شاک پر شاک!!!

سید عمران

محفلین
نہ بابا نہ۔۔۔۔ مفتی صاحب یوں گھماتے ہیں کہ الفاظ بھی چکرا جاتے ہیں
لبھاتا ہے دل کو کلام خطیب
(دوسرا مصرع موقع سے مناسبت نہیں رکھتا اس لیے اسے نہیں لکھا)
بیاں اس کا منطق سے سلجھا ہوا
لغت کے بکھیڑوں میں الجھا ہوا
ہاں ہاں ہم نامناسب بیان پورا کیے دیتے ہیں:
لُبھاتا ہے دل کو کلامِ خطیب
مگر لذّتِ شوق سے بے نصیب!
بیاں اس کا منطق سے سُلجھا ہُوا
لُغَت کے بکھیڑوں میں اُلجھا ہُوا
ان ہی بے لذتیوں کے سبب ہم آج تک سچے پیار کو ترستے رہے!!!
روتے ہیں چھم چھم نین، اجڑ گیا چین
:crying3::crying3::crying3:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ان کے مزاج اچھے ہی ہیں تبھی تو آگئیں ہماری لڑی برباد کرنے۔۔۔
غضب خدا کا کام کی بات ایک نہ ہوئی اور صفحات دس سیاہ کردئیے۔۔۔
ایک تو ہر مراسلہ کا جواب دینا ان کے لیے ضروری ہے۔۔۔
ارے بھئی اپنی سیما آپی سے ہی کچھ سیکھ لیں۔۔۔
وہ جو دھڑا دھڑ پُر مزاح کے شتونگڑں کے ٹھپے لگانا شروع کرتی ہیں تو روانی میں عیادت و تعزیت کےمراسلے بھی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔۔۔
گاہے بگاہے بیچ بیچ میں سانس لینے کو رکتی ہیں تو کسی مراسلہ کا جواب عنایت کردیتی ہیں۔۔۔
ان کی طرح نہیں کہ ایک ایک مراسلہ لے کے بیٹھیں گی، پہلے اس کی کتر بیونت ہوگی، بخیے ادھیڑیں گی، پھر ترپائی اور سلائی ہوگئی۔۔۔
آخر میں جو چیز نکلتی ہے وہ مخمل میں ٹاٹ کا پیوند ہوتی ہے!!!
تو سارا زور کس پہ ہوا۔۔۔ مخمل میں ٹاٹ کا پیوند۔۔
یہ بھی تو کسی کسی کا کام ہے نا۔۔ اگر ہم ماہر ہیں اس میں تو کیا ہی برا ہے۔

آپ کی اس مراسلہ والی تمام باتیں ہم نے پھیکی چائے میں شکر سمجھ کر پی لی ہیں۔
آگے بولیں تا کہ دوسرے کپ کے لئے بھی شکر کا انتظام ہو سکے:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں نہیں نہیں۔۔۔۔
ہمارے بھائی کو کچھ مت کہئیے گا۔۔۔ ( صبیحہ خانم جیسے ماتھے پہ ہاتھ مار کر)
ہم پر چاہے لاٹھی چارج کر کر کے عدنان بھائی کا غصہ نکال لیجئیے مگر ہمارے سر محترم کا خاص خیال رکھا جائے۔
ہمارے عدنان بھائی پر آنچ نہ آئے۔
 
Top