صرف سچ بیتیاں

قیصرانی

لائبریرین
آمین .پیسےدیتےہوئےمیرےدل میں یہ نیت بلکل نہیں تھی کہ مجھےڈبل چاہیے.میں کون سا بہت بڑی رقم دے رہی تھی .لیکن شیطان بھی توہےنہ جو ہمیں ہر وقت بہکاتارہتاہے.بہت خوبصورت بات کی آپ نے،بہت شکریہ
شیطان کی اس بات کی وجہ سے آپ کا رابطہ اللہ سے براہ راست ہو گیا :)
 
فاتح

لائبریرین
فن لینڈ میں شرح خواندگی ننانوے فیصد ہے۔ لیکن میرے دفتر کے پاس ہی دو تین جگہیں ایسی ہیں جن کے بارے اخبار میں بھی پڑھ چکا ہوں کہ یہ جگہیں "بھاری" ہیں۔ تاہم میرا ہر چکر ضائع گیا کہ کچھ نہیں دکھائی دی :( سوچ رہا ہوں کہ اپنا وزن وزن کم کروں کہ شاید پھر بھاری پن دکھائ دے
احمقوں کی کمی نہیں غالب
ایک ڈھونڈو ہزار ملتے ہیں
:laughing:
 
نایاب

لائبریرین
فن لینڈ میں شرح خواندگی ننانوے فیصد ہے۔ لیکن میرے دفتر کے پاس ہی دو تین جگہیں ایسی ہیں جن کے بارے اخبار میں بھی پڑھ چکا ہوں کہ یہ جگہیں "بھاری" ہیں۔ تاہم میرا ہر چکر ضائع گیا کہ کچھ نہیں دکھائی دی :( سوچ رہا ہوں کہ اپنا وزن وزن کم کروں کہ شاید پھر بھاری پن دکھائ دے
محترم بھائی اگر کوئی " بھار " دکھائی دے گیا تو اٹھانے کی ہمت ہے نا ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
اگر چاہیں تو " براہ راست " ملاقات بھی ممکن ہے ۔ بنا کوئی چکر چلائے لگائے ۔۔۔۔
کیا کہتے ہیں آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ ملنا ہے کہ مذاق بنانا ہے ۔ ؟
 
فاتح

لائبریرین
محترم بھائی اگر کوئی " بھار " دکھائی دے گیا تو اٹھانے کی ہمت ہے نا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
اگر چاہیں تو " براہ راست " ملاقات بھی ممکن ہے ۔ بنا کوئی چکر چلائے لگائے ۔۔۔ ۔
کیا کہتے ہیں آپ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ؟ ملنا ہے کہ مذاق بنانا ہے ۔ ؟
مجھے ملنا ہے۔۔۔ اور "بھار" اٹھانے کی ہمت بھی ہے۔۔۔ آپ دکھانے کی ہمت کیجیے
 
ملنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ہمت ہو شاید۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ جیسے موبائل فون کمپنی کے مختلف سگنل ہوتے ہیں، انہیں آپ صرف اسی کمپنی کی سم کی مدد سے دیکھ اور استعمال کر سکتے ہیں، اسی طرح کئی دنیائیں ایسی ہیں جو ہمارے حواس خمسہ سے باہر ہیں کیونکہ ہمارے پاس مطلوبہ "سم" نہیں ہے۔ اس لئے محض خواہش سے کچھ نہیں ہوتا کہ موبائل پر بھی ہم صرف ایمرجنسی کال کر سکتے ہیں دوسرے نیٹ ورک کی مدد سے۔ اور ابھی اس طرح کی ایمرجنسی نہیں ہے کہ اس نیٹ ورک سے منسلک ہوا جائے۔ تاہم مذاق نہیں اڑا رہا :)

باقی جہاں تک بھار اٹھانے کی بات ہے تو بھائی جب گلے پڑے گا ڈھول تو بجانا ہی پڑے گا :) ورنہ کس کو ضرورت ہے "کوئے یار" کا طواف کرنے کی :)
 
نایاب

لائبریرین
مجھے ملنا ہے۔۔۔ اور "بھار" اٹھانے کی ہمت بھی ہے۔۔۔ آپ دکھانے کی ہمت کیجیے
سوچ لیجئے محترم بھائی
یہ " بھار" بہت بھاری ہوتے ہیں ۔
کہیں اس کسان والی کہاوت سچ نہ ہو جائے کہ
" میں تو کمبل چھوڑتا ہوں مگر کمبل مجھے نہیں چھوڑتا ۔ "
مذاق برطرف اگر واقعی آپ کو دل چسپی ہے اور آپ بنا کسی مفاد کی غلامی کے صرف اپنے تجسس کی تسکین چاہتے ہیں ۔
اور ایسی تسکین جو آپ کے تجسس کو بھی سیراب کر دے ۔ اور آپ کسی ایسی نقصان دہ نشانی سے بھی بچ سکیں ۔
جو آپ یا آپ سے منسلک آپ کی عزیز ہستیوں کے لیئے کسی پچھتاوے کا سبب بنے ۔
اللہ آپ اور آپ سے منسلک سب ہستیوں کو سدا اپنی امان میں رکھے ۔ آمین
اگر تو میں آپ کی جانب کوئی ملاقاتی روانہ کروں تو میرے لیئے اسے زاد راہ دے دینا بہت آسان ہے ۔
مگر آپ کے لیئے اس کی میزبانی بہت گراں اور مشکل ثابت ہو گی ۔
آسان طریقہ یہی ہے کہ آپ تہجد شروع کر دیں ۔ اور تہجد کے بعد سورہ الجن کی تلاوت اپنا معمول بنا لیں ۔
اور نیت جناب ابراہیم علیہ السلام والی قائم رکھیں ۔ جو کہ اس کلمے کی بنیاد تھی ۔
(رب ارنی کیف تحی الموتی ) ان شاءاللہ آپ مقصود پا لیں گے ۔
اگر حقیقت میں کرنے کا ارادہ ہو تو براہ مہربانی آگاہ ضرور کر دیجئے گا ۔
 
