار فرمائیے۔
ان کی فہرست تحریک انصاف کبھی جاری نہیں کرے گی کیوں کہ تحریک انصاف کی نظر میں ووٹ خریدنے والا مجرم ہے ووٹ بیچنے والا نہیں کیوں کہ وہ تحریک انصاف کا رکن ہے لہذا اس کا نام نہیں ظاہر کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی ایکشن ہوگا۔
یہ دوہرا نظام جب تک زمیں بوس نہیں ہوگا پاکستان میں حقیقی تبدیلی نہیں آ سکتی۔
Selective information is misinformation
 
تو پھر تحریک انصاف نے ۲۰۱۸ کے سینیٹ الیکشن میں بک جانے والے اپنے ہی ۲۰ اراکین اسمبلی کیوں نکالے؟
Imran Khan to expel 20 lawmakers from PTI - Global Village Space

ثبوت، حوالہ، پارٹی سے نکالے گئے اراکین کی لسٹیں تک فراہم کر دی مگر بغض عمران ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
تو پھر تحریک انصاف نے ۲۰۱۸ کے سینیٹ الیکشن میں بک جانے والے اپنے ہی ۲۰ اراکین اسمبلی کیوں نکالے؟
Imran Khan to expel 20 lawmakers from PTI - Global Village Space

تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کر کے اپنی جماعت میں الیکٹ ایبلز شامل کیے جب تک یہ حکومت مندرجہ ذیل قانون انتخابی اصلاحات کے تحت نہیں بناتی کہ :

سیاسی جماعت چھوڑنے والا کوئی بھی شخص پانچ سال تک الیکشن نہیں لڑ سکتا اور نہ ہی کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتا ہے

اس وقت تک یہ تحریک ہارس ٹریڈنگ جہانگیر ترینہ ہے
 
پہلے جھوٹا الزام لگایا کہ عمران خان ہارس ٹریڈنگ کرنے والے اپنے اراکین اسمبلی کی فہرست جاری نہیں کرے گا۔ میں نے ۲۰۱۸ میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کی لسٹ دکھا دی جو خود عمران خان نے جاری کی تھی۔ اور ان سب کو اپنا ووٹ بیچنے کے جرم میں پارٹی سے نکالا تھا۔
اب بجائے اپنے پہلے جھوٹے الزام پر نادم ہونے کے تحریک انصاف پر مزید الزامات لگانا شروع کر دئے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کر کے اپنی جماعت میں الیکٹ ایبلز شامل کیے
الیکٹ ایبلز ہارس ٹریڈنگ کر کے شامل نہیں کئے بلکہ پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر اسمبلی میں آئے ہیں۔ یعنی سینیٹ الیکشن میں وہ اس پارٹی کے سینیٹر کو ووٹ دینے کے پابند ہیں جس کے ٹکٹ ہولڈر کو عوام نے حلقہ سے جتوا کر اسمبلی میں بھیجا ہے۔
اب اگر یہ لوگ ایک پارٹی کا ٹکٹ رکھتے ہوئے کسی دوسری پارٹی کے سینیٹر کو ووٹ دیں گے اور اس کے بدلہ میں کروڑوں روپے کی رشوت وصول کریں گے تو یہ ہارس ٹریڈنگ یعنی اپنا ووٹ بیچنے کے زمرہ میں آئے گا۔
 
زیک

مسافر
سینیٹ کا یہ نظام سیٹ اپ ہی ایسے کیا گیا ہے کہ اس میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی رہے گی۔ لگتا ہے اس بار بھی فتح تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی ہو گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
سینیٹ کا یہ نظام سیٹ اپ ہی ایسے کیا گیا ہے کہ اس میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی رہے گی۔ لگتا ہے اس بار بھی فتح تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی ہو گی۔
آئین پاکستان میں سینیٹ کا الیکشن خفیہ بیلٹ سے ہوگا درج ہے۔ سپریم کورٹ حال ہی میں اس پر حتمی فیصلہ دے چکی ہے۔ جب تک اوپن بیلٹ نہیں ہوتا ہارس ٹریڈنگ جاری رہے گی۔ دوسری صورت یہ ہے کہ بیلٹ کو ٹریس ایبل کر دیا جائے تاکہ پارٹی ووٹ سے بدکنے والے ممبران اسمبلی گرفت میں آ سکیں۔ سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ اسی کی جانب جاتا دکھائی دیتا ہے۔ یوں خفیہ بیلٹ کے باجود ووٹ بیچنے والا قابل گرفت ہوگا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ان کی فہرست تحریک انصاف کبھی جاری نہیں کرے گی کیوں کہ تحریک انصاف کی نظر میں ووٹ خریدنے والا مجرم ہے ووٹ بیچنے والا نہیں کیوں کہ وہ تحریک انصاف کا رکن ہے لہذا اس کا نام نہیں ظاہر کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی ایکشن ہوگا۔
یہ دوہرا نظام جب تک زمیں بوس نہیں ہوگا پاکستان میں حقیقی تبدیلی نہیں آ سکتی۔
Selective information is misinformation
ووٹ بیچنے والوں کی فہرست مرتب ہوگئی؟
کی ورڈ: لسٹ شائع کرو
 
Top