شاعری ، اپنی پسند کی ،

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بات ساقی کی نہ ٹالی جائے گی
کر کے توبہ توڑ ڈالی جائے گی

دیکھ لینا وہ نہ خالی جائے گی
آہ جو دل سے نکالی جائے گی
(حبیب جلیل)
 

شمشاد

لائبریرین
ہونٹوں سے چُھو لو تم
میرا گیت امر کر دو
بن جاؤ میت میرے
میری پریت امر کر دو

نہ عمر کی سیما ہو
نہ جنم کا ہو بندھن
جب پیار کرئے کوئی
تو دیکھے کیول من
نئی ریت پہ چل کر تم
یہ ریت امر کر دو
ہونٹوں سے چُھو لو تم ۔۔۔۔۔

جگ نے چھینا مجھ سے
مجھے جو بھی لگا پیارا
سب جیتا کیئے مجھ سے
میں ہر دم ہی ہارا
تم ہار کے دل اپنا
میری جیت امر کر دو
ہونٹوں سے چُھو لو تم ۔۔۔۔۔

آکاش کا سُونا پن
میرے تنہا من میں
پائل چھنکاتی تم
آ جاؤ جیون میں
سانسیں دے کر اپنی
سنگیت امر کر دو

ہونٹوں سے چُھو لو تم
میرا گیت امر کر دو
بن جاؤ میت میرے
میری پریت امر کر دو
 

شمشاد

لائبریرین
ہم بے وفا ہرگز نہ تھے
پر ہم وفا کر نہ سکے
ہم کو ملی اس کی سزا
ہم جو خطا کر نہ سکے

کتنی اکیلی تھی وہ راہیں ہم جن پہ
اب تک اکیلے چلتے رہے
تجھ سے بچھڑ کے بھی او بے خبر
تیرے ہی غم میں جلتے رہے
تو نے کیا جو شکوہ
ہم وہ گلہ کر نہ سکے

تم نے جو دیکھا سنا سچ تھا مگر
اتنا تھا سچ یہ کس کو پتا
جانے تمہیں میں نے کوئی دھوکہ دیا
جانے تمہیں کوئی دھوکہ ہوا
اس پیار میں سچ جھوٹ کا
تم فیصلہ کر نہ سکے

ہم بے وفا ہرگز نہ تھے
پر ہم وفا کر نہ سکے
ہم کو ملی اس کی سزا
ہم جو خطا کر نہ سکے
 

شمشاد

لائبریرین
جانے کیوں میں آج بھی دعا کرتی ہوں اس کے خوشی کے لیے
اے کاش وہ لوٹا دے میرے وہ سب بیتے دن میری خوشی کے لیے

کیا سوچ کر اس نے بدل لی اپنی راہیں
کوئی جا کر بتائے اسے کوئی مرتا نہیں کسی کے لیے

تھے اور بھی راستے ساتھ نباہنے کے لیے
کیوں اس نے چُنا راستہ صرف جدائی کے لیے

وہ ہوتا ہے دھیرے دھیرے مجھ سے دور، قریب میں نے جتنا آنا چاہا
اس نے اک راہ کھلی نہ رکھی اپنی واپسی کے لیے

مانا کہ میری قسمت نے کیا مجھے دور تم سے اے دوست
کیا تمہارے ہاتھوں کی لکیروں میں لکھا تھا مجھ سے جدا ہونے کے لیے

اب بھی ہیں میرے دل میں جذبات نہ جانے کسطرح
اچھا ہی کیا تھا میں نے اپنے دوست کے لیے
 

شمشاد

لائبریرین
اعجاز بھائی ہے تو گیت یا گانا ہی لیکن شاعری اچھی ہے
ایک درد ہے اس شاعری میں۔
 

F@rzana

محفلین
بوچھی (دل بڑا رکھنا)

لیجئے بوچھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آ ہی گئی ہوں لیکن دیر آید درست آید والے مقولے پر عمل کرتے ہوئے، قصور کس کا ہے اس کی وضاحت تو اب کرنا بیکار ہے، سبھی جانتے ہیں :lol:


