شاپینگ ٹپس اور ٹریکس

نیلم

محفلین
اففف کالج میں ہوتے ہیں ناں نیلم بہنا وہاں بہت گرمی ہوتی ہے۔۔ گھونگھٹ:hypnotized:
تو کنڈیشنر ہر بار استعمال کرنے سے کوئی نقصان تو نہیں ہوتا؟
میں تو بہت کم بال اسٹریٹ کرتی ہوں جب کالج میں پارٹی وغیرہ ہو۔۔ ورنہ عام دنوں میں اور گھر میں تو بالکل نہیں کرتی۔
نہیں کوئی نقصان نہیں ہوتا ،بس اتنا خیال رکھا کرو کہ گنڈیشنر بالوں کی جڑوں پہ مت جائے ،بالوں کی اوپری سطح پہ لگاؤ صرف۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
1۔ ملٹی پلیکس مول میں شاپنگ جس قدر ممکن ہو کم کریں، کہ وہاں مول بھاؤ اور بارگیننگ کی گنجائش نہیں ہوتی۔
2۔ کریڈٹ کارڈ سے شاپنگ صرف بقدرِ ضرورت یا بقدرِ مجبوری ہی کریں۔ ہمیشہ نقد خریداری کریں۔
3۔ بازار میں خریداری سے قبل دو چار دوکانوں میں گھوم پھر کر کوالٹی اور مول بھاؤ کا بخوبی اندازہ لگالیں۔
ضض جہاں مناسب دام پر اچھی کوالٹی کی چیز دستیاب ہو وہیں سے خریداری کریں۔
4۔ شاپنگ کے لیے جانے سے قبل اپنی ضروریات کی اَشیاء اور اُن اجناس کی فہرست بنا لیں جن کی خریداری ضروری ہو۔
5۔ پہلے فہرست کے مطابق اپنی ضروریات کی چیزوں کی خریداری کر لیں، اس کے بعد ہی دیگر اشیاء کی طرف متوجہ ہوں۔
6۔ مبادا ایسا نہ ہو کہ غیر ضروری دل بہلانے والی یا محض خوشنما نظر آنے والی چیز تو آپ پہلےخرید لیں لیکن ضروریات زِندگی میں سے کوئی شے باقی رہ جائے۔
7۔ اکثر اضطراری طور پر آپ بہت ساری چیزیں خرید لیتے ہیں، اضطراری خریداری تاجر کے لیے اکثرمنافع کا سودا ہوتاہے لیکن خریدار کے لیے گھاٹے کا سودا۔لہذااِضطراری خریداری کا موقع آئے تو نہایت سنبھل کر، احتیاط سے، اپنی روز مرہ کی ضروریات کی خریداری پوری ہوجانے کے بعد ہی کریں۔
8۔ بل بنوانے سے قبل جنس یا وہ چیز جس کی آپ خریداری کر رہے ہیں اُس کا بخوبی جائزہ لے لیں کہ اُس میں کہیں کوئی نقص یا خامی تو نہیں۔
کے کیونکہ بل بن جانے کے بعد دوکاندار آپ کو خیارِ رویت کا فائدہ نہیں دینے والا۔ یعنی وہ نہ تو بکی ہوئی چیز آپ سے واپس لے گا، نہ تبدیل کر ے گا۔
9۔ بازار جاتے وقت خریداری کی جو فہرست بنائی ہے اس کی خریداری میں جتنی رقم ضروری ہو اس سے دو سو - پانچ سو روپے ہی زائد لے جائیں۔ بہت زیادہ رقم اپنے ساتھ لے کر بازار نہ جائیں، کہ آپ کی جیب کٹ بھی سکتی ہے۔ بٹوہ یا پرس گر بھی سکتاہے، چھن بھی سکتا ہے۔
10۔ ہر خریداری پر بل لینا نہ بھولیں، کیونکہ اگر دوکان دار سے کسی بات پر بعد میں خدا نخواستہ کوئی تنازعہ ہو اور آپکو کنزیومر فورم جانا پڑے تب کنزیومر فورم میں بغیر بل کے آپ کی کوئی شنوائی نہیں ہوگی۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
11۔ غیر معیاری، ان برانڈیڈ، سستی چیزوں کی خریداری سے پرہیز کریں، کہا جاتا ہے مہنگا روئے ایک بار، سستا روئے باربار۔
12۔ زیادہ تر معیاری، برانڈیڈ اور بھروسے مند کمپنی کی چیزیں ہی خریدیں۔
13۔ محض ریپر کا رنگ دیکھ کر کوئی بھی چیز اپنی پرچیزنگ ٹرالی میں ڈالنے کی بھول قطعی نہ کریں۔ ریپر پڑھ کر چیز کا نام، برانڈ کا نام، قیمت اور ایکسپائری ڈیٹ ضرور دیکھ لیں۔ ایک بار ہم سے یہ غلطی ہوئی کہ ایک مول سے ہم ریپر دیکھ کر پسے ہوئے گرم مسالے کی جگہ آیو ڈائزڈنمک اُٹھا لائے تھے۔ گھر آکر ریپر پڑھا تو پتا چلا کہ اس میں تو بجائے گرم مسالے کے نمک ہے۔
14۔ دوائیوں کی خریداری میں خاص احتیاط رکھیں۔کیونکہ فارماسسٹ اکثر اسٹاک نہ ہونے کے سبب کوئی دوسری دوائی دے دیتے ہیں۔
ۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃ یاد رکھیے: بازار میں دو قسم کی دوائیاں دستیاب ہوتی ہیں:
ۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃ 1۔ جینرک ( generic just means like an 'off brand' of the same product. ) اور
ۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃۃ 2۔ برانڈیڈ
15۔لہذا جہاں تک ممکن ہو اسی کمپنی کی دوائی خریدیں جس کمپنی کی دوائی ڈاکٹرصاحب نے نسخے میں لکھی ہے یعنی پرسکرائب کی ہے۔
16۔ڈاکٹر سے رابطہ کیے بنا کسی دوسری کمپنی کی دوائی خریدنے کا جوکھم نہ اُٹھائیں۔
17 ۔دوائیوں کی خریداری میں بھی برانڈیڈ ہی خریدیں۔
18۔ لائسنس ہولڈر فارماسسٹ سے ہی دوا خریدیں۔
خریدنے سے پہلے پروڈکشن ڈیٹ، ایکسپائری ڈیٹ ضرور دیکھ لیں، کہیں یہ مریض کی زندگی کے لیے خطرہ ثابت نہ ہوں۔
15۔
 

