شعر و شاعر (اشعار اور خالق)

صائمہ شاہ

محفلین
میں کیسے اپنی خواہش کو بچاؤں
یہ چڑیا نیم جاں ہے اور میں ہوں

محبت اور ضد میں ٹھن گئی ہے
مقابل اک جہاں ہے اور میں ہوں

ریحانہ قمر
 

طارق شاہ

محفلین

آ ہی جائے گی سَحر مطلعِ اِمکاں تو کُھلا
نہ سہی بابِ قفس، روزنِ زِنداں تو کُھلا

مجرُوحؔ سُلطانپوری
 

طارق شاہ

محفلین

یہ مُجھ سے کِس طرح کی ضد دل ِ برباد کرتا ہے
میں جس کو بُھولنا چاہُوں ، اُسی کو یاد کرتا ہے

تابؔش دہلوی

(مسعُود الحسن)
 

طارق شاہ

محفلین

جب کوئی حَسِیں ہوتا ہے سر گرمِ نوازِش
اُس وقت ، وہ کُچھ اور بھی آتے ہیں سوا یاد

جِگؔر مُرادآبادی
 
Top