زندگی بھر جن کو سُننے کی تڑپ دِل میں رہی اُٹھ گئے جب ہم جہاں سے تب صدا دینے لگے شفیق خلؔش
طارق شاہ محفلین فروری 15، 2017 #1,861 زندگی بھر جن کو سُننے کی تڑپ دِل میں رہی اُٹھ گئے جب ہم جہاں سے تب صدا دینے لگے شفیق خلؔش
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2017 #1,862 جنُوں سے پُوچھ یہ راز ِ نہاں، خِرد سے نہ پُوچھ جمالِ شمع پہ، کیوں ٹُوٹتے ہیں پروانے جگن ناتھ آزاؔد
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2017 #1,863 خِزاں کے پُھول مِری بے بَسی کے عُنواں ہیں بہار و باغ تِری سَروَرِی کے افسانے جگن ناتھ آزاؔد
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2017 #1,864 نشۂ احساسِ خوش وقتی نے اندھا کردِیا برق بھی چمکی، تو ہم سمجھے چراغانِ بہار احمد فراؔز
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2017 #1,865 اب کے کُچھ ایسی ہی بن آئی ، کہ ہم معذور ہیں! ورنہ کب پھیرا تھا ہم نے ، کوئی فرمانِ بہار احمد فراؔز
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2017 #1,866 پُوچھا سودؔا سے مَیں اِک روز کہ، اے آوارہ ! تیرے رہنے کا مُعیّن بھی مکاں ہے کہ نہیں یک بیک ہو کے بر آشفتہ لگا یُوں کہنے ! کُچھ تجھے عقل سے بہرہ بھی مِیاں ہے کہ نہیں محمد رفیع سودؔا
پُوچھا سودؔا سے مَیں اِک روز کہ، اے آوارہ ! تیرے رہنے کا مُعیّن بھی مکاں ہے کہ نہیں یک بیک ہو کے بر آشفتہ لگا یُوں کہنے ! کُچھ تجھے عقل سے بہرہ بھی مِیاں ہے کہ نہیں محمد رفیع سودؔا
طارق شاہ محفلین فروری 16، 2017 #1,867 ہم تو، چاہ کر اُس پتّھر کو، سخت ندامت کھینچی ہے چاہ کرے اب وہ کوئی، جو چاہت کا ارمان کرے مِیر تقی مِیؔر
ہم تو، چاہ کر اُس پتّھر کو، سخت ندامت کھینچی ہے چاہ کرے اب وہ کوئی، جو چاہت کا ارمان کرے مِیر تقی مِیؔر
طارق شاہ محفلین فروری 17، 2017 #1,868 کیا کہوں طرز دیکھنے کی آہ دِل جِگر سے گُزر گئی وہ نگاہ میر تقی میؔر
طارق شاہ محفلین فروری 17، 2017 #1,869 وے تو ہر چند اپنے طَور کے تھے پر تصرّف میں ایک اور کے تھے میر تقی میؔر
طارق شاہ محفلین فروری 17، 2017 #1,870 دیکھ کر روتے، آپ بھی روتے ! دِل دہی کرتے جب تلک سوتے میر تقی میؔر
طارق شاہ محفلین فروری 17، 2017 #1,871 بہار ہُوئی تجھ بِن خِزاں، بقائے چمن کیا جو یہ نہیں تجھے منظوُر، جلد آکہ نہ ہووے مِرزا محمد رفیع سودؔا
بہار ہُوئی تجھ بِن خِزاں، بقائے چمن کیا جو یہ نہیں تجھے منظوُر، جلد آکہ نہ ہووے مِرزا محمد رفیع سودؔا
طارق شاہ محفلین فروری 17، 2017 #1,872 نہیں ہے نعش پہ میرے ٹک اعتنا تجھے، ورنہ! جو کُچھ مسیح سے ہو، تجھ سے دخل کیا کہ نہ ہووے مِرزا محمد رفیع سودؔا
نہیں ہے نعش پہ میرے ٹک اعتنا تجھے، ورنہ! جو کُچھ مسیح سے ہو، تجھ سے دخل کیا کہ نہ ہووے مِرزا محمد رفیع سودؔا
طارق شاہ محفلین فروری 17، 2017 #1,873 عِشق ہی شرط ہے کیا ہو مرض الموت مجھے یا رب اِنسان کے مرنے کے ہیں آزار کئی بُلبُلو! مجھ کو نہ تکلیف کرو ، رونے کی ڈُوب جاویں گے لہُو میں گُل و گُلزار کئی مِرزا محمد رفیع سودؔا
عِشق ہی شرط ہے کیا ہو مرض الموت مجھے یا رب اِنسان کے مرنے کے ہیں آزار کئی بُلبُلو! مجھ کو نہ تکلیف کرو ، رونے کی ڈُوب جاویں گے لہُو میں گُل و گُلزار کئی مِرزا محمد رفیع سودؔا
طارق شاہ محفلین فروری 18، 2017 #1,874 بعد مُردن ،آچُکے رونے کو سُن کر گور دُور جیتے جی ہی کہتے ہو ،صُورت تِری درگور دُور شیخ محمد ابراہیم ذوقؔ
بعد مُردن ،آچُکے رونے کو سُن کر گور دُور جیتے جی ہی کہتے ہو ،صُورت تِری درگور دُور شیخ محمد ابراہیم ذوقؔ
طارق شاہ محفلین فروری 18، 2017 #1,875 اے ذوقؔ صدقے جائیے پیکِ خیال کے کیا دَم میں لے گیا ہے بُتِ سیم تن کے پاس شیخ محمد ابراہیم ذوقؔ
طارق شاہ محفلین فروری 18، 2017 #1,876 اِس آرزو میں خاک ہُوا ہُوں، کہ بن کے جام! پُہنچُوں کبھی، لَبِ بُتِ پیماں شِکن کے پاس شیخ محمد ابراہیم ذوقؔ
اِس آرزو میں خاک ہُوا ہُوں، کہ بن کے جام! پُہنچُوں کبھی، لَبِ بُتِ پیماں شِکن کے پاس شیخ محمد ابراہیم ذوقؔ
طارق شاہ محفلین فروری 18، 2017 #1,877 ایک ہی لہر نہ سنبھلی، ورنہ ! مَیں طوُفانوں سے کھیلا تھا ناصؔر کاظمی
طارق شاہ محفلین فروری 18، 2017 #1,879 بُھولی نہیں وہ شامِ جُدائی مَیں اُس روز بہت رویا تھا ناصؔر کاظمی
طارق شاہ محفلین فروری 19، 2017 #1,880 تیری یادوں کی مہک ہر درد کو بِسرا گئی ورنہ تیرے دُکھ بھی ،اے شہرِ طرب ! آنکھوں میں تھے احمد فراؔز