شوہر پاکستان گیا ہے ۔۔۔۔۔۔

متلاشی بھیا کی شاعری تو توڑ موڑ کر کے یہ لکھا گیا ہے۔۔ مجھے شاعری کی الف ب بھی نہیں آتی۔۔ اس لیے نہ ڈانٹ کر اور شاعری کو سمجھانے کے طریقے نہ بتا کر شکریہ کا موقع دیں۔۔۔


آفس سے جان چھڑا کر
یونیورسٹی سے گھبرا کر
مہینے بھر کی چھٹی لے کر
گھر کو کر کے جو پریشان گیا ہے
شوہر پاکستان گیا ہے

ماما، چاچا، ماسا اور پھوپھا
سب سے تو ملنے جانا ہے
خالی ہاتھ جانا نہیں اچھا
سوٹ کیس بھر کر سامان گیا ہے
شوہر پاکستان گیا ہے

کر کے کام دفتر کے اور پڑھائی
دیتا تھا جو رو رو دہائی
آرام کروں گا وہاں جاکر
ڈولے شولے بھی بناؤں گا
لے کے بڑے ارمان گیا ہے
شوہر پاکستان گیا ہے

بولا مجھ سے کچھ ایسے وہ
خوش رہنا، گھبرا نا نہیں
کپڑے دھو کر جاؤں گا
کھانا بھی مہینے بھر کر پکا جاؤں گا
دے کر یہ اطمینان گیا ہے
شوہر پاکستان گیا ہے

فون جو آیا، اس بار اس کا
لگا کچھ پریشان گھبرایا ہوا
پوچھنے پر بولا، پوچھو نا کہ کیا کیا ہوا
اماں نے جو چپڑی چپڑی کھلائی ہیں
خواب میں اب دادی نظر آئی ہیں
بھاگ سارا میرا ارمان گیا ہے
شوہر پاکستان گیا ہے
کتنی خوشی میں لکھی ہے۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
متلاشی بھیا کی شاعری تو توڑ موڑ کر کے یہ لکھا گیا ہے۔۔ مجھے شاعری کی الف ب بھی نہیں آتی۔۔ اس لیے نہ ڈانٹ کر اور شاعری کو سمجھانے کے طریقے نہ بتا کر شکریہ کا موقع دیں۔۔

نہ ڈانٹا۔ نہ کچھ سکھانے کی کوشش کی۔ اب آپ شکریہ کہہ سکتی ہیں!!! (نظم اچھی کہی ہے، ویسے!!)
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
شکریہ شکریہ انکل بھیا
اس کو نظم تو نہیں کہتے ہوں انکل بھیا :rollingonthefloor:
یاد ہے اب بھی تمہیں بات پرانی، بہنا؟​
تم بڑی "وہ" ہو، کہا پھر مجھے "انکل بھیا"​
نظم یہ تھی کہ نہیں، داد تو پائی مجھ سے​
اب کرو شکر کہ نہ کھائی پٹائی مجھ سے!​
 

مقدس

لائبریرین
یاد ہے اب بھی تمہیں بات پرانی، بہنا؟​
تم بڑی "وہ" ہو، کہا پھر مجھے "انکل بھیا"​
نظم یہ تھی کہ نہیں، داد تو پائی مجھ سے​
اب کرو شکر کہ نہ کھائی پٹائی مجھ سے!​
آئی ایم یوز ٹو انکل بھیا
پٹائی ت. روزانہ کا معمول ہے :rollingonthefloor:
 
Top