صرف سچ بیتیاں

سید زبیر

محفلین
روحانی بابا
نایاب
syed Zubair

ماشاءاللہ کیا اندازِ بیاں، الفاظ کا چناؤ
ایک ایک لفظ سے ٹپکتی ہوئی سچائی بہت خوب صاحبان
فرق واضح ہو جاتا ہے افسانہ اور حقیقت کا
اللہ آپ سب کو اپنی امان میں رکھے
اور آپ سب کو اس کی رضا میں راضی رہنے کی سعادت عطا ہو
آپ سب کی دعاؤں کا طالب ہوں
یار رلایا نہ کر
 
محترم بھائی
انگور خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ نے بطور تواضع جناب ابراہیم قندوزی رحمتہ اللہ علیہ کو پیش فرمائے تھے ۔
اور درویش کامل نے یہ تواضع قبول فرماتے اپنی کندھے پر پڑی زنبیل میں سے اک " کھل " کا ٹکڑا نکال کر چبا کر جناب خواجہ کو پیش کیا تھا ۔
جس کو کھاتے ہی آپ کی باطنی کیفیت بدل گئی اور آپ اپنا باغ راہ خدا میں نذر کرتے تلاش حق میں نکل پڑے ۔ تاکہ ان عجائبات کی حقیقت کو جان سکیں جو کہ اس " کھل " کے ٹکڑے آپ پر منکشف فرمائی تھی ۔
خراسان سمر قند و بخارا و بغداد سے گزرے حرمین و شریفین کا رخ کیا اور جناب عثمان ہارونی سے گہور مقصود حاصل فرمایا ۔
جناب ابراہیم قندوزی کے بارے کہا جاتا ہے کہ آپ چونکہ اک درویش خدا مست تھے اس لیئے کہیں قرار پا کر رکتے نہیں تھے ۔
سیروتفریح کرتے مخلوق خدا کی خدمت میں مصروف رہتے تھے ۔ اور اسی سیاحت میں مصروف ہوتے افغانستان سے پھرتے " پیر کابلی " کے لقب سے مشہور ہوئے ۔ اور کوہاٹ میں دفن ہوئے ۔
اور اللہ ہی سچ کا جاننے والا ہے ۔
نایاب جی بہت بہت شکریہ یہ کھل کیا چیز ہوتی ہے؟؟؟
 
نایاب جی syed Zubair
ہر دو حضرات سے التماس ہے کہ اپ یہ بتائیں کہ کیا آپ نے کبھی لانا بوٹی۔۔۔سجی کھار کا نام سنا ہے اور اگر سنا ہے تو یہ کہاں ملتی ہے؟؟؟
سنا ہے کہ سندھ کے علاقہ یزمان میں سجی کھار تیار ہوتی ہے۔
 
سید زبیر

محفلین

نایاب

لائبریرین
نایاب جی بہت بہت شکریہ یہ کھل کیا چیز ہوتی ہے؟؟؟
" کھل " وہ ہوتی ہے جو کہ سرسوں اور بنولے میں سے تیل نکل جانے کے بعد پھوک بچتا ہے ۔
بنولے سے نکلی " کھل " اکثر درویش لذت کام و دہن کے لیئے استعمال کرتے ہیں ۔
 
باباجی

محفلین
نایاب جی syed Zubair
ہر دو حضرات سے التماس ہے کہ اپ یہ بتائیں کہ کیا آپ نے کبھی لانا بوٹی۔۔۔ سجی کھار کا نام سنا ہے اور اگر سنا ہے تو یہ کہاں ملتی ہے؟؟؟
سنا ہے کہ سندھ کے علاقہ یزمان میں سجی کھار تیار ہوتی ہے۔
روحانی بابا
آپ کی مطلوبہ چیز یعنی سجی کھار آپ کو علاقہ پنجاب کے ایک چھوٹے سے شہر " میلسی" سے مل جا ئی گی جیسی آپ چاہتے ہیں
اور یزمان علاقہ سندھ نہیں ، علاقہ چولستان یعنی بہاولپور کے پاس ہے
مجھے حکمت کا شوق نہیں لیکن درویشوں کی خدمت میں حاضری دے دے کر کچھ کچھ پتا چل گیا ہے ان چیزوں کا
 