تلمیذ

لائبریرین
1۔ ہر خریداری پر بل لینا نہ بھولیں، کیونکہ اگر دوکان دار سے کسی بات پر بعد میں خدا نخواستہ کوئی تنازعہ ہو اور آپکو کنزیومر فورم جانا پڑے تب کنزیومر فورم میں بغیر بل کے آپ کی کوئی شنوائی نہیں ہوگی۔
بہت اعلی، مجرب اورمفید گر ہیں، جناب۔ جزاک اللہ۔
کنزیومرکورٹس ہندوستان میں بہت فعال ہیں، اس ضمن میں ریڈیو پر ان کے پروگرام بھی آتے ہیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
نہیں، ہیں تو سہی شمشاد صاحب، لیکن مناسب تشہیر نہ ہونے اور ان کی پیچیدہ کارروائیوں نیز عام عدالتوں کی مانند تاخیری حربوں کی بنا پر زیادہ تر صارفین ان میں دلچسپی ہی نہیں لیتے۔ اور اپنی حق تلفیوں پر صبر شکر کر کے چپ ہو رہتے ہیں۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی میں ادھر کیا کر رہا ہوں۔۔۔۔۔۔ اور صرف کر ہی نہیں بالکہ تینوں صفحے بھی دیکھ لئے۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 

شہزاد وحید

محفلین
میں پہلے تو بہت سا گھوم کر اور بارگینگ کر کے کوئی بھی چیز لیا کرتا تھا مگر اب دل نہیں کرتا۔ نزدیکی مارکیٹ سے لے لیتا ہوں جتنے کی کوئی کہے۔ بس ایک بار کہتا ہوں کہ کوئی سٹوڈنٹ رعایت کوئی پیار محبت۔ :)
 
Top