ارے بھائی جی! میں یہ نماز روزے کا تکلف مدتوں پہلے چھوڑ چکا۔۔۔ کوئی دعا کوئی خدا نہیں مانتا اب میں
اگر ہوتا تو۔۔۔
 
نایاب

لائبریرین
مل کے آہ و زاریاں کیوں کریں اور کس کے آگے کریں؟ِ؟
محترم بھائی ۔۔۔ جب دعا نہیں خدا نہیں ۔۔۔ تو بس باقی رہ گیا اک وجود ۔ جس میں موجود سوچ وخیال اس وجود کی حقیقت کا عکاس ہے۔ سو اسی وجود میں رقصاں سوچ و خیال کے سامنے تشکیک کے دائرے بنتے ہیں ۔ آہ و زاری نہیں کہتے ۔" گیت گاتا چل " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قرار دے لیتے ہیں ۔اور منزل کی جانب سفر جاری رکھتے ہیں ۔ اور یہ کس سے مخفی ہے کہ ہر مسافر اپنی ہی راہ پر اپنی ہی مرضی سے چلتا ہے ۔
آپ دعا و خدا نہیں مانتے ۔۔۔۔۔ اور ہم بلھے شاہ کا کہا ببانگ دہل دوہراتے ہیں ۔ " اساں مرنا ناہیں "
 
نایاب

لائبریرین
عندلیب سسٹر کا کیا لینا دینا اس سے بھائی جی ؟:grin:
میرے بھائی " عندلیب بہنا " اللہ انہیں سدا اپنی امان میں رکھے آمین بلا شبہ بہت محترم بہنا ہیں ۔
اور یہ شعر آپ کے بہت اوپر سے گزر چکا ہے ۔ آپ اسے گرفتار کرنے کی بے سود کوشش فرما رہے ہیں ۔۔۔۔۔
 
عسکری

معطل
میرے بھائی " عندلیب بہنا " اللہ انہیں سدا اپنی امان میں رکھے آمین بلا شبہ بہت محترم بہنا ہیں ۔
اور یہ شعر آپ کے بہت اوپر سے گزر چکا ہے ۔ آپ اسے گرفتار کرنے کی بے سود کوشش فرما رہے ہیں ۔۔۔ ۔۔
ہم بھگوان کی کرپا سے شاعر نہیں آپ مٹی پاؤ فیر اور کوئی سچ بیتی سناؤ:mrgreen:
 
نایاب

لائبریرین
ہم بھگوان کی کرپا سے شاعر نہیں آپ مٹی پاؤ فیر اور کوئی سچ بیتی سناؤ:mrgreen:
بھگوان تو پالنہار ہے سب کا ۔ اس کی کرپا تو عام ہے ۔ اب آپ شاعر نہ بن سکے یہ آپ کا اپنا قصور ۔۔۔۔۔۔۔۔
اب قصور پر حق نہ جتانا شروع کر دیجئے گا کہ قصور پہلے بابا بلھے شاہ اور بعد میں نورجہاں کا کہلاتا رہا ہے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میری زندگی کا سچا اور ناقابل فراموش واقعہ، آج جدید بابائے اردو یعنی نبیل بھائی سے میری ملاقات

تفصیل کے لئے اس دھاگے کو اور دیگر بھی دھاگوں کو پڑھتے رہیئے :)
 
نایاب

لائبریرین
میری زندگی کا سچا اور ناقابل فراموش واقعہ، آج جدید بابائے اردو یعنی نبیل بھائی سے میری ملاقات

تفصیل کے لئے اس دھاگے کو اور دیگر بھی دھاگوں کو پڑھتے رہیئے :)
دلی مبارکباد محترم بھائی
یہ درجہ بلند بلا شبہ نصیب سے ہی ملا ۔
 
میری زندگی کا سچا اور ناقابل فراموش واقعہ، آج جدید بابائے اردو یعنی نبیل بھائی سے میری ملاقات

تفصیل کے لئے اس دھاگے کو اور دیگر بھی دھاگوں کو پڑھتے رہیئے :)
میں سمجھا ہی نہیں آپ نے کیا کہا؟؟؟؟؟؟
اور نایاب بھائی نے آپ کو کس چیز کی مبارک باد دی۔۔۔:rolleyes:
 
Top