میرے ایک کزن ہیں فیاض بھائی،ہم لوگ آپس میں بہت ہمجولی ہیں۔ انکی شادی ہوئی تو میں نے انکو مبارک باد کا فون کیا اور ازراہّ تففن شروع ہوگیا۔ کہ فیاض بھائی دیکھیں اب آپ شادی شدہ ہیں بس، بھابھی کا بہت خیال رکھئے گا، مطلب انکے آرام کا، گھر کی صفائی، کھانا وغیرہ وقت پر ہونا چاہئے، اور پھر بھی گھر میں چھوٹی موٹی جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، اگر بھابھی کچھ کہہ دیں تو بندے کو درگزر سے کام لینا چاہئے۔ اگر وہ دو چار گالیاں بھی دے دیں تو صبر کرو، البتہ اگر وہ کچھ دے ماریں تو خاموشی سے ایک طرف ہوجاؤ، اور خصوصی طور پر اگر بھابھی کے ہاتھ میں چمچہ، چھری، بیلنا وغیرہ ہو تو انکے نزدیک مت آنا۔ گویا اس طرح نیچے لگ کے زندگی گزارو کہ جیسے ہانڈنے نیچے لگتی ہے۔ فیاض بھائی خاموشی سے سنتے کیئے اور پھر آرام سے گویا ہوئے کہ جناب بس آپ نہیں سیکھنا تو کس سے سیکھنا ہے۔ آخر کو آپ ہمار ے بڑے بھائی ہو۔ اور میں نے فون کریڈل پر رکھ دیا