شعر جو ضرب المثل بنے

سید ابرار

محفلین
جو چپ رہے گی زبان خنجر لھو پکارے گا آستین کا
یہ کافی مشھور مصرعہ ہے ؛ اس کے دوسرے مصرعہ کے بارے میں مجھے علم نھیں ہے ؛اگر کسی کو علم ہو تو بتادیں ، نیز شاعر کا نام بھی بتادیں
 

فاتح

لائبریرین
جو چُپ رہے گی زبانِ خنجر

جو چپ رہے گی زبان خنجر لھو پکارے گا آستین کا
یہ کافی مشھور مصرعہ ہے ؛ اس کے دوسرے مصرعہ کے بارے میں مجھے علم نھیں ہے ؛اگر کسی کو علم ہو تو بتادیں ، نیز شاعر کا نام بھی بتادیں

یہ امیر مینائی کا شعر ہے
قریب ہے یارو روزِ مَحشر چُھپے گا کُشتوں کا خون کیوں کر
جو چُپ رہے گی زبانِ خنجر۔۔۔ لہو پکارے گا آستیں کا​
 

فاتح

لائبریرین
اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گُم ہو جاتا ہوں
اب میں اکثر میں نہیں رہتا تُم ہو جاتا ہوں​
انور شعور
 

فاتح

لائبریرین
ہم جب سے ترے عشق کے چک۔ر میں پڑے ہیں
بیٹھے ہیں تو بیٹھے ہیں، کھڑے ہیں تو کھڑے ہیں​
(شاعر کا نام معلوم نہیں، اگر کسی کے علم میں تو ضرور بتائیں۔ شکریہ)
 

فاتح

لائبریرین
سُن تو سہی جہاں میں ہے تیرا فسانہ کیا
کہتی ہے تجھ کو خلقِ خدا غائبانہ کیا
آتش​
 

فاتح

لائبریرین
ایک اور شعر ہے جس کا مصرع ثانی بہت مشہور ہے لیکن مصرعِ اولٰی کی صحت پر مجھے شک ہے۔ لہٰذا اگر کوئی اس کی درستگی فرمانا چاہے تو بسر و چشم:
اُلفت میں ہر اک نقشہ اُلٹا نظر آتا ہے
مجنوں نظر آتی ہے، لیلٰی نظر آتا ہے​
(نیز اس شعر کے خالق کا نام بھی اگر کسی کو معلوم ہو تو ضرور بتائیں۔ شکریہ)
 

فاتح

لائبریرین
خدا نے آج تک اُس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا​
اقبال
 

فاتح

لائبریرین
کوئی کیوں کسی سے لگائے دل، کوئی کیوں کسی کا لُبھائے دل
وہ جو بیچتے تھے دوائے دل، وہ دُکان اپنی بڑھا گئے​
بہادر شاہ ظفر
 

فاتح

لائبریرین
اس عاشقی میں عزت سادات بھی گئی

شاید اسی دھاگے کے پہلے یا دوسرے صفحہ پر جناب وہاب صاحب نے میر کا ایک مصرع لکھا تھا "اس عاشقی میں عزت سعادت بھی گئی" جو میرے ناقص علم کے مطابق کچھ یوں ہے:
پھرتے ہیں میر خوار کوئی پوچھتا نہیں
اس عاشقی میں عزت "سادات" بھی گئی
میر
(سادات بمعنیء قومِ سیّد)
 
Top