شاعری ، اپنی پسند کی ،

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
ظفری نے کہا:
کیسے کہہ دوں کہ بدلتے ہوئے موسم تم ہو
بے وفا وقت بھی اتنا نہیں جتنے تم ہو

آو اِس بار کسی شخص کو ضامِن کر لیں
میرے نزدیک تو ہر بار بدلتے تم ہو
بہت خوب ظفری بھائی۔ ایک ذاتی درخواست۔ اگر ہو سکے تو شمشاد بھائی کی طرح شاعر کا نام اور مجموعے کا نام بھی۔
قیصرانی
 

ظفری

لائبریرین
آئندہ میں اپنی معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے کوشش کروں گا کہ شاعر اور مجموعے کا نام یہاں ارسال کر دیا کروں۔ اگر میری معلومات ناقص رہیں تو پیشگی معذرت چاہوں گا ۔ کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ کم از کم اچھا کلام تو نظروں سے اوجھل نہ رہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ظفری نے کہا:
آئندہ میں اپنی معلومات کو بروئے کار لاتے ہوئے کوشش کروں گا کہ شاعر اور مجموعے کا نام یہاں ارسال کر دیا کروں۔ اگر میری معلومات ناقص رہیں تو پیشگی معذرت چاہوں گا ۔ کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ کم از کم اچھا کلام تو نظروں سے اوجھل نہ رہے۔
بالکل بجا ارشاد فرمایا۔ ویسے آپ کی پسند بہت بہت بہت اچھی ہے۔ ماشاء اللہ۔ اسے جاری رکھیں۔ میری درخواست اس حوالے سے تھی کہ اگر ممکن ہو تو۔ ورنہ کوئی بات نہیں۔
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
شام ہو جام ہو سبو بھی ہو
تجھ کو پینے کی جستجو بھی ہو

دل سے دل کی کہانیاں بھی سنیں
آنکھوں آنکھوں میں گفتگو بھی ہو

جھیل سی گہری سبز آنکھوں میں
ڈوب جانے کی آرزو بھی ہو

صرف تیرے بدن کی شمع جلے
اور اندھیرا سا چارسُو بھی ہو
 

ظفری

لائبریرین
سُودا ہے عمر بھر کا کوئی کھیل تو نہیں
اے چشمِ یار مجھ کو ذرا سوچنے تو دے
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
شام ہو جام ہو سبو بھی ہو
تجھ کو پینے کی جستجو بھی ہو

دل سے دل کی کہانیاں بھی سنیں
آنکھوں آنکھوں میں گفتگو بھی ہو

جھیل سی گہری سبز آنکھوں میں
ڈوب جانے کی آرزو بھی ہو

صرف تیرے بدن کی شمع جلے
اور اندھیرا سا چارسُو بھی ہو
شمشاد بھائی، بہت خوب۔ آپ بھی چُھپے رستم نکلے۔ ظفری بھائی آپ کی پسند کی داد میں اس لئے دے رہا ہوں کہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے اتنا اچھا کلام پڑھنے کو مل رہا ہے۔
قیصرانی
 

ظفری

لائبریرین
شب وصال میں دوری کا خواب کیوں آیا
کمال فتح میں یہ ڈر کا باب کیوں آیا
دلوں میں اب کے برس اتنے وہم کیوں جاگے
بلاد صبر میں اب اضطراب کیوں آیا
ہے آب گل پہ عجب اس بہار گزراں میں
چمن میں اب کے گل بے حساب کیوں آیا
اگر وہی تھا تو رخ پہ وہ بے رخی کیا تھی
ذرا سے ہجر میں یہ انقلاب کیوں آیا
بس ایک ُہو کا تماشا تمام سمتوں پر
مری صدا کے سفر میں سراب کیوں آیا
 

شمشاد

لائبریرین
عشق کیا چیز ہے یہ پوچھئیے پروانے سے
زندگی جس کو میسر ہوئی جل جانے سے

موت کا خوف ہو کیا عشق کے دیوانے کو
موت خود کانپتی ہے عشق کے دیوانے سے
(ساحر ہوشیارپوری)
 

ظفری

لائبریرین
میں تنہائی کا حاصل ہو گیا ہوں
بھری دنیا میں شامل ہو گیا ہوں
اُسے آساں سمجھ لینے کی دُھن میں
میں اپنے آپ مشکل ہو گیا ہوں
بہت پتھر بنا ہوں ٹوٹنے کو
مگر اک چوٹ سے دل ہو گیا ہوں
 

ظفری

لائبریرین
ہم سمجھتے تھے کہ ہمارے بام و در دُھل جائیں گے
بارشیں آئیں تو کائی جم گئی دیوار پر
(سلیم احمد)
 

ظفری

لائبریرین
پڑے ہیں شہرِ سفر میں سبھی کفن لے کر
کوئی بدن کی ، کوئی روح کی تھکن لے کر
 

ماوراء

محفلین
بھئی یہاں تو بڑی محفلیں لگی ہوئی ہیں۔ قیصرانی، ظفری خود بھی بہت بڑے شاعر ہیں۔ کیا آپ نے ان کی شاعری کو پڑھا ہے۔؟؟ :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
ارے واقعی؟ مجھے تو علم ہی نہیں تھا۔ ظفری بھائی، اپنے کلام سے تو نوازیں۔
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
قیصرانی آپ بھی کمال کرتے ہیں۔ میں تو ان کا کلام سن سن کر اب تنگ آ گئی ہوں۔ پر یہ بھی ایسے ہیں کہ لکھنا بند نہیں کرتے۔ ابھی تو کتاب چھپوانے کا سوچ رہے ہیں۔ پر دیکھنا اس کو کسی نے پڑھنا ہی نہیں ہے۔ ہاں شاید آپ پڑھ لیں۔ آپ تو ان کی شاعری کے انتخاب کی ہی اتنی تعریف کر رہے ہیں تو ان کا کلام پڑھیں گے تو اللہ جانے کیا کریں گے۔ :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
اچھا آپ سن سن کر تھک گئی ہیں۔ خیر میں تو پڑھ رہا ہوں 8)
ظفری بھائی پھر ہو جائے؟
قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
آنکھوں میں جی میرا ہے ادھر یار دیکھنا
عاشق کا اپنے آخری دیدار دیکھنا
(میر تقی میر)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top