شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

محمد وارث

لائبریرین
56770533_2265871353475811_1075386117869535232_n.jpg
 

فلسفی

محفلین

فلسفی

محفلین
میڈیکل اسٹور والا (غصے سے) :at-wits-end:

آئندہ سردرد کی گولی لینی ہو تو ڈاکٹر کا نسخہ ساتھ لانا ہر بار نکاح نامہ لیکر چلے آتے ہو۔ :p
 

فلسفی

محفلین
ایک بار میاں بیوی ساتھ بیٹھے زندگی اور موت کی بابت باتیں کر رہے تھے۔

شوہر نے کہا بیگم میں ایک زندہ لاش کی حالت میں رہنا نہیں چاہوں گا۔ اگر کبھی ایسا بیمار پڑوں کہ بیہوش و حواس ہو جاؤں اور محض آکسیجن ماسک اور ٹیوبوں پر میری زندگی منحصر ہوکر رہ جائے۔ تو براہ کرم ان ٹیوبوں، ٹونٹنیوں اور تاروں کو ہٹا کر مجھے فطری حالت میں چھوڑ دیا جائے۔ تاکہ ان کی اذیت سےآزاد ہوکر طبعی موت مر سکوں۔

بیگم تھوڑی دیر تک شوہر کو بغور دیکھتی رہی۔ پھر بڑےاطمینان سے أٹھی اور ٹی۔وی کیبل کی تار ہٹادی، کمپیوٹر، آئی پیڈ، موڈیم و زی باکس کو ڈسکنیکٹ کردیا۔ موبائل آف کردیا۔ انٹرنیٹ وائی فائی بھی بند کردیا۔
یوں شوہر کو تو گویا *جیتے جی مار ڈالا*۔

سبق:
بولنے سے پہلے سوچ لیا کرو ۔۔ خاتونِ خانہ کی سوچ کا رُخ کسی طرف بھی ہو سکتا ہے
 

رباب واسطی

محفلین
آدھی رات کو بیگم نے شوہر کو جھنجوڑ کر جگایا,
آدھ سویا آدھ جاگے شوہر نے پوچھا کیوں؟
بیگم نے پوچھا تری دیو فلم کی ہیروئن کون تھی..؟
شوہر... مادھوری ڈکشٹ, سنگیتا بجلانی اور سونم....
لیکن کیوں..؟
بیگم... دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں کاجول کا نام کیا تھا...؟
شوہر.... ثمرن... لیکن کیوں...؟
بیگم.. سچن ٹنڈولکر کا پاکستان کے خلاف 2003 فائنل میں کیا سکور تھا...؟؟
شوہر... 98... لیکن کیوں !!!!!
بیگم.... سامنے والی فلیٹ کی ثریا کب سے یہاں شفٹ ہوئی...؟
شوہر... اس بدھ کو دو مہینے ہوجائیں گے

بیگم: پڑوس والی صدف کی شادی کب ہوئی تھی،
شوہر: اگلے مہینے کی 23 تاریخ کو چار سال ہو جائیں گے اسکے ... پر اس وقت یہ کیا ڈرامہ بنایا ہے...؟

بیگم.... کیوں کہ آج میری سالگرہ تھی..
اور.....
پھر اس کے بعدچراغوں میں روشنی نہ رہی ..
 

فلسفی

محفلین
‏ایک بھائی صاحب بیوٹی پارلر کے ویٹنگ روم میں بیٹھے میگزین پڑھ رہے تھے

ایک عورت آئی، آہستہ سے کندھے کو دبایا اور بولی ... آئیے چلتے ہیں!

بھائی صاحب پسینے پسینے ہو گئے

بولے: میں شادی شدہ ہوں اور یہاں پارلر میں بیوی بھی ساتھ ہے.

عورت بولی: ارے غور سے دیکھو، میں ہی ہوں .. !
 

جان

محفلین
‏ایک بھائی صاحب بیوٹی پارلر کے ویٹنگ روم میں بیٹھے میگزین پڑھ رہے تھے

ایک عورت آئی، آہستہ سے کندھے کو دبایا اور بولی ... آئیے چلتے ہیں!

بھائی صاحب پسینے پسینے ہو گئے

بولے: میں شادی شدہ ہوں اور یہاں پارلر میں بیوی بھی ساتھ ہے.

عورت بولی: ارے غور سے دیکھو، میں ہی ہوں .. !
محفل لوٹ لی آپ نے بھائی۔ :rollingonthefloor:
 
Top