بہت بہت مہربانی جناب۔۔۔۔جیسی سے آپ کی کیا مراد ہے؟؟؟
 
باباجی

محفلین
بہت بہت مہربانی جناب۔۔۔ ۔جیسی سے آپ کی کیا مراد ہے؟؟؟
جیسی سے مراد آجکل حکمت سے متعلقہ اشیاء میں دو نمبری کافی ہوتی ہے
ایک دفعہ میں بھی اپنے ماموں کے لیئے " میلسی" سے سجی لے کر گیا تھا تو وہاں کے حکمت والوں نے کافی پسند کیا تھا
اسلیئے آپ کو کہا کہ "جیسی" آپ کو چاہیئے یعنی اچھی کوالٹی کی
 
نایاب

لائبریرین
محترم بھائی روحانی بابا
کیا آپ کی مراد اس بوٹی سے جو کہ خودرو کانٹے دار پودا ہے جو عموماً ریگستان میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ پودا اونٹ کی مرغوب غذا ہے۔ اسے سچی بوٹی بھی کہتے ہیں اور حکمت میں خون کے امراض میں استعمال کیا جاتا ہے ۔؟
باقی لانا یا سجی کھار سے ناواقف ہوں ۔
 
عسکری

معطل
نایاب جی بہت بہت شکریہ یہ کھل کیا چیز ہوتی ہے؟؟؟
مجھے بچپن میں یہ لانے امی بھیجتی تھیں ہماری بھینس کھاتی تھی اسے رات کو پانی میں ڈال کر رکھ دیتے ہیں سوکھی روٹیاں اور کھل صبح اسے بھوسے میں ملا کر ناشتا کرایا جاتا ہے جانوروں کو ورنہ دودھ نہیں دیتے :ROFLMAO: یہ کپاس سے کاٹن علیحدہ کر کے جو بیج بچتا ہو اس کا تیل نکال کر جو باقی بچتا ہے وہی کھل کہلاتی ہے
جیسے یہ کپاس
cotton-crop.jpg

کاٹن نکال کر یہ بچا بیج
Cottonseed-Meal.jpg

اس کا تیل نکال کر یہ بچی کھل یہ بھی مہنگی ہوتی ہے کوئی سستی چیز نہیں
cake.jpg

23.jpg
 
مجھے بچپن میں یہ لانے امی بھیجتی تھیں ہماری بھینس کھاتی تھی اسے رات کو پانی میں ڈال کر رکھ دتے ہیں سوکھی روٹیاں اور کھل صبح اسے بھوسے میں ملا کر ناشتا کرایا جاتا ہے جانوروں کو ورنہ دودھ نہیں دیتے :ROFLMAO: یہ کپاس سے کاٹن علیحدہ کر کے جو بیج بچتا ہو اس کا تیل نکال کر جو باقی بچتا ہے وہی کھل کہلاتی ہے

cake.jpg

23.jpg
تصاویر نظر نہیں آرہی ہیں
 
جیسی سے مراد آجکل حکمت سے متعلقہ اشیاء میں دو نمبری کافی ہوتی ہے
ایک دفعہ میں بھی اپنے ماموں کے لیئے " میلسی" سے سجی لے کر گیا تھا تو وہاں کے حکمت والوں نے کافی پسند کیا تھا
اسلیئے آپ کو کہا کہ "جیسی" آپ کو چاہیئے یعنی اچھی کوالٹی کی
اچھا اچھا
جناب میں نے جان بوجھ کر یہ لکھا تھا دراصل میں جاننا چاہتا تھا کہ آپ کو سجی کے بارے میں کتنا پتہ ہے۔۔۔میرے بھائی سجی کھار کی سنا ہے کہ تین قسمیں ہوتی ہیں۔۔۔ایک سفید دوسری گلابی اور تیسری کالی۔۔۔۔۔جس پودے کو سفید رنگ کے پھول نکلتے ہیں اس سے سفید جس کو گلابی اس سے گلابی اور جس کو کالے پھول نکلتے ہیں اس کو کالی سجی کہتے ہیں۔
محترم بھائی روحانی بابا
کیا آپ کی مراد اس بوٹی سے جو کہ خودرو کانٹے دار پودا ہے جو عموماً ریگستان میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ پودا اونٹ کی مرغوب غذا ہے۔ اسے سچی بوٹی بھی کہتے ہیں اور حکمت میں خون کے امراض میں استعمال کیا جاتا ہے ۔؟
باقی لانا یا سجی کھار سے ناواقف ہوں ۔
جی جناب یہی ہے بالکل یہی ہے۔۔۔۔جناب اس بوٹی کو اکھاڑ کر کسی گڑھے میں مکمل طور پر جلا لیا جاتا ہےاور پھر اس اس سے جو راکھ حاصل ہوتی ہے اس کو پانی میں بگھو کر بطریق معروف کھارحاصل کرلی جاتی ہے۔
 
