شاعری ، اپنی پسند کی ،

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میں احوالِ دل مر گیا کہتے کہتے
تھکے تم نہ “ بس، بس، سُنا “ کہتے کہتے

مجھے چپ لگی مدعا کہتے کہتے
رکے ہیں وہ جانے کیا کہتے کہتے
(مومن خان مومن)
 

سارا

محفلین
قیصرانی نے کہا:
واقعی سارا، بہت عمدہ انتخاب رکھتی ہیں۔ ابھی تو امید ہے کہ وہ اپنے کلام سے بھی نوازیں گی۔ کیسے سارا؟ کب عطا کر رہی ہیں؟
بےبی ہاتھی
یعنی میرا زاتی کلام۔۔؟؟ :oops: اگر آنکھیں بند کر کے پڑھیں تو میں پھر ابھی لکھتی ہوں۔۔ :D :oops:
 

سارا

محفلین
شمشاد نے کہا:
سارا بہت خوبصورت اشعار لکھ رہی ہیں آپ۔ اگر شاعر کا نام بھی لکھ دیا کریں تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
--------------------------------------------------------------------------------------------------------
وحشتِ دل صلہِ آبلہ پائے لے لے
مجھ سے یا رب میرے لفظوں کی کمائی لے لے
(احمد فراز)

شکریہ۔۔ انشااللہ آگے شاعر کا نام بھی لکھوں گی۔۔۔
 

سارا

محفلین
اے دوست ہم نے ترکِ تعلق کے باوجود
محسوس کی ہے تیری ضرورت کبھی کبھی۔

ناصر کاظمی۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
سارا نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
واقعی سارا، بہت عمدہ انتخاب رکھتی ہیں۔ ابھی تو امید ہے کہ وہ اپنے کلام سے بھی نوازیں گی۔ کیسے سارا؟ کب عطا کر رہی ہیں؟
بےبی ہاتھی
یعنی میرا زاتی کلام۔۔؟؟ :oops: اگر آنکھیں بند کر کے پڑھیں تو میں پھر ابھی لکھتی ہوں۔۔ :D :oops:
سمجھ لیں کہ آنکھیں بند ہیں۔ میں اپنی بیوی سے پڑھوا لوں گا۔ لیکن پلیز جلدی سے اپنا کلام عطا کریں۔ بلکہ اس کے لئے ایک الگ سے دھاگہ کھول لیں۔ یا یہاں ہی لکھ دیں۔
بےبی ہاتھی
 

سارا

محفلین
پہلے محجھے یہ بتایں کہ یہاں پہلے کسی نے اپنی شاعری بیجھی ہے۔۔میں ان کی دیکھ لوں پھر اگر مجھے اپنی کسی قابل لگی تو میں بیجھوں گی۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی سارا۔ پہلے میں‌نے ایک بڑی شاعرہ فرزانہ نیناں‌کے کلام کو برقیانہ شروع کر دیا ہے۔ صآحبہ ء کتاب ہیں وہ۔ ان کا کلام یہاںسے دیکھ سکتی ہیں۔
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
سارا بی بی خان، ہم یہاں‌کسی کا کسی سے مقابلہ نہیں کرتے۔ اور ویسے بھی اچھی شاعری کسی کی میراث نہیں‌ہوتی۔ ہم لوگ یہاں‌شعر اور شاعری کو دیکھتے اور داد دیتے ہیں۔ ورنہ تویہاں‌سارا کلام ہی استادوں کا ہوتا۔ ویسے اگر آپ اپنے کلام سے ہمیں محروم رکھنا چاہتی ہیں تو کوئی بات نہیں۔ ہماری قسمت۔ :( :oops: ویسے آپ کا تخلص کیا ہے؟
بےبی ہاتھی
 

سارا

محفلین
تخلص‘‘کی کیا بات کرتے ھہیں۔۔میں نے بس کچھ تھوڑی بہت کوشش کی تھی۔۔ایک ماورا کے لیے بھی غزل لکھی تھی۔۔ :) نکسٹ ٹائم آی تو لکھووں گی انشااللہ۔۔
 
اس وقت کوئی اچھا سا شعر ہی لکھ جاتیں۔


معلوم سب ہے پوچھتے ہو پھر بھی مدعا
اب تم سے دل کی بات کہیں کیا زبان سے ہم
 

سارا

محفلین
دل ٹوٹ بھی جاے تو محبت نہیں مٹتی
اس راہ میں لٹ کر بھی خسارہ نہیں ہوتا
 

شمشاد

لائبریرین
تجھی کو جو یاں جلوہ فرما نہ دیکھا
برابر ہے دنیا کو دیکھا نہ دیکھا

مرا غنچہ دل ہے وہ دل گرفتہ
کہ جس کو کِسو نے، کبھو وا نہ دیکھا
(خواجہ میر درد)
 

سارا

محفلین
پچھلی دفعہ شاید آپ کو اداس شعر چاہیے تھا۔۔ :?

تیرے بغیر کسی چیز کی کمی تو نہیں
تیرے بغیر طبیعت اداس رہتی ہے۔۔۔

(عبد الحمید عدم)
 
بہت خوب سارا ، کمال کا شعر ہے

دل تو میرا اداس ہے ناصر
سارا شہر کیوں سائیں سائیں کرتا ہے
ٓ(ناصر کاظمی )
 

سارا

محفلین
وہی کارواں‘ وہی راستے‘ وہی زندگی‘ وہی مرحلے
مگر اپنے اپنے مقام پر کبھی تم نہیں کبھی ہم نہیں۔۔

‘شکیل بدایونی‘
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top