شعر کا جواب شعر میں

ساقی۔

محفلین
میری زندگی کی جو آس تھے، وہی لوگ ہم سے بچھڑ گئے
مجھے ہر طرح سے جو راس تھے، وہی لوگ ہم سے بچھڑ گئے
 

شمشاد

لائبریرین
تمہیں انصاف سے اے حضرتِ ناصح کہہ دو
لطف اُن باتوں میں آتا ہے کہ اِن باتوں میں
(داغ دہلوی)
 

جاسمن

لائبریرین
کچھ باتیں گئے زمانوں کی،کچھ راتیں سوچنے والوں کی
یہ باتیں،راتیں ساتھی ہوں پھر کونسا دکھ ارمان بنے
ساجد امجد
 
Top