کُچھ تمھاری نِگاہ کافر تھی ! کُچھ مجھے بھی خراب ہونا تھا مجاؔز لکھنوی
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,401 کُچھ تمھاری نِگاہ کافر تھی ! کُچھ مجھے بھی خراب ہونا تھا مجاؔز لکھنوی
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,402 رات تاروں کا ٹُوٹنا بھی مجاؔز باعثِ اضطراب ہونا تھا مجاؔز لکھنوی
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,403 یہ نغمہ فصلِ گُل و لالہ کا نہیں پابند بہار ہو کہ خِزاں، لا الہٰ الا اللہ علامہ اقباؔل
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,404 شِکست و فتح مِیاں اِتّفاق ہے ،لیکن ! مُقابلہ تو، دلِ ناتواں نے خُوب کِیا محمد یار خاں امؔیر ٹانڈوی
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,405 صُبح ہوتی ہے، شام ہوتی ہے عُمر ، یُوں ہی تمام ہوتی ہے امیراللہ تسلیؔم
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,406 اپنے مرکز کی طرف مائلِ پرواز تھا حُسن بُھولتا ہی نہیں عالَم تِری انگڑائی کا عزیؔز لکھنوی
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,407 بہ قدرِ پیمانۂ تخیّل سرُور ہر دِل میں ہے خودی کا اگر نہ ہو یہ فریب ِپیہم تو، دَم نِکل جائے آدمی کا جمیؔل مظہری
بہ قدرِ پیمانۂ تخیّل سرُور ہر دِل میں ہے خودی کا اگر نہ ہو یہ فریب ِپیہم تو، دَم نِکل جائے آدمی کا جمیؔل مظہری
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,408 تیری جانب سے مجھ پہ کیا نہ ہُوا خیر گُزری کہ تُو خُدا نہ ہُوا اِمداد اِمام اثرؔ
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,409 تم زمانے کی راہ سے آئے ورنہ سِیدھا تھا راستہ دِل کا باقیؔ صدیقی
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,410 کام ،اب کوئی نہ آئے گا بس اِک دِل کے سوا راستے بند ہیں سب کُوچۂ قاتِل کے سوا علی سردار جعفری
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,411 وفا کریں گے ،نباہیں گے ، بات مانیں گے ! تمھیں بھی یاد ہے کُچھ، یہ کلام کِس کا تھا داغؔ دہلوی
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,412 سُورج ہُوں، زندگی کی رَمق چھوڑ جاؤں گا مَیں ڈُوب بھی گیا تو شَفق چھوڑ جاؤں گا اقبا ل ساجؔد
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,413 عِشق میں بھی کوئی انجام ہُوا کرتا ہے عِشق میں یاد ہے آغاز ہی آغاز مجھے ضیاؔ جالندھری
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,414 جذبۂ عِشق سلامت ہے تو اِنشااللہ ! کچّے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے انشااللہ خاں انشاؔ
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,415 کوئی سمجھے، تو ایک بات کہوں! عِشق توفِیق ہے گُناہ نہیں فراقؔ گورکھپوری
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,416 جب ذرا رات ہُوئی اور مہ و انجم آئے بارہا دل نے یہ محسُوس کِیا تم آئے اسؔد بھوپالی
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,417 کوئی ہلچل ہے نہ آہٹ ، نہ صدا ہے کوئی دِل کی دہلیز پہ چُپ چاپ کھڑا ہے کوئی خورشید احمد جامی
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,418 سارے جذبوں کے باندھ ٹُوٹ گئے اُس نے بس یہ کہا اِجازت ہے خواجہ ساجؔد
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,419 وہ کہیں بھی چھوڑ جاتا ، کیا گِلہ اُس سے کہ وہ ! اِک مُسافِر تھا، شریکِ جُستجُو میرا نہ تھا احمد فراؔز
وہ کہیں بھی چھوڑ جاتا ، کیا گِلہ اُس سے کہ وہ ! اِک مُسافِر تھا، شریکِ جُستجُو میرا نہ تھا احمد فراؔز
طارق شاہ محفلین جولائی 9، 2017 #2,420 اب تو خود سے بولنے میں خوف آتا ہے فراؔز اِتنا دِل آزار طرزِ گُفتگُو میرا نہ تھا احمد فراؔز