آئی جس شان سے مدفن میں سواری میری دیکھتے غیر، تو مرنا ہی گوارا ہوتا یاسؔ، یگانہ، چنگیزیؔ
طارق شاہ محفلین مئی 10، 2016 #461 آئی جس شان سے مدفن میں سواری میری دیکھتے غیر، تو مرنا ہی گوارا ہوتا یاسؔ، یگانہ، چنگیزیؔ
طارق شاہ محفلین مئی 10، 2016 #462 ہے غزل، اِک دلِ پُرخُوں کی حکایت شوکتؔ میرے اشعار سے، مِلتی ہے حقیقت میری شوکؔت ثریّا
طارق شاہ محفلین مئی 10، 2016 #463 دُور اِتنی نہ کبھی کھنچتی عدم کی منزل! کاش! کچھ نقشِ قدم ہی کا سہارا ہوتا یاسؔ، یگانہ، چنگیزیؔ
طارق شاہ محفلین مئی 10، 2016 #464 کل کی ہے بات جوش پہ تھا عالمِ شباب یادش بخیر، آج اِک افسانہ ہو گیا یاسؔ، یگانہ، چنگیزیؔ
طارق شاہ محفلین مئی 11، 2016 #466 ترے جلو میں بھی دِل کانپ کانپ اُٹھتا ہے مِرے مِزاج کو، آسودگی بھی راس نہیں ناصؔر کاظمی
طارق شاہ محفلین مئی 11، 2016 #467 آنکھ کُھلتے ہی چُھپ گئی ہر شے عالمِ بے خودی میں کیا کچھ تھا یاد ہیں مرحَلے محبّت کے ہائے اُس بے کلی میں کیا کچھ تھا ناصؔر کاظمی
آنکھ کُھلتے ہی چُھپ گئی ہر شے عالمِ بے خودی میں کیا کچھ تھا یاد ہیں مرحَلے محبّت کے ہائے اُس بے کلی میں کیا کچھ تھا ناصؔر کاظمی
طارق شاہ محفلین مئی 11، 2016 #468 سب کے سب باہر ہُوئے، وہم و خِرد، ہوش و تِمیز خانۂ دِل میں، تم آؤ ہم نے پردا کردیا اکبر الٰہ آبادی
طارق شاہ محفلین مئی 11، 2016 #469 منزلِ گور میں! کیا خاک مِلے گا آرام خُو تڑپنے کی وہی، اور زمِیں تھوڑی سی اکبر الٰہ آبادی
طارق شاہ محفلین مئی 11، 2016 #470 اب ایک عُمر کی محرومیوں کے بعد یہ وصل فریبِ دیدہ ودِل ہے، کہ خواب دیکھا ہے پیرزادہ قاسم
طارق شاہ محفلین مئی 11، 2016 #471 حُسن ہو کیا خود نُما، جب کوئی مائل ہی نہ ہو شمع کو جلنے سے کیا مطلب، جو محفل ہی نہ ہو علامہ اقباؔل
طارق شاہ محفلین مئی 12، 2016 #472 ڈُھونڈتا پھِرتا ہُوں لوگوں میں شباہت اُس کی کہ وہ خوابوں میں بھی، لگتی ہے خیالوں جیسی احمد فراز
طارق شاہ محفلین مئی 12، 2016 #473 آرزُو، کرب، اَلم ، شوق، تمنّا، حسرَت زِیست وہ لفظ ہے، جس کی کئی تفسیریں ہیں احمر کاشی پوری
طارق شاہ محفلین مئی 12، 2016 #474 ہمارے پُھول، ہمارا چمن، ہماری بہار ہَمِیں کو، جا نہیں مِلتی ہے آشیانے کو سحابؔ قزلباش
طارق شاہ محفلین مئی 12، 2016 #475 غم خانۂ جہاں میں وُقعت ہی کیا ہماری اِک نا شُنیدہ اُف ہیں، اِک آہِ بے اثر ہیں اکبر الٰہ آبادی
طارق شاہ محفلین مئی 12، 2016 #476 ہم کیوں یہ مُبتلائے بے تابیِ نظر ہیں تسکینِ دل کی یا رب! وہ صُورتیں کِدھر ہیں اکبر الٰہ آبادی
طارق شاہ محفلین مئی 12، 2016 #477 قوّت کہاں ہے دل میں سہے پھر سے اب خلش آئیں جو لوٹ کر مِری ناکامیاں وہی شفیق خلش
طارق شاہ محفلین مئی 12، 2016 #478 جاتی ہیں عادتیں کہیں پختہ رہیں خلش! چاہے نہ کب یہ دل کہ ہو، نادانیاں وہی شفیق خلش
طارق شاہ محفلین مئی 12، 2016 #479 بیٹھا تِرے خیال سے ہُوں انجمن کئے اے کاش پھر سے لوٹیں نہ تنہائیاں وہی شفیق خلش
طارق شاہ محفلین مئی 12، 2016 #480 ازل سے سخت جاں آمادۂ صد اِمتحاں آئے عذابِ چند روزہ یا عذابِ جاوِداں آئے مِرزا یاس عظیم آبادی، یگانہ
ازل سے سخت جاں آمادۂ صد اِمتحاں آئے عذابِ چند روزہ یا عذابِ جاوِداں آئے مِرزا یاس عظیم آبادی، یگانہ