میرا آپ سے ایک سوال۔
اگر حکومت کا لال مسجد اور جامعہ حفصہ کے خلاف ایکشن محض غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے لیے تھا تو مذاکرات کو کامیاب کیوں نہ ہونے دیا گیا اور کیوں حملے میں اتنی جلدی کی گئی جبکہ مذاکرات لگ بھگ کامیاب ہو بھی چکے تھے؟؟؟؟
باخدا پتا نہیں آپ کس عینک سے چیزوں کو دیکھ رہے ہیں۔ کیا چھ مہینے کا عرصہ کافی نہ تھا کہ غازی برادران اپنی اصلاح کر لیں اور طاقت کے استعمال سے باز آ جائیں۔ کیوں یہ ہزاروں علماء ان چھ مہینوں میں انہیں انکی کاروائیوں سے باز نہ رکھ سکے؟ بلکہ قصور ان علماء کا بھی نہیں کہ امام کعبہ سے لیکر مفتی تقی عثمانی تک، مولانا فضل الرحمان سے لیکر جامعہ نعیمیہ تک، طاہر القادری سے لیکر ہر ہر غیر انتہا پسند طبقے نے انکی مذمت کی، انکو سمجھانے کی کوشش کی، مگر کوئی اپنے ہوش و حواس میں ہوتا تو سنتا۔
اور پھر جب انکا محاصرہ کیا گیا اور ان خوش آشام انتہا پسندوں نے اپنے ہی بچوں و عورتوں کو یرغمال بنا لیا، اور جب انہیں بچانے کے لیے کرنل ہارون الاسلام آگے آتا ہے اور انہیں لے کر پلٹتا ہے تو یہ بزدل اس عظیم شخص کی کمر پر فائر کھول کر اسے شہید کر دیتے ہیں۔
ان سب باتوں کے بعد کون سے مذاکرات؟ کیا حکومت نے پھر بھی انہیں کئی دن نہ دیے کہ ہتھیار پھینک دیں؟ تو کیوں نہیں پھینک دیے انہوں نے اپنے ہتھیار؟ یہ صرف ڈھکوسلا اور جھوٹ ہے کہ آخری وقت میں کوئی کامیاب مذاکرات ہو گئے تھے اور غازی برادران ہتھیار ڈال پر خود کو قانون کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہو گئے تھے۔ اتنا کچھ ہو جانے کے بعد جو کچھ ہوا ہے اسکے ذمہ دار صرف اور صرف یہ غازی برادران جیسے انتہا پسند ہی ہیں۔ حکومت پہلے دن سے لیکر آخری دن تک انہیں مہلت دیے ہوئے تھی کہ ہتھیار پھینک دو۔ مگر مصیبت یہ ہے کہ حکومت چاہے کچھ کر لیتی آپ جیسے حضرات کوئی نہ کوئی بہانہ لیکر پھر بھی غازی برادران کو فرشتہ ثابت کرتے اور سارا الزام صرف اور صرف حکومت کو دیتے۔
اور یاد کریں جب پچھلے 6 ماہ میں حکومت ان انتہا پسندوں کے خلاف آپریشن نہیں کر رہی تھی تو یہ آپ ہی لوگ تھے جو حکومت کو حملہ نہ کرنے کا مجرم ٹہرا تھے اور یہ الزام لگا رہے تھے کہ حکومت جان بوجھ کر ملا کے ساتھ مل کر یہ "ڈرامے" کر رہی ہے تاکہ دوسرے ایشوز پر سے نظر ہٹوا سکے۔ تو بتائیے لگائے گئے تھے یہ الزام کہ نہیں؟
تو کسی کروٹ تو آپ لوگوں کو چین نہ تھا۔
کیا یہ ممکن ہے کہ سب کو خوش کیا جا سکے؟
اور اگر حکومت محاصرہ کر لینے کے بعد اور اتنا خون بہانے کے بعد بھی اگر غازی برادران کو یوں چھوڑ دیتی تو پھر یہ آپ ہی ہوتے جو اچھل اچھل کر نئے الزامات لگا رہے ہوتے کہ دیکھا یہ سب حکومت کا ڈرامہ ہی تھا ورنہ حکومت تو کبھی بھی اس فتنے کی بیچ کنی نہیں کرنا چاہتی تھی۔ بتائیں کہ کیا گارنٹی تھی کہ اُس وقت آپ سدھر جاتے اور یہ الزامات نہ لگاتے؟
کیا کبھی آپ لوگوں نے غازی برادران کو دہشت گرد کہا کہ جب وہ کھل کر اپنے چیلوں کو خود کش حملوں کا درس دے رہے تھے اور جنت کی بشارتیں دے رہے تھے؟
آج پوری قوم اس کا نتیجہ بھگت رہی ہے اور آج تک اس سوال کا جواب دینے سے مفرور ہے کہ کیوں ان طالبانی انتہا پسندوں کے طاقت پکڑنے سے قبل جب تک حکومت کی عملداری قائم تھی اُسوقت تک یہ خاک و خون کے مظاہرے نہیں ہو رہے تھے۔