شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

طارق شاہ

محفلین

کھویا مَیں جس کے عِشق میں، نام و نشاں بیاؔں !
اے وائے! پُوچھتا ہے وہ لوگوں سے نام آج

احسن اللہ خان بیاؔں، دہلوی
 

طارق شاہ

محفلین

تجھے مذہب مِٹانا ہی پڑے گا رُوئے ہستی سے
تِرے ہاتھوں، بہت توہینِ آدم ہوتی جاتی ہے

آنند نرائن مُلّا
 

طارق شاہ

محفلین

ہم مُوَحِّد ہیں ، ہمارا کیش ہے ترکِ رسُوم
مِلّتیں جب مِٹ گئیں اجزائے اِیماں ہو گئیں

مِرزا اسداللہ خاں غالؔب
 

طارق شاہ

محفلین

خبر! اُن کو کُچھ نہ آئے، پھانس لینے کے سِوا
مجھ کو اب کرنا ہی کیا ہے سانس لینے کے سِوا

تھی شبِ تاریک، چور آئے جو کُچھ تھا لے گئے
کر ہی کیا سکتا تھا بندہ ، کھانس لینے کے سِوا

اکبر الٰہ آبادی
 

طارق شاہ

محفلین

اب نہ دریا ہیں نہ گُل زار، چنا جُور گرم
کوئی مونس ہے نہ غمخوار، چنا جُور گرم

اب نہ مُکھڑوں کے سمن زار، چنا جُور گرم
اب نہ پازیب کی جھنکار، چنا جُور گرم

اب نہ وہ مِصر کا بازار، چنا جُور گرم

زندگی اب ہے طرحدار، چنا جُور گرم

چناجُور گرم، بابو مَیں لایا مَجےدار چنا جُور گرم

جوشؔ ملیح آبادی
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

تنگ انگنائی میں ساون کی گھڑی روتی ہے
شب کو بجتی نہیں، رہ رہ کے گھڑی روتی ہے

آب رو ،تُربتِ ماضی میں پڑی روتی ہے
سامنے، عِزَّتِ اجداد کھڑی روتی ہے

اب نہ وہ دَر نہ وہ دربار، چنا جُور گرم

زندگی اب ہے طرحدار، چنا جُور گرم

چناجُور گرم، بابو مَیں لایا مَجےدار چنا جُور گرم

جوشؔ ملیح آبادی
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

لکھنؤ کے وہ سلیقے ، نہ اَوَدھ کے آداب
نہ عِنب ہی کے وہ دریا، نہ طَرَب کے گِرداب

اب نہ جمنا کا وہ بچپن، نہ وہ گنگا کا شباب
اب نہ وہ چَنگ و دَف و طبلۂ و طاؤس و شباب

اب نہ وہ کاکُل و رُخسار، چنا جُور گرم


زندگی اب ہے طرحدار، چنا جُور گرم

چناجُور گرم، بابو مَیں لایا مَجےدار چنا جُور گرم

جوشؔ ملیح آبادی
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین

اِک تماشا ہے یہ قُربِ ضُعف، یہ بُعدِ اجَل
مُدَّتیں گُذرِیں اِسی میں اب مَرااور اب مَرا

اکبر الٰہ آبادی
 

طارق شاہ

محفلین

دِل سے کہہ سکتے ہیں ہاں شمعِ بصیرت نہ بُجھے
وقت سے کہہ نہیں سکتے کہ شبِ تار نہ بن

دستِ قُدرت میں ہے یہ خاکِ چَمَن، اے اکبؔر !
اِس سے کیونکر یہ کہُوں پُھول ہی بن، خار نہ بن

اکبؔر الٰہ آبادی
 

طارق شاہ

محفلین

ابھی آنکھیں کُھلی ہیں اور کیا کیا دیکھنے کو ؟
مجھے پاگل کِیا اِس نے تماشا دیکھنے کو

ظفرؔ اقبال
 
Top