سید زبیر

محفلین
آج ایک اور واقعہ یاد آگیا تو سوچا کہ محفل کے ساتھیوں کے گوش گزار کردوں شائد کچھ دوستوں کو پسند آئے
بچپن میں جب ہم کسی کے گھر مھمان جاتے تو دسترخوان بچھایا جاتا ان پر مختلف شعر لکھے ہوتے تھے ایک شعر ہوتا تھا
نہ گھبرا آنے کے کسی مہمان سے
اپنا رزق کھا رہا ہےترے دسترخوان سے
تو اس وقت تو شائد کبھی اتنا غور نہ کیا اب ۲۰۰۵ کے ایک واقعے نے اس پر ایمان پختہ کر دیا۔واقعہ ایسا ہے کہ ایک دوست نے ذبح شدہ چھے بٹیرے مجھے بھیجے میں نے شکریے کے ساتھ لے لیے اور فریزر میں رکھ دیے تقریباۖ پندرہ بیس دن کے بعد بیگم کراچی اپنے میکے چلی گئیں پڑوس کے دوست نے انتہائی منع کرنے کے باوجود دونوں وقت کھانا اپنے ذمہ لیا ۔باقاعدگی سے وہ دوست کھانا مجہے دیتے۔میں نے فریزر میں سے وہ بٹیرے ان کو دے دیے انہوں نے بہی اپنے گھر کے فریج میں رکھ دیے۔ پندرہ بیس دن بعد بیگم واپس آئیں۔بٹیروں کو ہم بھول چکے تھے ہوتہ بعد لاہور سے میرے ایک دوست آئے میں نے انہیں رات کے کہانے کی دعوت دی وہ آئے دسترخوان بچھایا کہ عین اسی وقت پڑوس سے ان بٹیروں کا ڈونگہ آگیا انہیں میرے مہمانوں کی کوئی اطلاع نہ تھی۔اب یہ بٹیرے ان مہمانوں کے نصیب میں تھے جس کی وجہ سے ہم نے بھی کھا لیے۔سچ ہے دانے دانے پہ لکھا ہے کھانے والے کا نام۔ یہ جانتے ہوئے بھی ہم دوسروں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کیسی کیسی ناکام کوشش کرتے ہیں۔ اللہ ہمیں قناعت کی دولت عطا فرمائے ہم محنت کریں حسد نہ کریں
 
تعبیر

محفلین
ارے محترمہ تعبیر صاحبہ ؛ میں نے لفظ محترم سب کے لئے لکھا تھا مجھے محترم کی جمع کا متبادل لفظ ذہن میں نہیں آرہا تھا شائد گرامیان قدر موزوں لفظ تھا ۔ اور رہی بات فاتح کی توبھئی سچی بات یہ ہے کے اس کی شرارتانہ پنگے بازی عزیز ہے رہی تیسسری بات بوڑھا ہونے کی تو میں ہی نہیں کہتا مجھے دنیا کہتی ہے تو بھئی اتنے سارے لوگ کہتے ہیں تو سچ ہی کہتے ہونگے نا ۔ چوتھی بات بیٹی کی سالگرہ کی کہانی اگلے ماہ کیوں تو اس کا جواب ہے میری اس اکلوتی بیٹی کی تیسری برسی اگلے ماہ ہے ۔ اب کوئی سوال نہ کرنا
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے (آمین)
اوفو یہ تو زیادہ ہی ہو گیا محترہہ اور صاحبہ بھی جبکہ میں نے تو مذاقاً کہا تھا بس :)
بالکل درست کہ فاتح واقعی کافی ہنس مکھ ہیں اور آپ ان سب لوگوں کا کہنا غلط ثابت کریں نا کہ آپ بوڑھے ہیں ویسے میں نے آپ کے اوتار پر کلک کیا تو وہاں آپکی عمر 58 شو ہو رہی ہے اس لحاظ سے تو آپ میرے بابا سے بھی چھوٹے ہیں ابھی
اللہ اکبر چلیں کچھ نہیں پوچھتی لیکن دعا تو کر سکتی ہوں کہ اللہ انکی مغفرت کریں اور آپکو ہمت اور حوصلہ دین جوان اولاد کی جدائی کی تکلیف کا تو کوئی شمارر ہی نہیں ہوتا
ویسے آپ اپنی آپ بیتی آپ کی تحاریر والے سیکشن میں بھی لکھ سکتے ہیں اور ہاں انٹرویو بھی دے سکتے ہیں نایاب بھائی بہت اچھا انٹرویو لیتے ہیں اور زحال بھی
 
