زینب
محفلین
بہن جی،
کیا واقعی آپ نواز شریف کو اتنا شریف سمجھتی ہیں کہ وہ کسی غندہ گردی کسی جرم میں ملوث نہیں ہو سکتا؟
دنیا کی کوئی کورٹ طیارہ کیس میں نواز کے حق میں فیصلے نہیں دے سکتی۔ پائلٹ کی گواہی سے لیکر پاکستان کے atc ایئر ٹریفک کنٹرول کے پی آئی اے کی فلائیٹ کے روٹ کی گواہی تک، اور پھر عمان کے atc کی گواہی سے لیکر ایران کی atc کی گواہی تک سب کچھ یہ بتا رہا ہے کہ نواز غنڈہ گردی پر اترا ہوا تھا اور اپنے مقصد کے لیے اُس نے معصوم مسافروں کی جانوں تک کا خیال تک نہیں کیا۔
اور نواز شریف کی غنڈہ گردی و جرائم و کرپشن کی تو بہت سی مثالیں ہیں جو نجانے کیوں لوگوں کے ذہنوں سے محو ہو جاتی ہیں۔ میں صرف ایک مثال عرض کر دوں کہ پاکستان کے قانون کے تحت کسی بھی فیکٹری میں چھ یا سات مزدور مل کر یونین بنا سکتے ہیں۔ اب نواز شریف جو اونچی آواز سے فوجی ڈکٹیٹر کے خلاف نعرے لگاتا ہے اور جمہوریت کی آبیاری کے دعوے کرتا ہے، اُس کے اپنے ذاتی جمہوری رویے کا حال یہ ہے کہ اتفاق فاؤنڈریز کہ جس میں سینکٹروں مزدور کام کر رہے ہیں، وہ ان پچیس تیس سالوں میں آج تک کوئی یونین بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور مکمل طور پر مالکوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ اور جو کوئی یونین بنانے کی ہمت کرتا ہے، اُس کا انجام بہت ہی برا ہوتا ہے۔ تو جو شخص جمہوریت کا نعرہ لگا کر اتنی بڑی منافقت دکھاتا ہو، تو کیا وجہ ہے کہ اُس کو آپ کسی دوسری قسم کی غنڈہ گردی سے معصوم فرشتہ قرار دے دیں؟ کیا صرف مشرف ھادشمنی اس بات کے لیے کافی ہے کہ ہر ہر ثبوت و دلیل کا انکار کر دیا جائے؟
حد ہو گئی انصاف کی بھی یعنی کہ"" بدمعاش صدر اور شریف نا اہل۔""۔۔۔۔۔پھر سرے محل اور سوئس اکاونٹس سے کے لے بی بی کی یو اے ای میں تیل کی کمپنیونکی بھی بات ہوہی جائے
یہ تو ثابت ہوا نا کہ این ار او صرف غداری کے لیے آیا تھا۔۔۔۔