سینیٹ ووٹ‌ کی خریداری: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آگئی

Ali Baba

محفلین
ووٹ بیچنے والوں کی فہرست مرتب ہوگئی؟
کی ورڈ: لسٹ شائع کرو
یہ عجیب افلاطونی منطق ہے۔ گناہ ابھی ہونا ہے اس کے بعد علم ہوگا کہ کس کس نے گناہ کیا اورسارا زور اس پر ہے کہ لسٹ شائع کرو، لسٹ شائع کرو۔دوسری طرف گناہ پر آمادہ کرنے والے سب کے سامنے ہیں، اور وہ ان کے مخدوم اور سید ہیں اور ان کے خلاف کچھ کہنے کی بجائے منہ میں گنگنیاں ڈال کر بیٹھے رہتے ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
آج سینیٹ الیکشن ہے۔ نتائج کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ ہارس ٹریڈنگ میں کون کون ملوث رہا۔ انتظار فرمائیے
ووٹ بیچنے والوں کے نام اس لیے نہیں ظاہر کیے جا رہے کیوں کہ حکومت نے ان سے ووٹ بٹورنے ہیں لہذا ابھی وہ صیغہ راز میں رکھے جا رہے ہیں۔ الیکشن کے بعد بھی فہرست جاری نہیں ہوگی کیوں کہ وہ کرپٹ نظام کے سہولت کار ہیں۔
 
جاسم محمد

ووٹ بیچنے والے بعد میں کہہ دیں کہ یہ ویڈیو اسٹنگ آپریشن تھا۔ پھر کوئی کیا کر لے گا؟ :)
 
الف نظامی

لائبریرین
ان کی فہرست تحریک انصاف کبھی جاری نہیں کرے گی کیوں کہ تحریک انصاف کی نظر میں ووٹ خریدنے والا مجرم ہے ووٹ بیچنے والا نہیں کیوں کہ وہ تحریک انصاف کا رکن ہے لہذا اس کا نام نہیں ظاہر کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی ایکشن ہوگا۔
یہ دوہرا نظام جب تک زمیں بوس نہیں ہوگا پاکستان میں حقیقی تبدیلی نہیں آ سکتی۔
Selective information is misinformation
 
الف نظامی

لائبریرین
کیا ووٹ بیچنے اور خریدنے ، ہارس ٹریڈنگ کرنے ، آزاد امیدواروں کو خریدنے کے خلاف انصافی جمہوری انقلابی جماعت نے انتخابی اصلاحات کا کوئی پیکیج دیا ہے؟

جواب: بالکل نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
کیا ووٹ بیچنے اور خریدنے ، ہارس ٹریڈنگ کرنے ، آزاد امیدواروں کو خریدنے کے خلاف انصافی جمہوری انقلابی جماعت نے انتخابی اصلاحات کا کوئی پیکیج دیا ہے؟

جواب: بالکل نہیں۔
سینیٹ میں اکثریت آج ملنی ہے۔ پہلے تو سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے کوئی قانون پاس کروانا ناممکنات میں سے تھا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ہوگی اگر خفیہ بیلٹ ختم کر دیا جائے۔
ویڈیو میں سب کی آوازیں واضح ہیں اگر یوسف رضا گیلانی کی آواز پہچانی جا سکتی ہے تو باقی لوگوں کی آواز بھی قابلِ شناخت ہے۔
دعوی: حکومت کو ووٹ بیچنے والوں کا علم ہے لیکن ان کی فہرست جاری نہیں کرے گی۔
دلیل: حکومت سے آف دی ریکارڈ پوچھیں۔
 
بات یہ ہے کہ اگر ووٹ بکا ہے تو صرف یوسف رضا گیلانی کی سیٹ پر کیوں؟ تحریک انصاف کی ہی فوزیہ ارشد ۱۷۴ ووٹ کیساتھ قومی اسمبلی سے کامیاب ہوئی ہیں۔ شاید مسئلہ حفیظ شیخ کی نامزدگی میں ہی تھا۔
 
Top