مجھے بچپن میں یہ لانے امی بھیجتی تھیں ہماری بھینس کھاتی تھی اسے رات کو پانی میں ڈال کر رکھ دیتے ہیں سوکھی روٹیاں اور کھل صبح اسے بھوسے میں ملا کر ناشتا کرایا جاتا ہے جانوروں کو ورنہ دودھ نہیں دیتے :ROFLMAO: یہ کپاس سے کاٹن علیحدہ کر کے جو بیج بچتا ہو اس کا تیل نکال کر جو باقی بچتا ہے وہی کھل کہلاتی ہے
جیسے یہ کپاس
cotton-crop.jpg

کاٹن نکال کر یہ بچا بیج
Cottonseed-Meal.jpg

اس کا تیل نکال کر یہ بچی کھل یہ بھی مہنگی ہوتی ہے کوئی سستی چیز نہیں
cake.jpg

23.jpg
ہمارے ہاں تو کھل کی بوری 1100کی ہے جس میں 55 سے 60 کلو کے درمیاں کھل بنولہ ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ سرسوں کی کھل بھی ہوتی ہے جو کہ بہت کڑوی ہوتی ہے۔کچھ شوقین جانور اس کھانے پسند نہیں کرتے۔جبکہ کھل بنولہ کو ہر جانور(گھائے،بھینس)شوق سے کھاتے ہیں:)
 
سید زبیر

محفلین
اوفو یہ تو زیادہ ہی ہو گیا محترہہ اور صاحبہ بھی جبکہ میں نے تو مذاقاً کہا تھا بس :)
بالکل درست کہ فاتح واقعی کافی ہنس مکھ ہیں اور آپ ان سب لوگوں کا کہنا غلط ثابت کریں نا کہ آپ بوڑھے ہیں ویسے میں نے آپ کے اوتار پر کلک کیا تو وہاں آپکی عمر 58 شو ہو رہی ہے اس لحاظ سے تو آپ میرے بابا سے بھی چھوٹے ہیں ابھی
اللہ اکبر چلیں کچھ نہیں پوچھتی لیکن دعا تو کر سکتی ہوں کہ اللہ انکی مغفرت کریں اور آپکو ہمت اور حوصلہ دین جوان اولاد کی جدائی کی تکلیف کا تو کوئی شمارر ہی نہیں ہوتا
ویسے آپ اپنی آپ بیتی آپ کی تحاریر والے سیکشن میں بھی لکھ سکتے ہیں اور ہاں انٹرویو بھی دے سکتے ہیں نایاب بھائی بہت اچھا انٹرویو لیتے ہیں اور زحال بھی
  1. چلو تعبیر بیٹا ! یہ ٹھیک ہے ۔۔۔ اگلے برس سن اپنا ساٹھ کا ہوگا اور ہم باقاعدہ سٹھیا جائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔ اگلے ماہ بیٹی کی برسی کے موقعے پر اس کی شہادت کا واقعہ آپ سے شئیر کروں گا اگر زندگی نے ساتھ دیا اللہ آپ کو اور آپ کے والدین و دیگر اہل خانہ کو ہر آسمانی زمینی آفتوں سے محفوظ رکھے اور دونوں جہانوں کی کامیابیاں اور خوشیاں عطا فرمائے (آمین)
 
Top