شاعری ، اپنی پسند کی ،

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین

رہنے دو کہ اب تم بھی جسے پڑھ نہ سکو گے
برسات میں کاغذ کی طرح بھیگ چکاہوں
سو بار گرہ دے کر کس آس سے جوڑا
سو بار میں دھاگے کی طرح ٹوٹ چکا ہوں​
 

ماوراء

محفلین
~~
سلیقہ اور کچھ ہوتا ہے منزل یاب ہونے کا
فقط چلتے ہی رہنے سے مسافت کم نہیں ہوتی
~~​
 

ماوراء

محفلین
~~
بے خودی کی زندگی ہم جیا نہیں کرتے
جام دوسروں سے چھین کر ہم پیا نہیں کرتے
ان کومحبت ہے تو آ کر اظہار کریں
پیچھا ہم بھی کسی کا کیا نہیں کرتے۔

~~​
 

شمشاد

لائبریرین
وفا کے شیش محل میں سجا لیا میں نے
وہ اک دل جسے پتھر بنا لیا میں نے

یہ سوچ کر کہ نہ ہو تاک میں خوشی کوئی
غموں کی اوٹ میں خود کو چھپا لیا میں نے

کبھی نہ ختم کیا میں نے روشنی کا محاذ
اگر چراغ بجھے، دل جلا لیا میں نے

کمال یہ ہے کہ جو دشمن پہ چلا نہ تھا
وہ تیر اپنے کلیجے پہ کھا لیا میں نے

قتیل جس کی عداوت میں اک پیار بھی تھا
اس آدمی کو گلے سے لگا لیا میں نے
 

ماوراء

محفلین
~~
اپنے بھی دستار میں ہوتا منصب کا کوئی پھول
دنیا داری ہم نے نہ سیکھی،ہم ٹھہرے دیوانے لوگ
~~​
 

ماوراء

محفلین
~~
میں اپنے آپ سے بڑھ کر کسی کو کیوں چاہوں
مجھی پہ ختم ہے قصّہ میری محبّت کا
~~​
 

شمشاد

لائبریرین
وہ بلائیں تو کیا تماشہ ہو
ہم نہ جائیں تو کیا تماشہ ہو

یہ کناروں سے کھیلنے والو
ڈوب جائیں تو کیا تماشہ ہو
(ساغر صدیقی)
 

ماوراء

محفلین
~~
اگر انساں کے بارے پوچھتے ہو
بہت سے ہیں مگر کوئی نہیں ہے
میں اپنے آپ ہی سے ڈر رہا ہوں
مجھے تیرا تو ڈر کوئی نہیں ہے


~~​
 

سارا

محفلین
ہر کوئی رو کر دکھائے یہ ضروری تو نہیں
خشک آنکھوں میں بھی سیلاب ہوا کرتے ہیں۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں
تُو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں

آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد
آج کا دن گزر نہ جائے کہیں

نہ ملا کر اداس لوگوں سے
حسن تیرا بکھر نہ جائے کہیں

آرزو ہے کو تُو یہاں آئے
اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں

جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوں
رائیگاں یہ ہنر نہ جائے کہیں

آؤ کچھ دیر رو ہی لیں “ ناصر“
پھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں
 

سارا

محفلین
آ جا ابھی ضبط کا موسم نہیں گزرا
آجا کہ ابھی برف پہاڑوں پر جمی ہے

خوشبو کے جزیروں سے ستاروں کی حدوں تک
اس شہر میں سب کچھ ہے بس اک تیری کمی ہے۔۔
 

ماوراء

محفلین
~~
بھول کر کے ہم سے کوئی بھول ہوئی ہو
تو بھول سمجھ کر بھلا دینا
لیکن بھلانا صرف بھول کو
غلطی سے بھی ہمیں نہ بھلا دینا۔
~~​
 

شمشاد

لائبریرین
راستہ بھول گیا یا یہاں منزل ہے میری
کوئی لایا ہے یا خود آیا ہوں معلوم نہیں

کہتے ہیں کہ حسن کی نظریں بھی حسیں ہوتی ہیں
میں بھی کچھ لایا ہوں، کیا لایا ہوں معلوم نہیں
(کیفی اعظمی)
 

سارا

محفلین
کھلتے ہیں کشتِ جاں میں ابھی آہٹوں کے پھول
ہر چند انتظار کے موسم گزر گئے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
سارا جی اگر شاعر کا نام بھی لکھ دیا کریں تو ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نظر سے جستجو بیکار نکلی
خود اپنے آپ سے دو چار نکلی

خرد کو تھی یہ خوش فہمی کہ در ہے
پسِ دیوار بھی دیوار نکلی
(شان الحق حقی)
 

سارا

محفلین
بھائی جی جو پتا ہوتا ہے وہ لکھ دیتی ہوں جو نہ پتا ہو وہ کہاں سے لکھوں؟؟؟ :p
 

سارا

محفلین
دل بھی پاگل ہے اس شخص سے وابستہ ہے
جو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے

یہ قناعت ہے ‘اطاعت ہے کہ چاہت ہے ‘فراز‘
ہم تو ہیں راضی وہ جس حال میں جیسا رکھے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
نظر ملا نہ سکے اس سے اس نگاہ کے بعد
وہی ہے حال ہمارا جو ہو گناہ کے بعد

میں کیسے اور کس سمت موڑتا خود کو
کسی کی چاہ نہ تھی دل میں تیری چاہ کے بعد
(کرشن بہاری نور)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top