خبر تھی گھر سے وہ نکلا ہے مینہ برستے میں
تمام شہر لئے چھتریاں تھا رستے میں

بہار آئی تو اک شخص یاد آیا بہت
کہ جس کے ہونٹوں سے جھڑتے تھے پھول ہنستے میں

کہاں کے مکتب و ملا، کہاں کے درس و نصاب
بس اک کتابِ محبت رہی ہے بستے میں

یہ عمر بھر کی مسافت ہے دل بڑا رکھنا
کہ لوگ ملتے بچھڑتے رہیں گے رستے میں
احمد فراز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب، لیکن آپ ہیں کہاں؟
مانا آپ کو تیراکی (سویمنگ) کا شوق ہے لیکن اتنے لمبے لمبے غوطے نہ مارا کریں۔

تین دوست آپس میں باتیں کر رہے تھے، ایک بولا میرا دادا بہت بڑا غوطہ خور تھا،
دوسرا بولا کہ غوطہ خور کیا ہوتا ہے؟ سود خور سنا ہے، دال خور سنا ہے، حرام خور سنا ہے، یہ غوطہ خور کیا ہوتا ہے؟

پہلا بولا وہ جو پانی میں ڈبکی لگاتے ہیں اور بہت دیر کے بعد باہر نکلتے ہیں، تو دوسرا بولا، اوہ اچھا اس کو ہماری زبان میں چُمبی بولتے ہیں، ہاں تو پھر کیا ہوا، تو پہلا بولا، میرے دادا نے چُمبی ماری تو دو گھنٹے بعد باہر نکلا، دوسرا بولا، میرا دادا اس سے بھی بڑا چُمبی مارے والا تھا، وہ پورے دو ماہ بعد باہر نکلا تھا، اب تیسرے کی باری آئی، اس نے کہا کہ یہ تو کچھ بھی نہیں، میرے دادا نے دو سال پہلے چُمبی ماری تھی ابھی تک نہیں نکلا۔

تو ایسا نہ ہو کہ آپ بھی کسی دن محفل سے اتنی لمبی چمبی مار جائیں :cry:
 

F@rzana

محفلین
انتظار فرمائیے

ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت خوب
لگتا ہے آپ اس دن کا انتظار فرما رہے ہیں :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
خدا خدا کر کے تو آپ نظر آئی ہیں تو کون کافر چاہے گا کہ آپ دو گھنٹوں والی بھی چمبی ماریں۔
 

F@rzana

محفلین
۔

So Nice of U Mr.Shamshad
لیکن آپ نے سنا نہیں کہ:ہم نہ ہوں گے تو کوئی ہم سا ہوگا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ایک گائیڈ کسی سیاح کو چڑیا گھر لے گیا، گھومتے پھرتے وہ ایک ایسے پنجرے کے پاس پہنچے جس میں ایک چیتے کے ساتھ ایک بھیڑ کا بچہ بھی تھا۔
سخت تعجب کی بات ہے۔ سیاح نے حیرت سے کہا۔ تم لوگوں نے یہ معجزہ کیسے کر دکھایا؟
بڑی معمولی سی بات ہے۔ ہم اس پنجرے میں ہر صبح ایک نیا بھیڑ کا بچہ رکھ دیتے ہیں۔ گائیڈ نے اطمینان سے جواب دیا۔



۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی کسی کی طرح نہیں ہوتا کہ ہر ایک کی شناخت اور ہر ایک کی پہچان الگ الگ ہوتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی ضد نہ کر دلِ بیقرار
کہ پاسِ ہجومِ ستمگراں
ابھی کون تجھ سے وفا کرئے
ابھی کس کو فرصتیں اسقدر
کہ سمیٹ کر تیری کرچیاں
تیرے حق میں خود سے دعا کرئے
 

شمشاد

لائبریرین
کبھی یوں بھی ہو کہ سرِ افق
تیرے دکھ کا چاند دھمک اُٹھے
کوئی ٹیس خود سے چمک اُٹھے
کسی شہرِ زخم فروش میں
سب ہی عکس خود سے کھرچ کبھی
کبھی یوں بھی جشنِ طرب منا
کبھی اس طرح سے بھی عید کر
 

F@rzana

محفلین
۔

عید؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟÷
شمشاد کتنی عیدیں مناتے ہیں؟
عید آگئی پھر سے؟؟؟؟؟؟؟
چلیں خود ہی جواب دے دیتی ہوں کہ جی ہاں :lol:
ماہ ربیع الاول ہے یعنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ْعید میلاد الانبیْ
 

شمشاد

لائبریرین
یہ عیدیں شب راتیں پاکستان میں ہوتی ہیں

یہاں سعودی عرب میں صرف عید الفطر اور عید الاضحی ہی مناتے ہیں۔
اور کچھ بھی نہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top