شعر جو ضرب المثل بنے

مغزل

محفلین
جب ایک اور شعر بھی اکثر سننے میں آتا ہے پتہ نہیں کس کا ہے

اسیر پنجہ عہد شباب کرکے مجھے
کہاں گیا میرا بچپن خراب کرکے مجھے

اسیرِ پنجہ ِعہدِ شباب کرکے مجھے
کہاں گیا مرا بچپن خراب کرکے مجھے
مضطر خیرآبادی،
جاں نثار اختر کے والد
معروف موسیقار جاوید صاحب کے دادا
پاکستان کےمعروف شاعر عزم بہزاد کے داد
 
مغزل

محفلین
فرخ بھائی ، ایک اسی طرح کی لڑی اور بھی تھی شاید جو بابا جانی نے شروع کی ۔،اس کر ربط فراہم کر دیجے ۔ مجھے تلاش میں نہ مل سکی
 
مغزل

محفلین
مہیا گر چہ سب اسباب ملکی اور مالی تھے
سکندر جب گیا دنیا سے دونوں ہاتھ خالی تھے
رضا علی معجز
 
مغزل

محفلین
بہت شکریہ فرخ بھائی ، عنقریب ایک کتاب ترتیب دینے کا ارادہ ہے ۔ تقریباَ مکمل ہوچکی ، بابا جانی سے انڈیا کے حوالے سے ایسے اشعار حاصل کرنے باقی ہیں ۔

فاتح بھائی ۔ مذکورہ بالا شعر میری یادداشت کے مطابق حفیظ جونپوری کا ہے ۔ ویسے میں پھر سے دیکھتا ہوں
 
فرخ منظور

لائبریرین

فاتح

ضرور دیکھیے گا اور ہمیں بھی بتائیے گا۔
 
مغزل

محفلین
خٹک صاحب یہ غالب کا شعر نہیں ، ۔ اور خدا کے لیے جب علم نہ ہو تو بے بہرہ اشعار سے لڑی کو داغ دار مت کیجے ۔ امید ہے خیال کیجے گا۔
 
فاتح

لائبریرین
صرف غالب، داغ یا امیر ہی پر کیا موقوف۔ اس شعر کو ہم نے تقریباً ہر بڑے شاعر کے نام سے سن رکھا ہے۔ آپ دونوں احباب کا احسان ہو گا اگر فی الواقعہ یہ بتا سکیں کہ کس کا کلام ہے اور کس دیوان میں ہے۔
 
فاتح صاحب۔ میں بھی یہ شعر غالب کے تخلص کے ساتھ سن رکھا تھا لیکن یہ بہرحال غالب کا شعر تو ہے نہیں۔ بہت سال قبل کی بات ہے ایک دن میں قائد اعظم لائبریری لاہور میں بیٹھا ہوا کتابیں دیکھ رہا تھا کہ ایک کتاب میں یہ شعر مجھے ایسے لکھا نظر آیا جیسے میں نے اب تحریر کیا ہے۔ اب نہ تو کتاب کا نام یاد ہے نہ مصنف کا۔ بہرحال میں اس شعر کی مکمل غزل بھی کسی وقت ڈھونڈ ہی نکالوں گا۔ :)
 
مغزل

محفلین
فرخ بھائی ،یہ شعر امیر ،غالب ، ذوق کے حوالے سے مشہور ضرور ہے ۔ مگر میری معلومات کے مطابق شعر داغ کا ہے ۔ مدیرشعبہ ضرب المثال کو شعر بھیج دیا ہے، میں یہاں بھی مطلع کر دوں گا۔
 
مغزل

محفلین
ہزار کام مزے کے ہیں داغ الفت میں
جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں
داغ دہلوی
(محقق، شمس الحق ، کتاب ضرب المثال اشعار)
 
فاتح

لائبریرین
ہزار کام مزے کے ہیں داغ الفت میں
جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں
داغ دہلوی
(محقق، شمس الحق ، کتاب ضرب المثال اشعار)
بہت شکریہ محمود مغل صاحب۔
گویا اصل شعر تو یہ ہے لیکن اس کے مصرع ثانی پر کسی شاعر نے تمام رات حور کو پہلو میں بٹھانے والا مصرع باندھا ہے۔ اب یہ بھی معلوم کیجیے کہ وہ مشہورِ زمانہ تضمین کس کی ہے۔
جس کتاب "ضرب المثال اشعار" کا حوالہ آپ نے دیا ہے اسے یونیکوڈ میں شایع کرنے کا اہتمام بھی کیا جا سکتا ہے۔ کم از کم اس کا تفصیلی تعارف تو ضرور درج کیجیے۔
 
Top