شاعری ، اپنی پسند کی ،

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
لاکھ کوئی ٹھکرا دے
سارے وعدے جھٹلا دے
توڑ کر سبھی بندھن
راہِ ہجر دکھلا دے
پھر بھی آس چاہت کی
آرزو محبت کی
دل سے تو نہیں جاتی
 

شمشاد

لائبریرین
بے ترتیبی میں ترتیب ڈھونڈتے ہیں
جینے کی کوئی ترکیب ڈھونڈتے ہیں

اُن سے بے وفائی کا گلہ کوئی نہیں ہے
ہم تو فقط اپنا رقیب ڈھونڈتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
کہیں تنہائی کے صحرا میں نہ پیاسا مر جاؤں
جانے والا میری آنکھوں میں نمی چھوڑ گیا
 

شمشاد

لائبریرین
کبھی یوں بھی آ میری آنکھ میں کہ میری نظر کو خبر نہ ہو
مجھے ایک رات نواز دے پھر اس کے بعد سحر نہ ہو

وہ بڑا رحیم و کریم ہے مجھے یہ صفت بھی عطا کرئے
تجھے بھولنے کی دعا کروں مگر میری دعا میں اثر نہ ہو
 

شمشاد

لائبریرین
جب ہم اداس ہوتے ہیں
لمحے کیوں دراز ہوتے ہیں

کیوں کرتے ہیں لوگ محبت ایسے
کیوں عشق میں برباد ہوتے ہیں
 

ماوراء

محفلین
~~


کتنا مشکل ہے زندگی کرنا
جس طرح تجھ سے دوستی کرنا

اِک کہانی نہ اور بن جائے
تم بات سرسری کرنا

ڈوب جاؤں نہ میں اندھیروں میں
اپنی آنکھوں کی روشنی کرنا

کس قدر دل نشیں لگتا ہے
بے ارادہ تجھے دُکھی کرنا

خون ِ دل صرف کرنا پڑتا ہے
دیکھنا!تم نہ شاعری کرنا

کتنا دُشوار ہے انا کے لیئے
سارے ماحول کی نفی کرنا

نوشی گیلانی
~~​
 

سارا

محفلین
مجھے خوب اس کی خبر ہے میرے ساتھ کیوں نا چل سکا
میری منزلیں بھی عجیب تھیں میرے راستے بھی عجیب تھے
بہت چاہا مگر کوی بھی وہ فاصلے نہ سمیٹ سکا
کہ اپنی اپنی انا کے گرد وہ دائرے بھی عجیب تھے۔۔
 

سارا

محفلین
جب کشتی ڈالی تھی کس نے سوچا تھا
دریا میں طغیانی بھی ہو سکتی ہے

اس کو میرے نام سے نسبت ہے لیکن
بات یہ آنی جانی بھی ہو سکتی ہے۔۔
 

سارا

محفلین
تیری خبر کہاں رکھیں کہ ان دنوں ہم
خود اپنے آپ سے بھی رابطہ نہیں رکھتے۔۔
 

سارا

محفلین
بات کردار کی ہوتی ہے وگرنہ عارف
قد میں انسان کے سایہ بھی بڑا ہوتا ہے۔۔
 

سارا

محفلین
وہ ایک یاد کہ ہر لمحہ ذہن میں جاگی
وہ ایک ذکر کہ لہجہ بھی ہم بدل نہ سکے

وہ ایک نام کہ جس نام کو بھولے نہ کبھی
وہ ایک راہ کہ جس راہ سے نکل نہ سکے۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
وہ جو آپ کے ذاتی کلام والا ہے۔ یہ تو فرزانہ کے لئے باجو نے کھولا تھا :)
بےبی ہاتھی
 

سارا

محفلین
اچھا۔۔۔میں سمجھی یہاں ہم اپنی کوئی بھی شاعری جو ھمیں اچھی لگے پوسٹ کر سکتے ہیں۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ارے میں نے تو مذاق کیا ہے۔ واقعی اس پر سب پوسٹ کر سکتے ہیں۔ اور ماوراء نے آپ کو نہیں بتایا کہ میری باتوں‌پر ہرگز یقین نہیں‌کرنا؟
بےبی ہاتھی
 

سارا

محفلین
مذاق نہیں بھائی۔۔اس کو سہی لفظوں میں جھوٹ کہتے ہیں۔۔۔اور جھوٹ بولنا بہت ہی بُری بات ہے۔۔۔نکسٹ ٹائم احتیاط کجیے گا۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top