ہم ایک عمر سے واقف ہیں، اب نہ سمجھاؤ کہ لطف کیا ہے مرے مہرباں، ستم کیا ہے فیض
ماہی احمد لائبریرین مارچ 11، 2014 #141 ہم ایک عمر سے واقف ہیں، اب نہ سمجھاؤ کہ لطف کیا ہے مرے مہرباں، ستم کیا ہے فیض
محمداحمد لائبریرین مارچ 13، 2014 #142 دل کی تاکید ہے ہر حال میں ہو پاسِ وفا کیا ستم ہے، کہ ستم گر کو ستم گر نہ کہوں داغ دہلوی
محمد علم اللہ محفلین مارچ 13، 2014 #143 مجال کس کی ہے اے ستمگر سنائے جو تجھ کو چار باتیں بھلا کیا اعتبار تونے، ہزار منہ ہیں ہزار باتیں داغ دہلوی
مجال کس کی ہے اے ستمگر سنائے جو تجھ کو چار باتیں بھلا کیا اعتبار تونے، ہزار منہ ہیں ہزار باتیں داغ دہلوی
محمداحمد لائبریرین مارچ 13، 2014 #144 ہزار باتیں ہیں، چار راتیں ہیں، اُس سے کیا کیا کہو گے خاور وہ چہرہ پڑھ پڑھ کے یاد کر لو، وہ جا چُکے تو کتاب لکھنا
ہزار باتیں ہیں، چار راتیں ہیں، اُس سے کیا کیا کہو گے خاور وہ چہرہ پڑھ پڑھ کے یاد کر لو، وہ جا چُکے تو کتاب لکھنا
محمد علم اللہ محفلین مارچ 13، 2014 #145 وہ چہرہ پُر یقیں ہے، گرد سا ہوتے ہوئے بھی میں سرتاپا گماں ہوں آئینہ ہوتے ہوئے بھی عرفان ستار
محمداحمد لائبریرین مارچ 13، 2014 #146 خود پر یقیں نہیں تھا سو اب کے محاذ پر دشمن کا اک سوار بھی لشکر لگا مجھے افتخار عارف
محمد علم اللہ محفلین مارچ 13، 2014 #147 تا کرے نہ غمازی، کر لیا ہے دشمن کو دوست کی شکایت میں ہم نے ہمزباں اپنا غالب
محمداحمد لائبریرین مارچ 13، 2014 #148 دشمن کو بھی سینے سے لگانا نہیں بھولے ہم اپنے بزرگوں کا زمانہ نہیں بھولے نواز دیوبندی
محمد علم اللہ محفلین مارچ 13، 2014 #149 تو مرا دوست ہے دشمن ہے کچھ تو بتا تیرا کردار ترازو نہیں ہوتا مجھ سے جازب ضیائی
محمداحمد لائبریرین مارچ 13، 2014 #150 وہ دوستی تھی، محبت کہ مصلحت کوئی بچھڑتے لمحے تلک فیصلہ نہ ہو پائے نجم الثاقب (غالباً)
محمداحمد لائبریرین مارچ 13، 2014 #152 راہ پر اُن کو لگا لائے تو ہیں باتوں میں اور کھل جائیں گے دو چار ملاقاتوں میں
محمد علم اللہ محفلین مارچ 13، 2014 #154 قیامت آئی کُھلا رازِ عشق کا دفتر بڑا غضب ہُوا، پُھوٹا ہے آبلہ دل کا یاس یگانہ عظیم آبادی
محمداحمد لائبریرین مارچ 14، 2014 #157 مرے دل کی راکھ کُرید مت، اِسے مسکرا کے ہوا نہ دے یہ چراغ پھر بھی چراغ ہے کہیں تیرا ہاتھ جلا نہ دے
اوشو لائبریرین مارچ 21، 2014 #159 خوشبو کا کوئی جھونکا ہو تو سانسوں سے زنجیر کروں کتنے خواب ہیں آنکھوں آنکھوں ، کس کس کی تعبیر کروں؟