نایاب
لائبریرین
فیس بک سے ملی اک منظوم سچ بیتی
************
سہیلی کے نام
************
اور ہاں ہمسائے کا خالی مکاں
ہو چکا آباد بدھ کی شام سے
میں بھی ٹیرس پر کھڑی تھی اُس سمے
فیملی آئی تھی میرے سامنے
فیملی میں تین ہی افراد تھے
ایک عورت ایک اُس کا آدمی
اور اک لڑکی مری ہی عمر کی
دیکھنے میں شوخ سی اور بولڈ سی
پینٹ اور ٹی شرٹ میں ملبوس تھی
بال تھے پھیلے ہوئے شانوں تلک
چال تھی ایسی کہ جھپکے نہ پلک
کان میں دیکھی تھی بالی کی جھلک
نعرہ ء یاہُو کیا دل نے بلند
اب مزے ہمسائیگی کے آئیں گے
بوریت کے دن نہ رہنے پائیں گے
دوست اک دوجے کے ہم بن جائیں گے
روز ہوں گی آنیاں اور جانیاں
اب رہیں گی رونقیں شام و سحر
دوستی پنپے گی وکھری طرز پر
خوب ہم باتیں کریں گے بیٹھ کر
تین دن تک تو رہی یہ کیفیت
روز منصوبہ بناتی تھی نیا
کس بہانے اُس کے گھر جاؤں بھلا
کس طرح ہو دوستی کی ابتدا
اب ذرا کل شام کا قصہ سنو
آئیں تھیں ملنے کو خالہ کوثرو
کیا بتاؤں اُس نے بتلایا ہے جو
اُف خدا لڑکی نہیں لڑکا ہے وہ
========
نویدظفرکیانی
************
سہیلی کے نام
************
اور ہاں ہمسائے کا خالی مکاں
ہو چکا آباد بدھ کی شام سے
میں بھی ٹیرس پر کھڑی تھی اُس سمے
فیملی آئی تھی میرے سامنے
فیملی میں تین ہی افراد تھے
ایک عورت ایک اُس کا آدمی
اور اک لڑکی مری ہی عمر کی
دیکھنے میں شوخ سی اور بولڈ سی
پینٹ اور ٹی شرٹ میں ملبوس تھی
بال تھے پھیلے ہوئے شانوں تلک
چال تھی ایسی کہ جھپکے نہ پلک
کان میں دیکھی تھی بالی کی جھلک
نعرہ ء یاہُو کیا دل نے بلند
اب مزے ہمسائیگی کے آئیں گے
بوریت کے دن نہ رہنے پائیں گے
دوست اک دوجے کے ہم بن جائیں گے
روز ہوں گی آنیاں اور جانیاں
اب رہیں گی رونقیں شام و سحر
دوستی پنپے گی وکھری طرز پر
خوب ہم باتیں کریں گے بیٹھ کر
تین دن تک تو رہی یہ کیفیت
روز منصوبہ بناتی تھی نیا
کس بہانے اُس کے گھر جاؤں بھلا
کس طرح ہو دوستی کی ابتدا
اب ذرا کل شام کا قصہ سنو
آئیں تھیں ملنے کو خالہ کوثرو
کیا بتاؤں اُس نے بتلایا ہے جو
اُف خدا لڑکی نہیں لڑکا ہے وہ
========
نویدظفرکیانی